مسند الحميدي · کتاب ‹ وماتوفیق الا باللہ · حديث 1333
1333 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «رَأَيْتُنِي الْبَارِحَةَ كَأَنَّ رَجُلًا أَلْقَمَنِي كُتْلَةَ تَمْرٍ، فَعَجَمْتُهَا، فَوَجَدْتُ فِيهَا نَوَاةً، فَآذَتْنِي فَلَفِظْتُهَا، ثُمَّ أَلْقَمَنِي كُتْلَةً، فَمِثْلُ ذَلِكَ، ثُمَّ أُخْرَى، فَمِثْلُ ذَلِكَ» ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي أَعْبُرْهَا، قَالَ: «اعْبُرْهَا» ، قَالَ: هُوَ الْجَيْشُ الَّذِي بَعَثْتَ يُسْلِمُهُمُ اللَّهُ، وَيَغْنِمُهُمُ اللَّهُ، ثُمَّ يَلْقَوْنَ رَجُلًا، فَيُنْشِدُهُمْ ذِمَّتَكَ، فَيَدَعُونَهُ، ثُمَّ يَلْقَوْنَ آخَرَ، فَيُنْشِدُهُمْ ذِمَّتَكَ، فَيَدَعُونَهُ، ثُمَّ يَلْقَوْنَ آخَرَ، فَيُنْشِدُهُمْ ذِمَّتَكَ، فَيَدَعُونَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَذَلِكَ قَالَ الْمَلَكُ يَا أَبَا بَكْرٍ»
حضرت جابر بن عبداللہ ؓنبی اکرم ﷺکایہ فرمان نقل کرتے ہیں:گزشتہ رات میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص نے میرے منہ میں کھجور کاٹکڑا ڈالا ہے میں نے اسے چبایا تو مجھے اس میں گٹھلی بھی ملی جس نے مجھے تکلیف دی تو میں نے اسے پھینک دیا ،پھر اس نے میرے منہ میں ایک اور کھجور ڈالی تو پھر ایسا ہی ہوا پھر اس نے ایک اور ڈالی پھر ایسا ہی ہوا۔حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے عرض کی یا رسول اللہﷺمجھے اجازت دیجئے کہ میں اس کی تعبیر بیان کروں۔ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :تم اس کی تعبیر بیان کرو، تو انہوں نے عرض کی:اس سے مراد ولشکر ہے ،جسے آپ ﷺنے روانہ کیا تھا الله تعالیٰ نے اسے سلامتی بھی عطا کی اور مال غنیمت بھی عطا کیا تھا ،پھر لوگوں کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی تو اس شخص نے انہیں آپ ﷺکے ذمہ کا واسطہ دیا ،تو ان لوگوں نے اسے چھوڑ دیا ،پھر ان کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی تو اس شخص نے انہیں آپ ﷺکے ذمہ کا واسطہ دیا ،تو ان لوگوں نے اسے چھوڑ دیا ،پھر ان کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی تو اس شخص نے انہیں آپ ﷺکے ذمہ کا واسطہ دیا ،تو ان لوگوں نے اسے چھوڑ دیا ،تو نبی اکرمﷺنے فرمایا: اے ابوبکرؓ! فرشتے نے اسی طرح بیان کیا ہے۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← الشَّعْبِيِّ، ← مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 1333
