مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 183
183 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَصِيرٌ يَبْسُطُهُ بِالنَّهَارِ، وَإِذَا كَانَ بِاللَّيْلِ يُحَجِّزُهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى فِيهِ، فَسَعَى لَهُ نَاسٌ يُصَلُّونَ بِصَلَاتِهِ، قَالَ: فَفَطِنَ فِيهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَرَكَ ذَلِكَ، وَقَالَ: «إِنِّي حَسِبْتُ أَنْ يَنْزِلَ فِيهِمْ أَمْرٌ لَا يُطِيقُونَهُ» ثُمَّ قَالَ: «اكْلَفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا» قَالَ: وَكَانَ أَحَبَّ الْعَمَلِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا دُومَ عَلَيْهِ وَإِنْ قَلَّ، وَكَانَ إِذَا صَلَّى صَلَاةً أَثْبَتَهَا
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ بیان فرماتی ہیں نبی اکرمﷺ کی ایک چٹائی جسے آپ ﷺدن کے وقت بچھا لیتے تھے اور رات کے وقت آپﷺاس سے حجرہ بنا لیتے تھے۔ نبی اکرم ﷺاس میں نماز ادا کیا کرتے تھے کچھ لوگوں نے آپ ﷺکی اقتداء میں نماز ادا کرنے کے لیے آپ ﷺکی پیروی کی ۔سیدہ عائشہؓ بیان کرتی ہیں، جب نبی اکرمﷺکو ان لوگوں کے بارے میں انداز ہ ہو ا تو آپ ﷺنے اسےترک کردیا ادرارشا ردفرمایا : مجھے یہ اندیشہ ہے، ان لوگوں کے بارے میں ایسا حکم نازل ہوگا، جس کی یہ طاقت نہیں رکھتے ہوں گے۔پھر آپ ﷺنے ارشاد فرمایا:تم اپنی طاقت کے مطابت عمل کا خود کو پابند کرو کیونکہ الله تعالیٰ کا فضل تم سےمنقطع نہیں ہوتا جب تک تم اکتاہٹ کا شکار نہیں ہو جاتے۔راوی بیان کرتے ہیں، نبی اکرم ﷺکے نزدیک پسندیدہ ترین عمل وہ تھا، جسے باقاعدگی سے سرانجام دیا جائے اگر چہ وہ تھوڑاہو۔نبی اکرم ﷺ جب کو ئی (نفل )نماز ادا کرتے تھے ، تو آپ ﷺاسے با قاعدگی سے پڑھاکرتے تھے۔
عَائِشَةَ ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 183
