مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثَا عَدِيِّ بْنِ عُمَيْرَةَ الْكِنْدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 919
919 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ [ص:142]: اسْتَعْمَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ عَلَى الصَّدَقَةَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: «اتَّقِ يَا أَبَا الْوَلِيدِ أَنْ تَأْتِيَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِبَعِيرٍ تَحْمِلُهُ عَلَى رَقَبَتِكَ لَهُ رُغَاءٌ، أَوْ بَقَرَةٌ لَهَا خُوارٌ، أَوْ شَاةٌ لَهَا ثُؤَاجٌ» ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّ ذَا لِكَذَا؟ قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ عُبَادَةُ: فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَعْمَلُ عَمَلًا عَلَى اثْنَيْنِ أَبَدًا
طاؤس کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺنے حضرت عبادہ بن صامت ؓکو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے اہلکار مقرر کیا۔ پھر آپ ﷺنے ان سے فرمایا: اے ابوولید! اس بات سے بچنے کی کوشش کرنا کہ قیامت کے دن تم ایک اونٹ لے کر آؤ جسے تم نے اپنی گردن پر رکھا ہوا ہو اور وہ آوازیں نکال رہایا گردن پرگائے رکھی ہوئی ہو اور وہ آوازیں نکال رہی ہو۔ یا بکری رکھی ہوئی ہو جو منمنارہی ہو۔ انہوں نے عرض کی یارسول الله (ﷺ)! کیا اس طرح بھی ہوگا؟ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: جی ہاں۔ حضرت عبادہ ؓبیان کرتے ہیں: اس ذات کی قسم جس نے آپ ﷺکو ان کے ہمراہ معبوث کیا ہے ،میں کبھی بھی دو آدمیوں کے لیے بھی (سرکاری کام) نہیں کروں گا۔
[ص:142]: اسْتَعْمَلَ رَسُولُ اللَّهِ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ عَلَى الصَّدَقَةَ، ثُمَّ ← أَبِيهِ ← ابْنِ طَاوُسٍ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 919
