مسند الحميدي · کتاب ‹ وماتوفیق الا باللہ · حديث 1332
1332 - حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا زَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: {سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ} [المائدة: 41] ، «يَهُودُ الْمَدِينَةِ» ، {سَمَّاعُونَ لِقَوْمٍ آخَرِينَ} [المائدة: 41] «أَهْلُ فَدَكٍ» {لَمْ يَأْتُوكَ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِنْ بَعْدِ مَوَاضِعِهِ} [المائدة: 41] ، " أَهْلُ فَدَكٍ، يَقُولُونَ: إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا الْجَلْدَ فَخُذُوهُ، وَإِنْ لَمْ تُؤْتَوْهُ، فَاحْذَرُوا الرَّجْمَ "
حضرت جابر بن عبداللہ ؓالله تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں:"جھوٹ کوغور سے سننے والے۔‘‘ اس سے مرادمدینہ منورہ کے یہودی ہیں۔"دوسری قوم کے افراد کی باتیں غور سے سننے والے ۔“اس سے مراداہل فدک ہیں۔"وہ تمہارے پاس اس وقت تک نہیں آئیں گے ،جب تک وہ کلمات کو ان کے مخصوص مقام سے تحریف نہیں کر دیتے۔“تو اس سے مراداہل فدک ہیں جنہوں نے یہ کہا تھا کہ اگر وہ کوڑے لگانے کا حکم دیں ،تو اسے ان کی بات مان لینی چاہئے اور اگر نہ دیں، تو پھر سنگسار کرنے سے بچنا۔
الشَّعْبِيِّ، ← زَکَرِیَّا، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ، ← بِشْرُ بْنُ مُوسَى
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 1332
