مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 73
73 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ مِثْلَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ ذَلِكَ الظَّنُّ بِكَ يَا أَبَا إِسْحَاقَ زَادَ فِيهِ سُفْيَانُ فَأَمَرَ بِهِ عُمَرُ أَنْ يُوقَفَ لِلنَّاسِ، فَجَعَلَ لَا يَمُرُّ عَلَى قَبِيلَةٍ إِلَّا أَثْنَوْا خَيْرًا حَتَّى مَرَّ بِمَجْلِسٍ لِبَنِي عَبْسٍ فَانْبَرَا شَقِيٌّ مِنْهُمْ يُكْنَى أَبَا سَعْدَةَ فَقَالَ: أَنَا أَعْلَمُهُ لَا يَعْدِلُ فِي [ص:190] الرَّعِيَّةِ، وَلَا يَخْرُجُ فِي السَّرِيَّةِ، وَلَا يَقْسِمُ بِالسَّوِيَّةِ، فَقَالَ سَعْدٌ: أَمَّا اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ كَذَّابًا فَأَطِلْ عُمْرَهُ، وَأَكْثِرْ وَلَدَهُ، وَابْتَلِهِ بِالْفَقْرِ وَافْتِنْهُ، قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ شَيْخًا كَبِيرًا يَغْمِزُ الْجَوَارِيَ فِي الطُّرُقِ، فَيُقَالَ لَهُ فِي ذَلِكَ فَيَقُولُ: شَيْخٌ كَبِيرٌ فَقِيرٌ مَفْتُونٌ أَصَابَتْهُ دَعْوَةُ الرَّجُلِ الصَّالِحِ سَعْدٍ لَا تَكُونُ فِتْنَةٌ إِلَّا وَثَبَ فِيهَا
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ جابر بن سمرہ سے منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں:حضرت عمر ؓ نے کہا: اے ابواسحاق! تمہارے بارے میں یہی گمان تھا۔سفیان نامی راوی نے اس میں یہ الفاظ بھی نقل کیے ہیں:حضرت عمر ؓ نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ خود کولوگوں کے سامنے پیش کریں تو حضرت سعد بن ابی وقاص ؓجس بھی قبیلے کے پاس سے گزرے ان لوگوں نے ان کی تعریف کی یہاں تک کہ جب وہ " بنوعبس" کی محفل کے پاس سے گزرے تو ایک بد بخت شخض ان کے سامنے آیا اس شخص کی کنیت ابو سعدہ تھی وہ بولا :مجھے یہ پتہ ہے کہ یہ صاحب اپنی رعایا میں انصاف سےکام نہیں لیتے ہیں۔کسی جنگی مہم کے لیے نہیں نکلے ہیں اور( مال غنیمت)صحیح طور تقسیم نہیں کرتے۔تو حضرت سعد ؓ نے کہا: اے اللہ! اگر یہ جھوٹ بول رہا ہے تو اس کی عمرکو لمبا کر دے اس کی اولا د کوز یا دہ کر دے ،اسےغربت میں مبتلا کردے اور اسے آزمائش کا شکار کر دینا۔عبدالملک بن عمیر نامی راوی کہتے ہیں: میں نے اسے دیکھا کہ وہ بڑی عمر کا بوڑھا تھا جو راستے میں نوجوان لڑکیوں کو چھیڑا کرتاتھا۔اس سے اس بارے میں بات کی جاتی تو وہ کہا کرتا تھا: ایک عمر رسیدہ بوڑھا جو غریب بھی ہے آزمائش کا شکار بھی ہے اسےایک نیک آدی حضرت سعدؓ کی بددعا لگ گئی ہے۔ کوئی ایسی آزمائش نہیں ہے جس کاو ہ شکار نہ ہوا ہو۔
جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ مِثْلَهُ، إِلَّا ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 73
