مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 1268
1268 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا جَابِرُ لَوْ قَدْ جَاءَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ لَأَعْطَيْتُكَ هَكَذَا، وَهَكَذَا، وَهَكَذَا» ، فَقُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَأْتِ مَالُ الْبَحْرَيْنِ، وَأَتَى فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ، فَأَمَرَ أَبُو بَكْرٍ مُنَادِيًا فَنَادَى مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْنٌ أَوْ عِدَةٌ فَلْيَأْتِ، قَالَ جَابِرٌ: فَأَتَيْتُ أَبَا بَكْرٍ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَوْ قَدْ جَاءَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ لَأَعْطَيْتُكَ هَكَذَا، وَهَكَذَا، وَهَكَذَا» فَحَثَى لِي أَبُو بَكْرٍ مَرَّةً، ثُمَّ قَالَ لِي: عُدَّهَا، فَعَدَدْتُهَا فَوَجَدْتُهَا خَمْسَمِائَةٍ، فَقَالَ خُذْ مِثْلَهَا مَرَّتَيْنِ
امام محمد الباقرؒ بیان کرتے ہیں:میں نے حضرت جابر بن عبد اللہؓ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ،نبی اکرم ﷺنے مجھ سے فرمایا:اے جابر!جب اگر ہمارے پاس بحرین کا مال آئے گا تو میں تمہیں اتنا، اتنا اور اتنادوں گا۔پھر نبی اکرم ﷺکا وصال ہو گیابحرین کا مال نہیں آیا وہ حضرت ابوبکر ؓکے عہد خلافت میں آیا ،تو حضرت ابو بکرؓنے ایک شخص کو اعلان کرنے کے لیے کہا کہ جس شخص کو نبی اکرم ﷺنے کوئی ادائیگی کرنی ہو،یا آپ ﷺنے اس کے ساتھ کوئی وعدہ کیا ہو ،تودہ آجائے ۔ حضرت جابرؓکہتے ہیں:میں حضرت ابو بکرؓ کے پاس آیا میں نے ان سےیہ کہا: نبی اکرم ﷺنے یہ فرمایا تھا:”اگر بحر ین کا مال آیا، تو میں تمہیں اتنا ،اتنا اور اتنادوں گا۔تو حضرت ابوبکرؓ نے دونوں ہتھیلیاں ملا کر بھر کر مجھے دیا، پھر مجھ سے فرمایا :تم اس کی گنتی کرو ،میں نے اس کی گنتی کی ،تو وہ پانچ سو(درہم) تھے ۔ حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا:تم اس سے دوگنا اور لے لو۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← محمد بن علي ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 1268
