Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند الحميدي

Masnad Humaidi

by أبو بكر عبد الله بن الزبير بن عيسى بن عبيد الله القرشي الأسدي الحميدي المكي

1,339 Hadith193 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 32

32 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ، عَنِ ابْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِيهِ [ص:167]، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ خَطَبَ لِلنَّاسِ بِالْجَابِيَةِ فَقَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَقِيَامِي فِيِكُمْ فَقَالَ: «أَكْرِمُوا أَصْحَابِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَظْهَرُ الْكَذِبُ حَتَّى يَشْهَدَ الرَّجُلُ وَلَمْ يُسْتَشْهَدْ، وَيَحْلِفُ وَلَمْ يُسْتَحْلَفْ، أَلَا لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ فَإِنَّ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ، أَلَا وَمَنْ سَرَّتْهُ بَحْبَحَةُ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْفَذِّ وَهُوَ مِنَ الِاثْنَيْنِ أَبْعَدُ، أَلَا وَمَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ»

سلیمان بن یسا ر کے صاجزادےاپنے والدکےحوالے سے حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں: آپ نے "جابیہ" کے مقام پر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: نبی اکرم ﷺنے ہمارے درمیان کھڑے ہوئے تھے بالکل اس طرح جس طرح میں تمہارے درمیان کھڑا ہوا ہوں آپ نے ارشاد فرمایا:میرے ساتھیوں کی عزت افزائی کرو! پھر ان کے بعد والوں کی پھر ان کے بعد والوں کی پھر جھوٹ ظاہر ہو جائے گا ،یہاں تک کہ آدمی گواہی دے گا حالانکہ اس سے گواہی مانگی نہیں گئی ہوگی اور وہ قسم اٹھائے گا حالانکہ اس سے قسم نہیں لی گئی ہوگی۔ خبردار! جب بھی کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ نہا ہو تو ان کے ساتھ تیسرا شیطان ہوگا خبردار! جوشخص جنت میں رہائش اختیار کرنا چاہتا ہے (وہ مسلمانوں کی) جماعت کے ساتھ رہے کیونکہ شیطان تنہا شخص کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ دو آدمیوں سے زیادہ دور ہوتا ہے خبردار! جس شخص کو اس کی نیکی خوشی کرے اور اس کی برائی اس کو رنجیدہ کرے وہ مومن ہے۔ الهداية - AIHidayah

قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ كَقِيَامِي فِيكُمْ، ← عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ خَطَبَ لِلنَّاسِ بِالْجَابِيَةِ ← أَبِيهِ، [ص:184] ← ابْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، ← ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 32

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 33

33 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنِي نُبَيْهُ بْنُ وَهْبٍ الْحَجِّيُّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمُحْرِمُ لَا يَنْكِحُ وَلَا يَخْطُبُ»

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ابان اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم ﷺکا یہ فرمان نقل کرتے ہیں"احرام والاشخص نکاح نہیں کرسکتا اور نکاح کا پیغام بھی نہیں بھیج سکتا"۔

أَبِيهِ ← أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، ← نُبَيْهُ بْنُ وَهْبٍ الْحَجِّيُّ أَنَّهُ ← أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 33

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 34

34 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنِي نُبَيْهُ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: اشْتَكَى عُمَرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ عَيْنَهُ بِمَلَلٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ يَسْأَلُهُ بِأَيِّ شَيْءٍ يُعَالِجُهُ فَقَالَ لَهُ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ: اضْمُدْهُمَا بِالصَّبِرِ فَإِنِّي سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يُخْبِرُ بِذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «يُضَمِّدُهَا بِالصَّبِرِ»

نبیہ بن وہب بیان کرتے ہیں:"ململ "کے مقام پر عمر بن عبید اللہ کی آنکھیں دکھنےآگئیں وہ احرام باندھے ہوئے تھے۔ انہوں نے ابان بن عثمان کو پیغام بھیجا اور ان سے دریافت کیا: انہیں کس چیز کے ذریعے علاج کرنا چاہے؟ تو ابان بن عثمان نے انہیں کہا تم اس پرصبر(مخصوس قسم کی بوٹی) کا لیپ کرو کیونکہ میں نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کونبی اکرمﷺ کے حوالے سےیہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی اکرمﷺنے ارشاد فرمایا :آدمی اس پر صبر (مخصوص قسم کی بوٹی )کا لیپ کرے۔

نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، ← أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 34

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 35

35 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ: تَوَضَّأَ عُثْمَانُ عَلَى الْمَقَاعِدِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْ رَجُلٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ ثُمَّ يُصَلِّي إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلَاةِ الْأُخْرَى حَتَّى يُصَلِّيَهَا»

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے غلام حمران بیان کرتے ہیں . حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے "مقاعد" کے مقام پر تین، تین مرتبہ وضو کیا اور یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم ﷺکو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ،پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے بتایا : میں نے نبی اکرم ﷺکو یہ ارشادفرماتے ہوئے سنا ہے: "جوشخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے پھر نماز ادا کرے تو الله تعالی اس نماز اور اس کے بعد والی نماز جب تک وہ اسے ادا نہیں کر لیتا، ان کے درمیان کے اس کے گناہوں کی مغفرت کردیتا ہے"۔

رَسُولِ اللَّهِ ← هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَتَوَضَّأُ، ثُمَّ ← تَوَضَّأَ عُثْمَانُ عَلَى الْمَقَاعِدِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ← حُمْرَانُ مَوْلَى عُثْمَانَ ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 35

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 36

36 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، ثني عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذُبَابٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: صَلَّى بِأَهْلِ مِنًى أَرْبَعًا فَأَنْكَرَ النَّاسُ عَلَيْهِ ذَلِكَ فَقَالَ: إِنِّي تَأَهَّلْتُ بِأَهْلِي بِهَا لَمَّا قَدِمْتُ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا تَأَهَّلَ الرَّجُلُ فِي بَلَدٍ فَلْيُصَلِّ بِهِ صَلَاةَ الْمُقِيمِ»

ابن ابو ذباب اپنے والد کے حوالے سے حضرت عثمان غنیؓ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ان کے والد کہتے ہیں : حضرت عثمان ؓنے منٰی میں چار رکعات نماز پڑھائی تو لوگوں نے ان پر اعتراض کیا، تو وہ بولے : جب میں یہاں آیا تو میں نے اپنی بیوی کی وجہ سے اسے بھی اپناوطن بنالیا ہے اور میں نے نبی اکرمﷺ کو یہ ارشادفرماتے ہوئے سنا ہے:" جب آدمی کسی شہر میں شادی کر لے، تو اسے وہاں مقیم شخص کی سی نماز ادا کرنی چاہئے"۔

رَسُولِ اللَّهِ ← إِنِّي تَأَهَّلْتُ بِأَهْلِي بِهَا لَمَّا قَدِمْتُ، وَإِنِّي ← صَلَّى بِأَهْلِ مِنًى أَرْبَعًا فَأَنْكَرَ النَّاسُ عَلَيْهِ ذَلِكَ ← عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ ← أَبِيهِ ← ابْنِ أَبِي ذُبَابٍ، ← عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَی بَنِي هَاشِمٍ ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 36

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 37

37 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا الزُّهْرِيُّ، أَخْبَرَنِي حَسَنٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ ابْنَا مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِمَا، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ نِكَاحِ الْمُتْعَةِ، وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ زَمَنَ خَيْبَرَ» قَالَ سُفْيَانُ يَعْنِى أَنَّهُ نَهَى عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ زَمَنَ خَيْبَرَ لاَ يَعْنِى نِكَاحَ الْمُتْعَةِ

محمد بن حنفیہ بیان کرتے ہیں: حضرت علی ؓ نے حضرت عبد الله بن عباس ؓ سے فرمایا: نبی اکرم ﷺنے ( غزوہ خیبر ) کے زمانے میں نکاح متعہ اور پالتوگدھوں کا گوشت کھانے سے منع کردیا تھا۔ سفیان کہتے ہیں: اس روایت سے مراد یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے غزوہ خیبر کے موقع پر پالتوگدھوں کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا۔حضرت علی ؓ کی یہ مرادنہیں ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اس موقع پر نکاح متعہ سے بھی منع کیا تھا۔( بلکہ نکاح متعہ کی حرمت کاحکم بعد میں دیا تھا)

لابْنِ عَبَّاسٍ ← أَبِيهِمَا: أَنَّ عَلِيًّا ← حَسَنٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ ابْنَا مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 37

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 38

38 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: أَرَدْتُ أَنَ أَخْطُبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَتَهُ ثُمَّ ذَكَرْتُ أَنَّهُ لَا شَيْءَ لِي فَذَكَرْتُ عَائِدَتَهُ وَفَضْلَهُ فَخَطَبْتُهَا فَقَالَ لِي: «هَلْ عِنْدَكَ شَيْءٌ تُعْطِيهَا إِيَّاهُ؟» قُلْتُ: لَا، قَالَ «فَأَيْنَ دِرْعُكَ الْحُطَمِيَّةُ الَّتِي أَعْطَيْتُكَهَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا؟» قُلْتُ: هِيَ عِنْدِي، قَالَ «فَأْتِ بِهَا» قَالَ: فَجِئْتُ بِهَا فَأَعْطَيْتُهُ إِيَّاهَا فَزَوَّجَنِيهَا فَلَمَّا أَدْخَلَهَا عَلَيَّ قَالَ: «لَا تُحْدِثَا شَيْئًا حَتَّى آتِيكُمَا» فَجَاءَنَا وَعَلَيْنَا كِسَاءٌ أَوْ قَطِيفَةٌ، فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ تَخَشْخَشْنَا فَقَالَ: «مَكَانَكُمَا» فَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ فَدَعَا فِيهِ ثُمَّ رَشَّهُ عَلَيْنَا فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهِيَ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ أَنَا؟ قَالَ: «هِيَ أَحَبُّ إِلِيَّ مِنْكَ، وَأَنْتَ أَعَزُّ عَلَيَّ مِنْهَا» [ص:172] قَالَ أَبُو عَلِيٍّ الصَّوَّافُ: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ فَذَكَرَ مَعْنَاهُ

عبد الله بن ابو جیح نے اپنے والد کایہ بیان نقل کرتے ہیں : مجھے ان صاحب نے بتایا جنہوں نے حضرت علؓی کو بیان کرتے ہوئے یہ سنا حضرت علیؓ فرماتے ہیں : میں نے یہ ارادہ کیا، میں نبی اکرم ﷺ کے ہاں آپ ﷺکی صاحبزادی کے لیے نکاح کا پیغام بجھواوں پھر مجھے یہ یاد آیا، میرے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں۔ پھر مجھے نبی اکرم ﷺ کی عظمت اور فضیلت کا خیال آیا، تو میں نے( سیدہ فاطمہ ؓ کے لیے) نکاح کا پیغام دیا تونبی اکرمﷺ نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے، جسے تم (مہر کے طور پر) اسے دو؟میں نے عرض کی:جی نہیں!نبی اکرم ﷺنے فرمایا:تمہاری"حطمیہ"زرہ کہاں ہے، جو میں نے فلاں موقع پر تمہیں دی تھی؟ میں نے عرض کی : وہ میرے پاس ہے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم اسے ہی لے آؤ۔ حضرت علیؓ کہتے ہیں: میں وہ لے کر آیا میں نے نبی اکرمﷺ کو وہ زرہ دی تو نبی اکرم نے میری شادی (سیده فاطمہ ؓ)کے ساتھ کر دی ۔جب ان کی رخصتی ہوئی تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جب تک میں تم دونوں کے پاس نہیں آتا اس وقت تک تم دونوں کوئی بات چیت نہ کرنا۔پھر نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے ایک چادر (راوی کوشک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ایک کمبل اوڑھا ہواتھا۔جب ہم نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا تو ہم اس میں داخل ہونے لگے تو آپ ﷺنے ارشاد فرمایا : تم دونوں اپنی جگہ پر رہو!پھر نبی اکرمﷺ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی موجودتھا پھر آپ ﷺ نے اس میں دعا مانگی(یعنی اس پر کچھ پڑھ کر دم کیا) پھرآپﷺ نے وہ ہم پر چھڑک دیا۔میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (ﷺ)!یہ یعنی (سیدہ فاطمہؓ) آپ ﷺکے نزدیک زیادہ محبوب ہیں یا میں؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:یہ میرے نزدیک تم سے زیادہ محبوب ہے اور تم میرے نزدیک اس سے زیادہ معزز ہو۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں راوی نے حضرت علیؓ کو کوفہ کے منبر پر یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا۔

أَرَدْتُ ← عَلِيًّا ← مَنْ ← أَبِيهِ ← عبد الله بن أبي نجيح ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 38

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 39

39 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ سَمِعْتُ عَائِشَ بْنَ أَنَسٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ يَقُولُ: «كُنْتُ أَجِدُ مِنَ الْمَذْيِ شِدَّةً» فَأَرَدْتُ أَنْ أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَتِ ابْنَتُهُ عِنْدِي فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَهُ، فَأَمَرْتُ عَمَّارًا فَسَأَلَهُ فَقَالَ: «إِنَّمَا يَكْفِي مِنْهُ الْوُضُوءُ»

عائش بن انس بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت علی بن ابوطالب ان کو کوفہ کے منبر پر یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا۔ میری مذی بکثرت خارج ہوا کرتی تھی میں اس بارے میں نبی اکرم ﷺسے سوال کرنا چاہتا تھا، لیکن نبی اکرم ﷺکی صاحبزادی میری اہلیہ تھیں اس لیے آپﷺ سے یہ سوال کرتے ہوئے مجھے شرم محسوس ہوتی تھی، تو میں نے عمارؓ( بن یاسر ) کو یہ ہدایت کی انہوں نے نبی اکرمﷺ سے یہ سوال کیا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اس (مذی کے خروج پر ) صرف وضو کر لینا کافی ہے۔

«كُنْتُ أَجِدُ مِنَ الْمَذْيِ شِدَّةً» فَأَرَدْتُ ← عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ ← عائشِ بنِ أنسٍ ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 39

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 40

40 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا مُطَرِّفُ بْنُ طَرِيفٍ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أَبُو جُحَيْفَةَ قَالَ: قُلْتُ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: " هَلْ عِنْدَكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ سِوَى الْقُرْآنِ؟ فَقَالَ: لَا وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ إِلَّا أَنْ يُعْطِيَ اللَّهُ عَبْدًا فَهْمًا فِي كِتَابِهِ، أَوْ مَا فِي الصَّحِيفَةِ [ص:173] قُلْتُ: وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ؟ قَالَ: الْعَقْلُ، وَفِكَاكُ الْأَسِيرِ، وَأَنْ لَا يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ "

ابوحجیفہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت علی بن ابوطالب ؓ سے دریافت کیا: آپ کے پاس قرآن کے علاوہ کوئی اور ایسی چیز ہے، جو نبی اکرمﷺ سے ملی ہو تو انہوں نے جواب دیا: جی نہیں ۔ اس ذات کی قسم !جس نے دانے کو چیرا ہے اور جان کو پیدا کیا ہے (ہمارے پاس ایسا کچھ نہیں ہے )صرف وہ چیز ہے جو الله تعالی اپنے کسی بندے کو اپنی کتاب کے بارے میں فہم عطا کر دیتا ہے یا وہ کچھ ہے جو اس صحیفے میں موجود ہے میں نے دریافت کیا: اس صحیفے میں کیا ہے؟ حضرت علیؓ نے فرمایا : دیت کے بارے میں قیدی کو رہائی دلانے کے بارے میں(احکام ہیں اور یہ حکم ہے کہ) کوئی مسلمان کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا۔

أَبُو جُحَيْفَةَ ← الشَّعْبِيِّ، ← مُطَرِّفُ بْنُ طَرِيفٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 40

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 41

41 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيُّ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَقُولُ: " أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَى بُدْنِهِ، وَأَنْ أُقَسِّمَ جِلَالَهَا وَجُلُودَهَا، وَأَنْ لَا أُعْطِيَ الْجَازِرَ مِنْهَا شَيْئًا، وَقَالَ: نَحْنُ نُعْطِيهِ مِنْ عِنْدِنَا "

عبدالرحمن بن ابو لیلیٰ بیان کرتے ہیں :میں نے حضرت علی ؓ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا:نبی اکرم ﷺ نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں آپﷺ کے قربانی کے جانوروں کی نگرانی کروں۔ (یعنی انہیں ذبح کرواوں)اور ان پر ڈالے جانے والے کپڑے اور ان کی کھا لوں کو تقسیم کردوں اور ان میں سے کوئی بھی چیز قصائی کو نہ دوں۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشادفرمایا: ہم اسے اپنے پاس سے (معاوضے کی )ادائیگی کریں گے۔

أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ ← عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← مُجَاهِدًا، ← عَبْدِ الْکَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 41

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 42

42 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: «أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَى بُدْنِهِ، وَأَنْ أُقَسِّمَ جِلَالَهَا وَجُلُودَهَا» [ص:174] قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: قَالَ سُفْيَانُ: لَمْ يَزِدْنِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَلَى هَذَا فَأَمَّا عَبْدُ الْكَرِيمِ فَحَدَّثَنَا أَتَمَّ مِنْ هَذَا

حضرت علی بن ابوطالبؓ بیان کرتے ہیں نبی اکرم ﷺنے مجھے یہ حکم دیا، میں آپﷺ کی قربانی کے جانوروں کی نگرانی کروں اور ان پرڈالے جانے والے کپڑے اور ان کی کھالوں کوتقسیم کر دوں۔ حمیدی ؒ کہتے ہیں : سفیان نے یہ بات بیان کی ہے ابن ابونجیح نے میرے سامنے صرف یہی الفاظ بیان کیے تھے جہاں تک عبد الکریم نامی راوی کا تعلق ہے، توانہوں نے اس کے مقابلے میں زیادہ مکمل روایت بیان کی۔

أَتَمَّ مِنْ هَذَا ← سُفْيَانُ: لَمْ يَزِدْنِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَلَى هَذَا فَأَمَّا عَبْدُ الْكَرِيمِ ← الْحُمَيْدِيُّ، ← «أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ أَنْ أَقُومَ عَلَى بُدْنِهِ، وَأَنْ أُقَسِّمَ جِلَالَهَا وَجُلُودَهَا» [ص:174] ← عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← مُجَاهِدٍ ← ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 42

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 43

43 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ أَنَّهُ سَمِعَ مُجَاهِدًا يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى يُحَدِّثُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «تَسْأَلُهُ خَادِمًا» فَقَالَ: «أَلَا أُخْبِرُكِ بِمَا هُوَ خَيْرٌ لَكِ مِنْهُ تُسَبِّحِينَ اللَّهَ عِنْدَ مَنَامِكِ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتَحْمَدِينَ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتُكَبِّرِينَ اللَّهَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ» ثُمَّ قَالَ سُفْيَانُ: إِحْدَاهُنَّ أَرْبَعٌ وَثَلَاثُونَ، قَالَ عَلِيٌّ فَمَا تَرَكْتُهَا مُنْذُ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا لَهُ: وَلَا لَيْلَةَ صِفِّينَ، قَالَ: «وَلَا لَيْلَةَ صِفِّينَ» .

عبدالرحمن بن ابولیلیٰ حضرت علی بن ابوطالب ؓ کا یہ قول نقل کرتے ہیں: سیده فاطمہؓ نبی اکرمﷺکی خدمت میں حاضر ہوئیں تا کہ آپ سے کوئی خادمانگ لیں تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں جو تمہارے لیے اس سے زیادہ بہتر ہو؟تم سوتے وقت 33 مرتبہ سبحان الله ، 33 مرتبہ الحمداللہ اور 34 مرتبہ الله اکبر پڑھ لیا کرو۔ (یہ روایت بیان کرنے کے بعد) سفیان نے کہا :ان میں سے کوئی ایک کلمہ 34 مرتبہ ہے۔ حضرت علی ؓفرماتے ہیں: جب سے میں نے نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے یہ بات سنی ہے میں نے انہیں بھی ترک نہیں کیا۔لوگوں نے ان سے دریافت کیا۔ جنگ صفین کی رات بھی نہیں؟ انہوں نے فرمایا:جنگ صفین کی رات بھی (میں نے اسےپڑھناترک نہیں کیا)

عُبَيْدِ اللَّهِ1 بْنِ أبي يزيد، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 43

chevron_left Previous
1…202122…112
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter
137. Chapter
138. Chapter
139. Chapter
140. Chapter
141. Chapter
142. Chapter
143. Chapter
144. Chapter
145. Chapter
146. Chapter
147. Chapter
148. Chapter
149. Chapter
150. Chapter
151. Chapter
152. Chapter
153. Chapter
154. Chapter
155. Chapter
156. Chapter
157. Chapter
158. Chapter
159. Chapter
160. Chapter
161. Chapter
162. Chapter
163. Chapter
164. Chapter
165. Chapter
166. Chapter
167. Chapter
168. Chapter
169. Chapter
170. Chapter
171. Chapter
172. Chapter
173. Chapter
174. Chapter
175. Chapter
176. Chapter
177. Chapter
178. Chapter
179. Chapter
180. Chapter
181. Chapter
182. Chapter
183. Chapter
184. Chapter
185. Chapter
186. Chapter
187. Chapter
188. Chapter
189. Chapter
190. Chapter
191. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter