صیح ابن حبان · کِتَابُ الزِّینَۃِ وَالتَّطْیِیبِ ‹ بَابُ آدَابِ النَّوْمِ · حديث 5537
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ سُهَيْلٍ، قَالَ: كَانَ أَبُو صَالِحٍ، يَأْمُرُنَا إِذَا أَرَادَ أَحَدُنَا أَنْ يَنَامَ أَنْ يَضْطَجِعَ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ ثُمَّ، يَقُولُ: «اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَرَبَّ الْأَرْضِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَاغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ» وَكَانَ يَرْوِي ذَلِكَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سہیل نامی راوی بیان کرتے ہیں : ابو صالح ہمیں یہ ہدایت کرتے تھے کہ جب ہم میں سے کوئی شخص سونے لگے ‘ تو وہ اپنے دائیں پہلو کے بل (بستر پر ) لیٹ جائے اور پھر یہ پڑھے۔ ’’ اے اللہ ! اے تمام آسمانوں کے پروردگار اور زمین کے پروردگار اور عظیم عرش کے پروردگار اے ہمارے پرورگار اور اے ہر چیز کے پروردگار ! اے دانے اور گٹھلی کو چیرنے والے ! اے تورات انجیل اور قرآن کو نازل کرنے والے! میں ہر اس چیز کی شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ‘ جس کی پیشانی کو تونے پکڑا ہوا ہے‘ تو ہی سب سے پہلے ہے تجھ سے پہلے کچھ نہیں ہے ‘ تو ہی سب کے بعد ہے تیرے بعد کچھ نہیں ہے ‘ تو ایسا ظاہر ہے ‘ تیرے اوپر کوئی نہیں ہے ‘ تو ہماری طرف سے قرض کو ادا کرے اور ہمیں غربت سے محفوظ کر دے‘‘۔ سہیل نامی راوی بیان کرتے ہیں: ابو صالح نے یہ ہدایت حضرت ابو ہریرہؓ کے حوالے سے نبی اکرمﷺ نے نقل کی ہے۔
كَانَ أَبُو صَالِحٍ، يَأْمُرُنَا إِذَا أَرَادَ أَحَدُنَا ← سُهَيْلٍ، ← جَرِيرٌ ← أَبُو خَيْثَمَةَ ← أَبُو يَعْلَى
Sahih Ibn Hibban · The Book of Zinning and Perfection › The door of etiquette of sleep · Hadith 5537
