مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 391
391 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخُولَانِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ يَقُولُ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسٍ فَقَالَ: «تُبَايِعُونِي أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقُوا، وَلَا تَزْنُوا الْآيَةَ فَمَنْ وَفَّا مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ فَهُوَ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ» قَالَ سُفْيَانُ كُنَّا عِنْدَ الزُّهْرِيِّ فَلَمَّا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ أَشَارَ إِلِيًّ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ أَنْ أَحْفَظَهُ فَكَتَبْتُهُ فَلَمَّا قَامَ الزُّهْرِيُّ أَخْبَرْتُ بِهِ أَبَا بَكْرٍ
حضرت عبادہ بن صامت ؓبیان کرتے ہیں: ہم ایک محفل میں نبی اکرم ﷺکے پاس موجود تھے۔ آپﷺنے ارشادفرمایا:"تم میری بیعت کرو کہ تم کسی اللہ کا شریک نہیں ٹھہراو گے تم چوری نہیں کرو گے ۔تم زنا نہیں کرو گ ۔ تم میں سے جو شخص اسے پورا کر لے گا ،تو اس کا اجر الله تعالیٰ کے ذمے ہوگا۔ اور جوشخص ان میں سے کسی ایک جرم کا مرتکب ہوجائے اور اسے سزادے دی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ بن جائے گی۔ اور جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا مرتکب ہو اور الله تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کرے ،تو اس کا معاملہ الله تعالیٰ کے سپرد ہوگا۔ اگر وہ چاہے تو اس کی مغفرت کر دے اور اگر چاہے، تو اسے عذاب دے"۔
أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 391
