صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القَسَامَۃِ · حديث 6009
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، وَرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، حَدَّثَاهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ، وَمُحَيِّصَةَ بْنَ مَسْعُودٍ أَتَيَا خَيْبَرَ فِي حَاجَةٍ لَهُمَا، فَتَفَرَّقَا، فَقُتِلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلٍ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخُوهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ، وَابْنُ عَمِّهِ حُوَيِّصَةُ، قَالَ: فَتَكَلَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْكُبْرَ الْكُبْرَ»، قَالَ: فَتَكَلَّمَا بِأَمْرِ صَاحِبِهِمَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَسْتَحِقُّونَ صَاحِبَكُمْ - أَوْ قَالَ: قَتِيلَكُمْ - بِأَيْمَانِ خَمْسِينَ مِنْكُمْ»، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ نَشْهَدْهُ، كَيْفَ نَحْلِفُ عَلَيْهِ؟ قَالَ: «فَتُبْرِئُكُمْ يَهُودُ بِأَيْمَانِ خَمْسِينَ مِنْهُمْ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، [ص:359] قَوْمٌ كُفَّارٌ قَالَ: فَوَدَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ قِبَلِهِ، قَالَ سَهْلٌ: فَدَخَلْتُ مِرْبَدًا لَهُمْ يَوْمًا، فَرَكَضَتْنِي نَاقَةٌ مِنْ تِلْكِ الْإِبِلِ رَكْضَةً
حضرت سہل بن ابوحثمہ ؓ اورحضرت رافع بن خدیج ؓبیان کرتےہیں : حضرت عبداللہ بن سہل ؓ اور حضرت محیصہ بن مسعود ؓکسی کام کے سلسلے میں خیبر آئے ،وہ ایک دوسرے سے جدا ہوگئے ،پھر حضرت عبداللہ قتل ہوگئے، ان کے بھائی عبدالرحمٰن بن سہل اور ان کے چچا زاد حویصہ ،نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، عبدالرحمٰن بات شروع کرنےلگے ،تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا: پہلے بڑے کو موقع دو، پھر ان دونوں نے اپنے ساتھی کے بارے میں گفتگو کی ، نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم میں سے 50آدمیوں کی قسم کے ذریعے تم اپنے ساتھی (راوی کو شک ہے یا شاید یہ لفظ ہے) اپنے مقتول (کی دیت ) کے مستحق ہوسکتے ہو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! ہم وہاں موجود ہی نہیں تھے تو پھر ہم اس پر کیسے حلف اٹھا سکتے ہیں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: پھر یہودیوں کے 50آدمی اٹھا کر تم سے بری الذمہ ہوجائیں گے ، ان لوگوں نےعرض کی: یا رسول اللہ ! وہ کافر لوگ ہیں ۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر نبی اکرمﷺنے اپنی طرف سے انہیں دیت اداکی۔ حضرت سہل ؓ بیان کرتے ہیں ؟ ایک دن میں ان لوگوں کے باڑے میں داخل ہوا، تو ان اونٹوں میں سے ایک اونٹنی نے مجھے ٹانگ ماردی۔
رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، حَدَّثَاهُ، ← سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، ← بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ، ← أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى،
Sahih Ibn Hibban · Felony Book › The Qassam section · Hadith 6009
