Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند الحميدي

Masnad Humaidi

by أبو بكر عبد الله بن الزبير بن عيسى بن عبيد الله القرشي الأسدي الحميدي المكي

1,339 Hadith193 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 708

708 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ السِّخْتِيَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ نَافِعًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: كَانَ عَلَى عُمَرَ نَذْرُ اعْتِكَافِ لَيْلَةٍ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «فَأَمَرَهُ أَنْ يَعْتَكِفَ لَيْلَةً وَيَفِيَ بِنَذْرِهِ»

حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں:حضرت عمرؓ کےذمےزمانہ جاہلیت میں مسجد حرام میں ایک رات اعتکاف کرنے کی نذرتھی انہوں نے اس بارے میں نبی اکرم ﷺسے دریافت کیا، تو نبی اکرم ا ﷺنے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ اعتکاف کر کے اپنی نذر کو پورا کریں۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعًا ← اَیُّوْبَ السَّخْتِیَانِیِّ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Hadith 708

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 709

709 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ عَلَى نَاقَةٍ لِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، حَتَّى أَنَاخَ بِفِنَاءِ الْكَعْبَةِ، ثُمَّ دَعَا عُثْمَانَ بْنَ طَلْحَةَ بِالْمِفْتَاحِ، فَذَهَبَ إِلَى أُمِّهِ، فَأَبَتْ أَنْ تُعْطِيَهُ إِيَّاهُ، فَقَالَ: لَتُعِطِيَنِّي أَوْ لَيَخْرُجَنَّ السَّيْفُ مِنْ صُلْبِي، فَأَعْطَتْهُ الْمِفِتَاحَ، فَفَتَحَ الْبَابَ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَبِلَالٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ، وَأَجَافُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ مَلِيًّا، وَكُنْتُ شَابًّا قَوِيًّا فَبَادَرْتُ الْبَابَ حِينَ فُتِحَ، فَاسْتَقْبَلَنِي بِلَالٌ فَقُلْتُ: " يَا بِلَالُ أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْمُقَدَّمَيْنِ "، وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُ كَمْ صَلَّى؟

حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں : فتح مکہ کے موقع پر نبی اکرم ﷺحضرت اسامہ بن زید ؓکی اونٹنی پر سوار ہو کر مکہ میں داخل ہوئے آپ ﷺنے خانہ کعبہ کی عمارت کے قریب اپنی اونٹنی کو بٹھایا پھر آپ ﷺنے حضرت عثمان بن طلحہ ؓ سے چابی منگوائی وہ اپنی والدہ کے پاس گئے تو ان کی والدہ نے انہیں چابی دینے سے انکار کر دیا تو وہ بولے یا تو آپ مجھے چابی دیں گی یا پھر میری پشت سے تلوار باہر آجائے گی تو اس خاتون نے انہیں چابی دے دی۔ انہوں نے دروازہ کھولا نبی اکرم ﷺ، حضرت اسامہ بن زیدؓ،حضرت بلال ؓ اور حضرت عثمان بن طلحہؓ خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے ۔ان حفرات نےتھوڑی دیرکے لیےدروازہ بند کر دیا میں اس وقت نوجوان طاقتور شخص تھا، جب دروازہ کھلاتو میں تیزی سے دروازے کے پاس پہنچا، حضرت بلال ؓ میرے سامنے آئے تو میں نے دریافت کیا: اے بلالؓ! نبی اکرم ﷺنے کہاں نماز ادا کی تھی؟ تو انہوں نے بتایا: نبی اکرمﷺنے سامنے والے دوستونوں کے درمیان نماز ادا کی تھی۔(حضرت عبد الله بن عمر ؓ کہتے ہیں) مجھے ان سے یہ سوال کرنا یاد نہیں رہا کہ نبی اکرم ﷺنے کتنی رکعات ادا کی تھیں ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Hadith 709

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 710

710 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا مِسْعَرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ سِمَاكَ الْحَنَفيَّ، يَقُولُ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ، عَنِ الصَّلَاةِ فِي الْبَيْتِ، فَقَالَ: «صَلِّ فِيهِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ صَلَّى فِيهِ، وَسَيَأْتِي آخَرُ فَيْنَهَاكَ فَلَا تُطِعْهُ» فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: «ائْتَمَّ بِهِ كُلِّهِ، وَلَا تَجْعَلْ مِنْهُ شَيْئًا خَلْفَكَ»

سماک حنفی بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبد الله بن عمرؓسے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا:تم اس میں نماز ادا کرلو، کیونکہ نبی اکرمﷺنے اس میں نماز ادا کی ہے۔ عنقریب کوئی اس شخص آئے گا، جوتمہیں اس سے منع کرے گا ،تو تم اس کی بات نہ ماننا۔ (راوی کہتے ہیں:) میں حضرت عبداللہ بن عباس ؓکی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے یہ مسئلہ دریافت کیا :وہ بولے :تم اس کے مکمل حصے کی پیروی کرنا اور تم اس کے کسی بھی حصے کو اپنے پیچھے نہ رکھنا۔ (یعنی ہرطرف رخ کر کے نماز ادا کرنا)

الصَّلَاةِ فِي الْبَيْتِ، ← سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ← سِمَاكٍ الْحَنَفِيِّ ← مِسْعَرٍ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Hadith 710

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 711

711 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً قَبْلَ نَجْدٍ، فَبَلَغَتْ سِهَامُنَا اثْنَا عَشَرَ بَعِيرًا، اثْنَا عَشَرَ بَعِيرًا، وَنَفَلَنَا بَعِيرًا بَعِيرًا»

حضرت عبد الله بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں:نبی اکرم ﷺنے ہمیں نجد کی طرف ایک جنگی مہم پربھیجا تو ہمارے حصے میں بارہ اونٹ آ ئے ،تو نبی اکرم ﷺنے ایک ایک اونٹ ہمیں مزید عطیے کے طور پر عطا کیا ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Hadith 711

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 712

712 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: أَصَابَ ابْنَ عُمَرَ بَرْدٌ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ لِنَافِعٍ: اطْرَحْ عَلَيَّ شَيْئًا، فَأَلْقَيْتُ عَلَيْهِ بُرْنُسًا فَغَضِبَ، وَقَالَ: «أَطَرَحْتَهُ عَلَيَّ وَقَدْ أَخْبَرْتُكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ» ؟

نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو احرام کے دوران سردی لگ گئی تو انہوں نے نافع سے کہا:تم میرے اوپر کوئی چیز ڈال دو! تو میں نے ان پرٹوپی ڈالی وہ غصے میں آ گئے اور بولے: کیا تم نے یہ میرے اوپر ڈالی ہے ،جبکہ میں نے تمہیں یہ بتایا ہے کہ نبی اکرم ﷺنے اس سے منع کیا ہے۔

«أَطَرَحْتَهُ عَلَيَّ وَقَدْ أَخْبَرْتُكَ ← لِنَافِعٍ: اطْرَحْ عَلَيَّ شَيْئًا، فَأَلْقَيْتُ عَلَيْهِ بُرْنُسًا فَغَضِبَ، ← أَصَابَ ابْنَ عُمَرَ بَرْدٌ وَهُوَ مُحْرِمٌ، ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Hadith 712

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 713

713 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَمَ يَهُودِيَّةً» قَالَ ابْنُ عُمَرَ: «وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يُجَانِئُ عَنْهَا بِيَدِهِ»

حضرت عبد الله بن عمرؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺنے ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت کو سنگسار کروادیا تھا۔حضرت عبدالله بن عمرؓ بیان کرتے ہیں : میں نے اس شخص کو دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھ کے ذریعے اس عورت کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Hadith 713

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 714

714 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، قَالَ: سَمِعْتُ نَافِعًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا حَقُّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَهُ مَالٌ يُوصَى فِيهِ، ثُمَّ يَأْتِي عَلَيْهِ لَيْلَتَانِ إِلَّا وَوَصِيَّتُهُ مَكْتُوبَةٌ عِنْدَهُ»

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺنے یہ بات ارشاد فرمائی ہے:"کسی بھی مسلمان کو اس بات کا حق نہیں ہے کہ اس کے پاس مال موجود ہو، جس کے بارے میں وصیت کی جاسکتی ہو اور پھر اس پر دو راتیں گزر جائیں(اور اس نے وصیت نہ کی ہو) اس کی وصیت اس کے پاس تحریری شکل میں ہونی چاہئے"۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعًا ← أَيُّوبَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Hadith 714

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 715

715 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا كَفَّرَ الرَّجُلُ أَخَاهُ فَقَدْ بَاءَ بِهَا أَحَدُهُمَا»

حضرت عبد الله بن عمرؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے ارشادفرمایا ہے:"جب کوئی شخص اپنے بھائی کو کافر قرار دے تو وہ (کفر)ان دونو ں میں سے کسی ایک کی طرف لوٹ آتا ہے"۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Hadith 715

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 716

716 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُسَافَرُ بِالْقُرْآنِ إِلَى أَرْضِ الْعَدُوِّ، لَا يَنَالُهُ الْعَدُوُّ»

حضرت عبداللہ بن عمرؓبیان کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشادفرمایا ہے: "قرآن کو ساتھ لے کر دشمن کی سرزمین کی طرف سفر نہ کیا جائے ،کہیں دشمن اس تک نہ پہنچ جائے (اور اس کی بے حرمتی نہ کرے )"

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Hadith 716

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 717

717 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَقَامَ الصَّلَاةَ بِضُجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ، ثُمَّ قَالَ: صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ، " كَانَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ مُنَادِيَهُ فِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ، أَوِ اللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ ذَاتِ الرِّيحِ فَيُنَادِي: أَلَّا صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ "

نافع بیان کرتے ہیں: حضرت عبد الله بن عمرؓنے"ضجنان‘‘ کے مقام پر ایک بارانی رات میں نماز کے لیے اقامت کہی پھرانہوں نے یہ کہا تم لوگ اپنی رہائش کی جگہ پر ہی نماز ادا کرلو۔ نبی اکرم ﷺبارش دالی رات میں، یا انتہائی سردی والی رات میں، جس میں تیز ہوا چل رہی ہو، اپنے مؤذن کو یہ حکم دیتے تھے وہ یہ اعلان کرتا تھا: خبردار! اپنی رہائشی جگہ پرہی نماز ادا کرلو۔

نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَقَامَ الصَّلَاةَ بِضُجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ، ثُمَّ ← أَيُّوبَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Hadith 717

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 718

718 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَدَقَةُ الْفِطْرِ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ» قَالَ ابْنُ عُمَرَ: «فَلَمَّا كَانَ مُعَاوِيَةُ عَدَلَ النَّاسُ نِصْفَ صَاعٍ بُرٍّ، بِصَاعٍ مِنْ شَعِيرٍ» قَالَ نَافِعٌ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ: «يُخْرِجُ صَدَقَةَ الْفِطْرِ عَنِ الصَّغِيرِ مِنْ أَهْلِهِ وَالْكَبِيرِ، وَالْحُرِّ وَالْعَبْدِ»

حضرت عبد الله بن عمرؓ بیان کرتے ہیں:نبی اکرم ﷺ نے ارشادفرمایا ہے: "صدقہ فطر جوکا ایک صاع ہوگایا کھجور کا ایک صاع ہوگا“۔ حضرت عبد الله بن عمرؓبیان کرتے ہیں : حضرت معاویہ ؓ نے اپنے عہد حکومت میں گندم کے نصف صاع کو جو کے ایک صاع کے برابر قرار دیا۔ نافع بیان کرتے ہیں: حضرت عبد الله بن عمر ؓ اپنے گھر کے ہر چھوٹے ،بڑے آزاد اور غلام کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرتے تھے۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Hadith 718

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 719

719 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ رَبِيعَةَ يُخْبِرُ [ص:560]، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ عَلَى دَرَجِ الْكَعْبَةِ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ، أَلَا إِنَّ قَتِيلَ الْعَمْدِ وَالْخَطَأِ بِالسَّوْطِ أَوِ الْعَصَا فِيهِ مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ مُغَلَّظَةٌ فِيهَا أَرْبَعُونَ خِلْفَةً فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا، أَلَا إِنَّ كُلَّ مَأْثَرَةٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَوْ دَمٍ أَوْ مَالٍ، فَهُوَ تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ سَدَانَةِ الْبَيْتِ أَوْ سِقَايَةِ الْحَاجِّ، فَإِنِّي قَدْ أَمْضَيْتُهَا لِأَهْلِهَا كَمَا كَانَتْ»

حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں :فتح مکہ کے موقع پر نبی اکرم ﷺنے خانہ کعبہ کی دہلیز پریہ ارشاد فرمایا:"الله تعالیٰ کے لیے ہرطرح کی حمد مخصوص ہے، جس نے اپنے وعدے کو پورا کیا اس نے اپنے بندے کی مدد کی اس نے تنہا دشمن کے لشکروں کو پسپا کردیا ہے"۔ یاد رکھنا قتل عمد خطا کے طور پرقتل ہونے والا شخص وہ ہے ،جس کو لاٹھی یاعصا کے ذریعے قتل کیا جائے اس میں ایک سو اونٹوں کی مغلظہ دیت ہوگی۔ جس میں چالیس خلفہ ہوں گے، جن کے پیٹ میں اولاد موجود ہوگی۔ یاد رکھنا! زمانہ جاہلیت کا ہر رواج اور ہرخون (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ہر مال میرے ان دوقدموں کے نیچے ہے ماسوائے خانہ کعبہ کی خدمت کے اور حاجیوں کو پانی پلانے کی رسم کے، کیونکہ میں ان دونوں کو ان کے متعلقہ افراد کے لیے اسی طرح باقی رکھوں گا جیسے یہ پہلے تھیں۔

ابْنِ عُمَرَ ← الْقَاسِمَ بْنَ رَبِيعَةَ يُخْبِرُ [ص:560]، ← عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، أَنَّهُ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Hadith 719

chevron_left Previous
1…5960616263
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter
137. Chapter
138. Chapter
139. Chapter
140. Chapter
141. Chapter
142. Chapter
143. Chapter
144. Chapter
145. Chapter
146. Chapter
147. Chapter
148. Chapter
149. Chapter
150. Chapter
151. Chapter
152. Chapter
153. Chapter
154. Chapter
155. Chapter
156. Chapter
157. Chapter
158. Chapter
159. Chapter
160. Chapter
161. Chapter
162. Chapter
163. Chapter
164. Chapter
165. Chapter
166. Chapter
167. Chapter
168. Chapter
169. Chapter
170. Chapter
171. Chapter
172. Chapter
173. Chapter
174. Chapter
175. Chapter
176. Chapter
177. Chapter
178. Chapter
179. Chapter
180. Chapter
181. Chapter
182. Chapter
183. Chapter
184. Chapter
185. Chapter
186. Chapter
187. Chapter
188. Chapter
189. Chapter
190. Chapter
191. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter