صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ فَرْضِ مُتَابَعَۃِ الْاِمَامِ · حديث 2102
اَخْبَرَنَا اَحْمَدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْمُثَنّٰی ، قَالَ: حَدَّثَنَا اَبُوْ خَیْثَمَۃَ، وَاَبُوْ بَکْرِ بْنُ اَبِیْ شَیْبَۃَ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنِ الزُّھْرِیِّ ، عَنْ اَنَسٍ ، قَالَ: سَقَطَ النَّبِیُّ اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شَقُّہُ الْاَیْمَنْ فَحَضَرَتْ صَلَاۃٌ فَصَلّٰی بِنَا قَاعِدًا، فَلَمَّا قَضٰی صَلَاتَہٗ قَالَ: اِنَّمَاجُعِلَ الْاِمَامُ لِیُؤْتَمَّ بِہٖ، فَاِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوْا، وَاِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوْا، وَاِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوْا، وَاِذَا قَالَ: سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ فَقُوْلُوْا: رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ وَاِذَا صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوْا قُعُوْدًا اِجْمَعِیْنِ۔ (5:1)
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ گھوڑے سے گر گئے۔ آپ کا دایاں پہلو زخمی ہو گیا۔ نماز کا وقت ہوا، تو آپ نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی جب آپ نے نماز مکمل کی تو آپ نے ارشاد فرمایا: امام کو اس لئے مقرر کیا گیا ہے ، تاکہ اس کی پیروی کی جائے۔ جب وہ تکبیر کہے ، تو تم بھی تکبیر کہو جب وہ رکوع میں جائے، تو تم بھی رکوع میں جاؤ جب وہ (رکوع سے ) اٹھے تو تم بھی اٹھو اور جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ پڑھے تم ربنا والک الحمد پڑھو جب وہ بیٹھ کر نماز ادا کر ے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو۔
أَنَسٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ← أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى،
Hadith 2102
