صیح ابن حبان · کِتَابُ الرَّقَائقِ ‹ بَابُ غُسْلِ الْكَافِرِ إِذَا أَسْلَمَ · حديث 1238
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ ثُمَامَةَ الْحَنَفِيَّ1 أُسِرَ فَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُ إِلَيْهِ فَيَقُولُ: "مَا عِنْدَكَ يَا ثُمَامَةُ؟ " فيقول إن تقتل تقتل وَإِنْ تَمُنَّ تَمُنَّ عَلَى شَاكِرٍ وَإِنْ تُرِدِ المال تعطه مَا شِئْتَ قَالَ فَكَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ یُحِبُّوْنَ الْفِدَاءَ وَیَقُوْلُوْنَ مَا نَصْنَعُ بِقَتْلِ ھٰذَا فَمَرَّ بِہِ النَّبِیِّ صَلّٰی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمًا فَاَسْلَمَ فَبَعَثَ بِہٖ اِلٰی حَائِطِ اَبِیْ طَلْحَۃَ فَاَمَرَہُ اَنْ یَغْتَسِلَ فَاغْتَسَلَ وَصَلّٰی رَکْعَتَیْنِ فَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلّٰی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :لقد حسن إسلام صاحبکم۔
۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں ثمامہ حنفی کو قید کر لیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے ملنے کے لئے آئے، تو آپ نے دریافت کیا: اے ثمامہ! تمہارے من میں کیا ہے۔ اس نے کہا اگر آپ قتل کر دیتے ہیں، تو پھر ایک خون والے شخص کو قتل کریں گے اور اگر آپ احسان کریں گے تو ایک شکر گزار شخص پر احسان کریں گے اور اگر آپ مال حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو جو آپ چاہتے ہیں وہ آپ کو دے دیا جائے گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے فدیہ لینے والی صورت کو پسند کیا۔ انہوں نے کہا اس کو قتل کرکے ہمیں کیا ملے گا پھر ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے تو اس نے اسلام قبول کر لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ابو طلحہ کے باغ کی طرف بھیجا اور یہ ہدایت کی کہ وہ غسل کرلے انہوں نے غسل کرکے دو رکعات نماز ادا کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تمہارے ساتھی کا اسلام عمدہ ہے"۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ← أَبُو عَرُوبَةَ،
Sahih Ibn Hibban · The Cheat Book › The door of washing an unbeliever when he becomes Muslim · Hadith 1238
