حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: بنو تمیم کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے بنو تمیم تم خوش خبری قبول کرو۔ ان لوگوں نے عرض کی: آپ ہمیں خوش خبری دے چکے ہیں اب آپ ہمیں (مال و دولت) دیجیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک تبدیل ہوگیا پھر اہل یمن کا وفد آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اہل یمن تم لوگ خوش خبری قبول کرو کیونکہ بنو تمیم نے اس خوش خبری کو قبول نہیں کیا۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them › Chapter, the preference of the companions and followers, may God be pleased with them · Hadith 7292
عون بن ابو جحیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میرے ساتھ بنو عامر سے تعلق رکھنے والے دو افراد بھی تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ ہم نے عرض کی: ہم بنو عامر سے تعلق رکھتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں کو خوش آمدید ! تم مجھ سے ہو۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them › Chapter, the preference of the companions and followers, may God be pleased with them · Hadith 7293
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"اہل مشرق میں سب سے بہتر عبد القیس قبیلے کے لوگ ہیں۔ دوسرے لوگوں نے زبردستی اسلام قبول کیا اور ان لوگوں نے اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا"۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them › Chapter, the preference of the companions and followers, may God be pleased with them · Hadith 7294
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: عبد القیس قبیلے کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اس وفد کو خوش آمدید جو کسی رسوائی اور ندامت کے بغیر ہو۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے اور آپ کے درمیان مضر قبیلے سے تعلق رکھنے والے مشرکین رہتے ہیں اس لیے ہم صرف حرمت والے مہینوں میں آپ کی خدمت میں حاضر ہو سکتے ہیں آپ اجر کے حوالے سے ہمیں کسی ایسے عمل کے بارے میں بتائیے کہ جب ہم اسے اختیار کریں، تو ہم جنت میں داخل ہو جائیں اور ہم اپنے پیچھے لوگوں کو بھی اس کر طرف دعوت دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں چار باتوں کا حکم دیتا ہوں، اور چار چیزوں سے منع کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کیا تم یہ بات جانتے ہو اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے سے مراد کیا ہے۔ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا اور مال غنیمت میں سے خمس ادا کرنا، اور میں تمہیں دباء میں نبیذ تیار کرنے، نقیر، حنتم، مزفت (میں نبیذ تیار کرنے یا ان برتنوں کو استعمال کرنے سے) منع کرتا ہوں۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them › Chapter, the preference of the companions and followers, may God be pleased with them · Hadith 7295
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
"دل کی سختی اور وعدہ خلافی مشرق میں پائی جاتی ہے، جبکہ ایمان حجاز کی سر زمین پر پایا جاتا ہے"۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them › Bab Al-Hijjaj, Yemen, the Levant, Persia, and Oman Mentioning the release of the name of the faith to the people of Al-Hijaz · Hadith 7296
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
"اہل یمن تمہارے پاس آئے ہیں وہ نرم دلوں کے مالک ہیں۔ ایمان یمانی ہیں۔ سمجھ بوجھ یمانی ہے۔ حکمت (دانائی) یمانی ہے، جبکہ اونٹ پالنے والوں میں فخر اور تکبر کے جذبات پائے جاتے ہیں جبکہ بکریاں پالنے والوں میں وقار پایا جاتا ہے"۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them › Bab Al-Hijjaj, Yemen, the Levant, Persia, and Oman Mentioning the release of the name of the faith to the people of Al-Hijaz · Hadith 7297
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں موجود تھے اسی دوران آپ نے فرمایا: اللہ اکبر اللہ اکبر، اللہ کی مدد آگئی ہے فتح آگئی ہے۔ اہل یمن آگئے ہیں یہ ایسے لوگ ہیں جن کے دل صاف ستھرے ہیں ان کی فرما نبرداری نرم ہے
Sahih Ibn Hibban · The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them › Bab Al-Hijjaj, Yemen, the Levant, Persia, and Oman Mentioning the release of the name of the faith to the people of Al-Hijaz · Hadith 7298
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"ایمان یمانی ہے، دانائی یمانی ہے اور کفر کا سر امشرک کی طرف ہے"۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them › Bab Al-Hijjaj, Yemen, the Levant, Persia, and Oman Mentioning the release of the name of the faith to the people of Al-Hijaz · Hadith 7299
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"اہل یمن آگئے ہیں، جو انتہائی نرم دل رکھتے ہیں۔ ایمان یمانی ہے، سمجھ بوجھ یمانی ہے اور دانائی یمانی ہے"۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them › Bab Al-Hijjaj, Yemen, the Levant, Persia, and Oman Mentioning the release of the name of the faith to the people of Al-Hijaz · Hadith 7300
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی۔
"اے اللہ! ہمارے شام میں ہمارے لیے برکت نصیب کر، ہمارے یمن میں ہمارے لیے برکت نصیب کر۔ لوگوں نے عرض کی: ہمارے نجد کے بارے میں بھی (دعا کیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: اے اللہ! ہمارے شام میں ہمارے لیے برکت رکھ دے، ہمارے لیے ہمارے یمن میں برکت رکھ دے۔ لوگوں نے عرض کی: ہمارے نجد کے بارے میں (بھی دعا کیجئے) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہاں زلزلے اور فتنے ہوں گے، اور وہاں سے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: ) اس جگہ سے شیطان کا سینگ نکلے گا"۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them › Bab Al-Hijjaj, Yemen, the Levant, Persia, and Oman Mentioning the release of the name of the faith to the people of Al-Hijaz · Hadith 7301
معاویہ بن قرہ، اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
"جب اہل شام خراب ہوجائیں گے، تو تمہارے درمیان بھلائی نہیں رہے گی"۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them › Bab Al-Hijjaj, Yemen, the Levant, Persia, and Oman Mentioning the release of the name of the faith to the people of Al-Hijaz · Hadith 7302
معاویہ بن قرہ، اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
"جب اہل شام خراب ہوجائیں گے، تو تمہارے درمیان بھلائی نہیں رہے گی"۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them › Bab Al-Hijjaj, Yemen, the Levant, Persia, and Oman Mentioning the release of the name of the faith to the people of Al-Hijaz · Hadith 7303