صیح ابن حبان · کِتَابُ الرَّقَائقِ ‹ باب الا دعیۃ · حديث 973
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ» (1) . [5: 12] قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَعْنِي هَذَا الدُّعَاءُ أَنَّهُ، قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ لَمَّا شُجَّ وَجْهُهُ، قَالَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِي» ذَنْبَهُمْ بِي مِنَ الشَّجِّ لِوَجْهِي، لَا أَنَّهُ دُعَاءٌ لِلْكُفَّارِ بِالْمَغْفِرَةِ، وَلَوْ دَعَا لَهُمْ بِالْمَغْفِرَةِ لَأَسْلَمُوا فِي ذَلِكَ الْوَقْتِ لَا مَحَالَةَ (1) .
حضرت سہل بن سعد ساعدی ؓ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: " اے اللہ ! تو میری قوم کی مغفرت کر دے کیونکہ وہ لوگ علم نہیں رکھتے۔" ( امام ابن حبان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ) اس سے مراد یہ ہے ، نبی اکرم ﷺ نے یہ دعا احد کے دن مانگی تھی۔ جب آپ کا چہرہ زخمی ہو گیا تھا ۔ آپ نے یہ فرمایا تھا: " اے پروردگار! تو میری قوم کی مغفرت کر دے ۔"یعنی ان کے اس ھناہ کی مغفرت کر دے جو انہوں نے میرے چہرے کو زخمی کیا ہے۔ اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ کفار کے لئے مغفرت کی دعا مانگی جارہی ہے، کیونکہ اگر آپ اس وقت ان کے لئے مغٖرت کی دعا مانگ لیتے تو وہ لازمی طور پر اسی عقت مسلمان ہو جاتے۔
سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، ← ابْنِ شِهَابٍ، ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ← الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ،
Hadith 973
