مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 696
696 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى، عَنْ نَافِعِ [ص:548]، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةً سِيَرَاءَ عَلَى عُطَارِدَ، وَكَرِهَهَا لَهُ وَنَهَاهُ عَنْهَا، ثُمَّ أَنَّهُ كَسَا عُمَرَ مِثْلَهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدَ مَا قُلْتَ وَتَكْسُونِي هَذِهِ، قَالَ: «إِنِّي لَمْ أُكْسِكَهَا لِتَلْبَسَهَا إِنَّمَا أَعْطَيْتُكَهَا لِتَكْسُوَهَا النِّسَاءَ»
حضرت عبداللہ بن عمر ؓبیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺنے عطاردنامی صاحب کے پاس ایک سیرانی (یعنی ریشمی) حلہ فروخت ہوتے ہوئے دیکھا تو آپ ﷺنے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اسے استعمال کرنے سے منع کر دیا۔ پھرآپ ﷺنے اسی کی مانند ایک حلہ حضرت عمرؓکو بھجوایا تو انہوں نے عرض کی :یا رسول اللہ (ﷺ)! آپ ﷺنے عطارد کے حلے کے بارے میں، تو فلاں بات ارشادفرمائی تھی اور اب آپ ﷺیہ مجھے پہننے کے لیے دے رہے ہیں۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: یہ میں نے تمہیں اس لیےنہیں دیا ،کہ تم اسے پہن لو، میں نے تمہیں یہ اس لیے دیا ہے، تاکہ تم اسے خواتین کو پہنے کے لیے دو!
ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ، [ص:313] ← أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 696
