مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا · حديث 504
504 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ قَالَ: ثنا كُرَيْبٌ أَبُو رِشْدِينَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَيْتِ جُوَيْرِيَةَ حِينَ صَلَّى الصُّبْحَ وَكَانِ اسْمُهَا بَرَّةُ فَسَمَّاهَا جُوَيْرِيَةَ كَرِهَ أَنْ يُقَالَ خَرَجَ مِنْ عِنْدِ بَرَّةَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَخَرَجَ مِنْ عِنْدِهَا حِينَ صَلَّى الصُّبْحَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهَا بَعْدَمَا تَعَالَى النَّهَارُ وَهِيَ جَالِسَةٌ فِي مُصَلَّاهَا فَقَالَ لَهَا: «لَمْ تَزَالِي فِي مَجْلِسِكِ هَذَا» قَالَتْ: نَعَمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَقَدْ قُلْتُ بَعْدَكَ أَرْبَعَ كَلِمَاتٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ لَوْ وُزِنَّ بِجَمِيعِ مَا قُلْتِ لَوَزَنَتْهُنَّ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ، وَرِضَى نَفْسِهِ، وَزِنَةَ عَرْشِهِ، وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ»
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺصبح کی نماز ادا کرنے کے بعد سیدہ جویریہ ؓ کے ہاں سے باہرتشریف لائے۔ ان کا نام "برہ" تھا۔ نبی اکرم ﷺنے ان کا نام جویر یہ رکھا تھا۔ نبی اکرم ﷺکو یہ بات پسند نہیں تھی کہ یہ کہا جائے آپ برہ ( بھلائی یا نیکی ) کے پاس سے تشریف لے گئے ہیں۔حضرت عبد الله بن عباسؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺصبح کی نماز ادا کر لینے کے بعد اس خاتون کے ہاں سے نکلے تھے، جب آپ ﷺان کے پاس واپس تشریف لائے ،تو دن اچھی طرح چڑھ چکا تھا۔ وہ خاتون اپنی جائے نماز پہ بیٹھی ہوئی تھیں ۔ نبی اکرم ﷺنے ان سے دریافت کیا: کیاتم اس وقت سے یہیں بیٹھی ہوئی ہو؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں۔ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: میں نے تمہارے پاس سے جانے کے بعد چارکلمات تین مرتبہ پڑھے۔تم نےجو کچھ پڑھا ہے اگر ان کلمات کو ان کے وزن میں رکھاجائے ،تو یہ کلمات وزنی ہوں گے (وہ کلمات یہ ہیں) "الله تعالیٰ کی ذات پاک ہے اس کے لیےحمد مخصوص ہے ،جو اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر ہو اس کی ذات کی رضا مندی کے برابر ہو اس کے عرش کے وزن کے برابر ہو اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر ہو"۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← كُرَيْبٌ أَبُو رِشْدِينَ ← مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 504
