Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صیح ابن حبان

Sahih Ibn Hibban

by محمد بن حبان بن أحمد بن حبان بن معاذ بن مَعْبدَ، التميمي، أبو حاتم، الدارمي، البُستي

7,494 Hadith385 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

صیح ابن حبان · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ بَابُ صَوْمِ التَّطَوُّعِ · حديث 3651

أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ، سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ الْمِنْهَالِ عَنْ اَبِیْہِ: اَنَّہٗ کَانَ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ :کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَاْمُرُھُمْ بِصِیَامِ الْبَیضِ ، وَیَقُوْلُ : ھِیَ صِیَامُ الدَّھْرِ قَالَ اَبُوْ حَاتِمٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ : الْمِنْھَالُ الْقَیْسِیُّ لَہُ صُحْبَۃٌ ، وَلَیْسَ فِیْ الصَّحَابَۃِ بِنْھَالٌ غَیْرُہُ

عبدالملک بن منہال اپنے والد کا یہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے۔ وہ بیا ن کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ روشن دنوں کے روزہ رکھنے کا حکم دیتے تھے۔ آپ یہ فرماتے تھے: یہ ہمیشہ روزہ رکھنے کے مترادف ہے (یعنی پورا مہینہ روزہ رکھنے کے مترادف ہے) (امام ابن حبان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:) : منہال نامی راوی ملحان قیسی کے صاحب زادے ہیں۔ یہ صحابی رسول ہیں صحابہ کرام میں ان کے علاوہ اور کسی کا نام منہا ل نہیں ہے۔

"هِيَ صِيَام الدَّهْر". ← :کَانَ النَّبِیُّ یَاْمُرُھُمْ بِصِیَامِ الْبَیضِ ← اَبِیْہِ: اَنَّہٗ کَانَ مَعَ النَّبِیِّ ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمِنْهَالِ ← أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ← أَبُو خَلِيفَةَ،

Sahih Ibn Hibban · The Book of Fasting › Chapter on voluntary fasting · Hadith 3651

صیح ابن حبان · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ بَابُ صَوْمِ التَّطَوُّعِ · حديث 3652

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةُ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صِيَامُ الدَّهْرِ وقيامه" (1) .

معاویہ بن قرۃ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: " ہرمہینے میں تین روزے رکھ لینا پورا مہینہ روزہ رکھنے اور اس کے نوافل ادا کرنے کے مترادف ہے"۔

"صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صِيَامُ الدَّهْرِ وقيامه" ← النَّبِيِّ ← أَبِيهِ ← مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ← شُعْبَةُ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، ← أَبُو يَعْلَى

Sahih Ibn Hibban · The Book of Fasting › Chapter on voluntary fasting · Hadith 3652

صیح ابن حبان · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ بَابُ صَوْمِ التَّطَوُّعِ · حديث 3653

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ، حَدَّثَنَا فَيَّاضُ بْنُ زُهَيْرٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ الْمُزَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ -كان النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ- قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : صِیَامُ ثَلَاثَۃِ اَیَّامٍ مِّنْ کُلِّ شَھْرٍ صِیَامُ الدَّھْرِ وَاِفْطَارُہُ قَالَ اَبُوْ حَاتِمٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ : قَالَ وَکِییعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ فِیْ ھٰذَا الْخَبَرِ : وَاِفْطَارُہُ ، وَقَالَ یَحْیَی الْقَطَّانُ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، وَقِیَامُہُ ، وَھُمَا جَمِیْعًا جَمِیْعًا حَافِظَانِ مُتْقِنَانِ

معاویہ بن قرۃ مزنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے ان کے سر پر اپنا دست اقد س پھیرا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ہر مہینے کے تین روزے رکھ لینا پورا مہینہ روزہ رکھنے اور افطار کرنے کے مترادف ہے ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں شاید راوی کو غلط فہمی ہوئی ہے) (امام ابن حبان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:): وکیع نے شعبہ کےحوالے سے اس روایت میں الفاظ نقل کئے ہیں" اور اس کا روزہ نہ رکھنا " جبکہ یحٰیح قطان نے شعبہ کےحوالے سے یہ نقل کیا ہے: " اس کا قیا م کرنا" اور یہ دونوں حضرات حافظ اور متقن ہیں۔

أَبِيهِ -كان النَّبِيُّ مَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ- ← مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ الْمُزَنِيِّ ← شُعْبَةُ، ← وَكِيعٌ، ← فَيَّاضُ بْنُ زُهَيْرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ

Sahih Ibn Hibban · The Book of Fasting › Chapter on voluntary fasting · Hadith 3653

صیح ابن حبان · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ بَابُ صَوْمِ التَّطَوُّعِ · حديث 3654

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ، عَنْ مُعَاذَةَ قَالَتْ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ مِنَ الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قُلْتُ: مِنْ أَيِّهِ؟ قَالَتْ: لَمْ يبال من أيه صام (1) .

معاذہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: کیا نبی اکرم ﷺ ہر مہینے میں تین روزے رکھتے تھے۔ انہو ں نے جواب دیا: جی ہاں۔ میں نے دریافت کیا: کون سے ؟ انہوں نے فرمایا: نبی اکرم ﷺ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے تھے کہ آپ کون سے دن میں روزہ رکھ رہے ہیں۔

لَمْ يبال من أيه صام ← نَعَمْ، قُلْتُ: مِنْ أَيِّهِ؟ ← قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَكَانَ النَّبِيُّ يَصُومُ مِنَ الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ؟ ← مُعَاذَةَ ← يَزِيدُ الرِّشْكُ ← شُعْبَةُ، ← أَبِي ← عُبَيْدُ1 اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ ← الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ،

Sahih Ibn Hibban · The Book of Fasting › Chapter on voluntary fasting · Hadith 3654

صیح ابن حبان · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ بَابُ صَوْمِ التَّطَوُّعِ · حديث 3655

أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ ، عَنْ فِطْرٍ ،عَنْ یَّحْیَی بْنِ سَامٍ ، عَنْ مُوْسَی بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ ، قَالَ: اَمَرَنَا رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِصَوْمِ ثَلَاثَ عَشْرَۃَ ، وَاَرْبَعَ عَشْرَۃَ ، وَخَمْسَی عَشْرَۃَ قَالَ اَبُوْ حَاتِمٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ : یَحْیَی ھٰذَا یُقَالُ لَہُ یَحْیَی بْنُ سَامٍ ،وَیُقَالُ یَحْیَی بْنْ سَالِمٍ ، وَالصَّوَابُ سَامٍ

حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ ہمیں تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کو روزہ رکھنے کا حکم دیتے تھے۔ (امام ابن حبان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:): یحیٰح نامی راوی کا نام یحیٰح بن سام ہے اور ایک قول کے مطابق یحیٰح بن سالم ہے لیکن درست لفظ سام ہے۔

اَمَرَنَا رَسُوْلُ اللہِ بِصَوْمِ ثَلَاثَ عَشْرَۃَ وَاَرْبَعَ عَشْرَۃَ وَخَمْسَی عَشْرَۃَ ← اَبِیْ ذَرٍّ ← مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، ← يَحْيَى بْنِ سَامٍ، ← فِطْرٍ ← يَحْيَى الْقَطَّانِ، ← مُسَدَّدٌ ← الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ،

Sahih Ibn Hibban · The Book of Fasting › Chapter on voluntary fasting · Hadith 3655

صیح ابن حبان · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ بَابُ صَوْمِ التَّطَوُّعِ · حديث 3656

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ فِطْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَامٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَصُومَ مِنَ الشهر ثَلَاثَۃَ اَیَّامِ الْبِیضِ ثَلَاثَ عَشْرَۃَ ، وَاَرْبَعَ عَشْرَۃَ ، وَخَمْسَ عَشْرَۃَ

حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم ہر مہینے میں تین دن ایام بیض کے روزے رکھیں ۔ تیرہ ، چودہ اور پندرہ تاریخ کو۔

اَبِیْ ذَرٍّ ← مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، ← يَحْيَى بْنِ سَامٍ، ← فِطْرٍ ← الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ،

Sahih Ibn Hibban · The Book of Fasting › Chapter on voluntary fasting · Hadith 3656

صیح ابن حبان · کِتَابُ الْبِرِّ وَالْاِحْسَانِ ‹ بَابُ الْاِخْلَاصِ وَاَعْمَالِ السِّرِّ · حديث 403

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتُرَ مِنْ كِتَابِهِ قَالَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا شعبة عن زياد بن علاقةذكر الزَّجْرِ عَنِ ارْتِكَابِ الْمَرْءِ مَا يَكْرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَعَلَا مِنْهُ فِي الْخَلَاءِ كَمَا قَدْ لَا يَرْتَكِبُ مِثْلَهُ فِي الْمَلَاءِ [403] أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتُرَ مِنْ كِتَابِهِ قَالَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلَاقَۃَ عَنْ اُسَامَۃَ بْنِ شَرِیْکٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلّٰی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا کَرِہَ اللہُ مِنْکَ شَیْئًا فَلَا تَفْعَلْہُ اِذَا خَلَوْتَ ۔(3:2)

حضرت اساہ بن شریک ؓ ‘ روایت کرتے ہیں : نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’اللہ تعالیٰ کو تمہاری طرف سے جو بات پسند نہیں ہے تم اسے تنہائی میں بھی نہ کرو‘‘۔

زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ← شُعْبَةُ، ← مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ← أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتُرَ،

Sahih Ibn Hibban · The Book of Righteousness and Kindness › The door of salvation and the work of secret · Hadith 403

صیح ابن حبان · کِتَابُ الْبِرِّ وَالْاِحْسَانِ ‹ بَابُ الْاِخْلَاصِ وَاَعْمَالِ السِّرِّ · حديث 404

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ زِيَادِ بْنِ مِينَاءَ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ أَبِي فَضَالَةَ الأنصاري2 وكان من الصَّحَابَۃِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلُ اللہِ صَلّٰی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ اِذَا جَمَعَ اللہُ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ لِیَوْمِ لَا رَیْبَ فِیْہِ نَادَی مُنَادٍ مَنْ کَانَ اَشْرَکَ فِیْ عَمَلِہٖ للہِ اَحَدًا فَلْیَطْلُبْ ثَوَابَہُ مِنْ عِنْدِہٖ فَاِنَّ اللہ أغنی الشرکاء عن الشرک ۔(109:2)

حضرت ابو سعید بن فضالہ انصاری ؓ ‘ جو صحابہ کرام ؓ میں سے ایک ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرمﷺ کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ پہلے والوں اور بعد والوں کو اکٹھا کرے گا یہ ایک ایسا دن ہو گا‘ جس میں کوئی شک نہیں ہے ‘ تو ایک منا دی یہ اعلام کرے گا ‘ جو شخص اپنے عمل میں کسی کو اللہ کا شریک قرار دیتا تھا ‘ تو وہ اپنا ثواب اسی سے حاصل کرے ‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ شریک سے ‘ سب سے زیادہ بے نیاز ہے ‘‘۔

أَبِي سَعِيدِ بْنِ أَبِي فَضَالَةَ الْأَنْصَارِيِّ،وَكَانَ مِنَ الصَّحَابَةِ، ← زِيَادِ بْنِ مِينَاءَ، ← أَبِي ← عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ← يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ← أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ

Sahih Ibn Hibban · The Book of Righteousness and Kindness › The door of salvation and the work of secret · Hadith 404

صیح ابن حبان · کِتَابُ الْبِرِّ وَالْاِحْسَانِ ‹ بَابُ الْاِخْلَاصِ وَاَعْمَالِ السِّرِّ · حديث 405

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدُّورِيُّ1 بِالْبَصْرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ " بَشِّرْ هَذِهِ الْأُمَّةَ بِالنَّصْرِ وَالسَّنَاءِ وَالتَّمْكِينِ فَمَنْ عَمِلَ مِنْهُمْ عَمَلَ الْآخِرَةِ لِلدُّنْيَا لَمْ يَكُنْ لَهُ فِي الْآخِرَةِ نصيب" 2. [2: 109]

حضرت ابی بن کعب ؓ ‘ نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’اس اُمت کو مدد ‘ چمک اور تمکین ( یعنی دنیا میں اثرورسوخ ) کی خوشخبری دیدو‘ ان لوگوں میں سے جو بھی شخص آخرت کا عمل ‘ دنیا کے لئے کرے گا اسے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ملے گا‘‘۔

أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ← أَبِي الْعَالِيَةِ ← الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدُّورِيُّ1 بِالْبَصْرَةِ

Sahih Ibn Hibban · The Book of Righteousness and Kindness › The door of salvation and the work of secret · Hadith 405

صیح ابن حبان · کِتَابُ الْبِرِّ وَالْاِحْسَانِ ‹ بَابُ الْاِخْلَاصِ وَاَعْمَالِ السِّرِّ · حديث 406

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ قَالَ أَخْبَرَنَا الْمُلَائِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ جُنْدُبًا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا غَيْرَهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَنَوْتُ قَرِيبًا مِنْهُ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " مَنْ سَمَّعَ يُسَمِّعُ اللَّهُ بِهِ وَمَنْ راءى يرائي1 الله به" 2. [2: 109]

سلمہ بن کہیل بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت جندب ؓ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : نبی اکرمﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : میں نے ان کے علاوہ اور کسی کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا تھا کہ نبی اکرمﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : اس لئے میں حضرت جندب ؓ کے قریب ہو گیا۔ میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا نبی اکرمﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ’’جو شخص شہرت کے لئے کام کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کروا دے گا اور جو کوئی دکھاوے کے لئے کام کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کا دکھاوا ظاہر کر دے گا‘‘۔

جُنْدُبًا ← سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، ← سُفْيَانَ، ← الْمُلَائِيُّ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ

Sahih Ibn Hibban · The Book of Righteousness and Kindness › The door of salvation and the work of secret · Hadith 406

صیح ابن حبان · کِتَابُ الْبِرِّ وَالْاِحْسَانِ ‹ بَابُ الْاِخْلَاصِ وَاَعْمَالِ السِّرِّ · حديث 407

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّغُولِيُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ أَبُو الْحُسَيْنِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سُمَيْعٍ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عن بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "مَنْ سَمَّعَ يُسَمِّعُ اللَّهُ بِهِ ومن راءى يرائي الله به" 1.

حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ ‘ روایت کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص شہرت کے لئے کام کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کر وا دے گا اور جو کوئی دکھاوے کے لئے کام کرے گا اللہ تعالیٰ اس کا دکھاوا ظاہر کر دے گا‘‘۔

بْنِ عَبَّاسٍ ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ سُمَيْعٍ ← أَبِي ← عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، ← مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ أَبُو الْحُسَيْنِ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّغُولِيُّ

Sahih Ibn Hibban · The Book of Righteousness and Kindness › The door of salvation and the work of secret · Hadith 407

صیح ابن حبان · کِتَابُ الْبِرِّ وَالْاِحْسَانِ ‹ بَابُ الْاِخْلَاصِ وَاَعْمَالِ السِّرِّ · حديث 408

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ أَنْبَأَنَا حيوة بن شريح قال حدثني الْوَلِیْدُ بْنُ اَبِیْ الْوَلِیْدِ اَبُوْ عُثْمَانَ الْمَدَنِیُّ اَنَّ عُقْبَۃَ بْنَ مُسْلِمِ حَدَّثَہٗ اَنَّ شُفَیًّا الْاَصْبَحِیَّ حَدَّثَہٗ اَنَّہٗ دَخَلَ مَسْجِدَ الْمَدِیْنَۃِ فَاِذَا ھُوَ بِرَجُلِ قَدِ اجْتَمَعَ عَلَیْہِ النَّاسُ فقَالَ مَنْ ھٰذَا قَالُوْا اَبُوْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ فَدَنَوْتُ مِنْہٗ حَتّٰی قَعَدْتُ بَیْنَ یَدَیْہِ وَھُوَ یُحَدِّثُ النَّاسَ فَلَمَّا سَکَتَ وَخَلَا قُلْتُ لَہٗ اَنْشُدْکَ بِحَقِّی لَمَا حَدِیْثًا سَمِعْتَہٗ مِنْ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عقلتہ وعلمتہ فقَالَ اَبُوْ ھُرَیْرَۃَ اَفْعَلُ لَاُحَدِّثَنَّکَ حَدِیْثًا حَدَّثَنِیْہِ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عقلتہ وَعَلِمْتُہٗ ثُمَّ نَشَغَ اَبُوْ ھُرَیْرَۃَ نَشْغَۃً فَمَکَتَ قَلِیْلًا ثُمَّ اَفَاقَ فقَالَ لَاْحَدِّثَنَّکَ ھَدِیْثًا ھَدَّثَنِیْہِ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاَنَا وَھُوَ فِیْ ھٰذَا الْبَیْتِ مَا مَعَنَا اَحَدٌ غَیْرِیْ وَغَیْرُہٗ ثُمَّ نَشَغَ اَبُوْ ھُرَیْرَۃَ نَشْغَۃً اُخْری فَمَکَتَ کَذٰلِکَ ثُمَّ اَفَاقَ فَمَسَحَ عَنْ وَجْھِہِ فقَالَ لَاْحَدِّثَنَّکَ حَدَّثَنِیْہِ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاَنَا وَھُوَ فِیْ ھٰذَا الْبَیْتِ مَا مَعَہٗ اَحَدٌ غَیْرِیْ وَغَیْرُہٗ ثُمَّ نَشَغَ نَشْغَۃً شَدِیدَۃً ثُمَّ مَالَ خَارًّا عَلٰی وَجْھِہِ وَاشْتَدَّ بِہٖ طَوِیْلًا ثُمَّ اَفَاقَ فقَالَ حَدَّثَنِیْ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَنَّ اللہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی اِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ یَنْزِلُ اِلَی الْعِبَادٍ لِیَقْضِیَ بَیْنَھُمْ وَکُلُّ اُمَّۃٍ جَاثِیَۃٌ فَاَوَّلُ مَنْ یَّدْعُوْ بِہٖ رَجُلٌ جَمَعَ الْقُرْآنَ وَرَجُلٌ یُقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللہِ وَرَجُلٌ کَثِیْرُ الْمَالِ فَیَقُوْلُ اللہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی للقاریء اَلَمْ اُعَلِّمْکَ مَا اَنْزَلْتُ عَلٰی رَسُوْلِیْ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ بَلٰی یَا رَبِّ قَالَ فَمَاذَا عَمِلْتَ فِیمَا عَلِمْتَ قَالَ کُنْتُ اَقُومُ بِہٖ اٰنَاءَ اللَّیْلِ وَآنَاءَ النَّھَارِ فَیَقُوْلُ اللہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی لَہٗ کَذَبْتَ وَتَقُوْلُ لَہُ الْمَلَائِکِۃُ کَذَبْتَ وَیَقُوْلُ اللہُ بَلْ اَرَدْتَ أن یقال فلان قاریء فَقَدْ قِیْلَ ذَاکَ وِیُؤْتَی بِصَاحِبِ الْمَالِ فَیَقُوْلُ اللہُ لَہٗ اَلَمْ اُوَسِعْ عَلَیْکَ حَتّٰی لَمْ اَدَعْتَ تَحْتَاجُ اِلٰی اَحَدٍ قَالَ بَلٰی یَا رَبِّ قَالَ فَمَاذَا عَمِلْتُ فِیمَا اٰتَیْتُکَ قَالَ کُنْتُ اَصِلُ الرَّحِمَ وَاَتَصَدَّقُ فَیَقُوْلُ اللہُ لَہٗ کَذَبْتَ وَتَقُوْلُ الْمَلَائِکَۃُ لَہٗ کَذَبْتَ وَیَقُوْلُ اللہُ بل إنما أردت أن یقال فُلَانٌ جَوَادٌ فَقَدْ قِیْلَ ذَاکَ وَیُؤْتِی بِالَّذِیْ قُتِلَ فِیْ سَبِیْلِ اللہِ فَیُقَالُ لَہٗ فِیْ مَاذَا قُتِلْتَ فَیَقُوْلُ اُمِرْتُ بِالْجِھَادِ فِیْ سَبِیْلِکَ فَقَاتَلْتُ حَتّٰی قُتِلْتُ فَیَقُوْلُ اللہُ لَہٗ کَذَبْتَ وَتَقُوْلُ لَہُ الْمَلَائِکَۃُ کَذَبْتَ وَیَقُوْلُ اللہُ بَلْ اٗردت أن یقال فلان جریء فَقَدْ قِیْلَ ذَاکَ ثُمَّ ضَرَبَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رُکْبَیتِیْ فقَالَ یَا اَبَا ھُرَیْرَۃَ اُولَئِکَ الثَّلَاثَۃُ اَوَّلُ خَلْقِ اللہِ تسعر بھم النار یوم القیامۃ قَالَ الْوَلِیْدُ بْنُ اَبِیْ الْوَلِیْدِ فَاَخْبَرَنِیْ عُقْبَۃُ اَنَّ شُفَیًّا ھُوَ الَّذِیْ دَخَلَ عَلٰ مُعَاوِیَۃَ فَاَخْبَرَہُ بِھٰذَا الْخَبَرِ قَالَ اَبُوْ عُثْمَانَ الْوَلِیْدُ وَحَدَّثَنِیْ الْعَلَاءُ بْنُ اَبِیْ حَکِیمِ اَنَّہٗ کَانَ سَیَّافًا لِمُعَاوِیَۃَ قَالَ فَدَخَلَ عَلَیْہِ رَجُلٌ فِحَدَّثَہٗ بِھٰذَا عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ فقَالَ مُعَاوِیَۃُ قَدْ فُعِلَ بِھٰؤُلَاءِ مِثْلُ ھٰذَا فَکَیْفَ بِمَنْ بَقِیَ مِنَ النَّاسِ ثُمَّ بَکَی مُعَاوِیَۃُ بُکَاءً شَدِیدًا حَتّٰی ظَنَنَّا اَنَّہٗ ھَالِکٌ وَقُلْنَا قَدْ جاءَ نَا ھٰذَا الرَّجُلُ بِشَرِّ ثُمَّ اَفَاقَ مُعَاوِیَۃُ وَمَسَحَ عَنْ وَجْھِہٖ فقَالَ صَدَقَ اللہُ وَرَسُوْلُہُ (مَنْ کَانَ یُرِیْدَ الْحَیَاۃَ الدُّنْیَا وَزِینَتَھَا نُوَفِّ اِلَیْھِمْ اَعْمَالِھُمْ فِیْھَا وَھُمْ فِیْھَا لَا یُبْخَسُوْنَ اُولَئِکَ الَّذِیْنَ لَیْسَ لَھُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ اِلَّا النَّارُ وَحَبِطَ مَا صَنَعُوا فِیْھَا وَبَاطِلٌ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ) (ھود:16،15) قَالَ اَبُوْ حَاتِمٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَلْفَاظُ الْوَعِیْدِ فِی الْکِتَابِ وَالسُّنَنِ کُلُّھَا مَقْرُوْنَۃٌ بِشَرْطٍ وَھُوَ اِلَّا اَنْ یَّتَفَضَّلَ اللہُ جَلَّ وَعَلَا عَلٰی مُرْتَکِبِ تِلْکَ الْخِصَالِ بِالْعَفْوِ وَغُفْرَانِ تِلْکَ الْخِصَالِ دُوْنَ الْعُقُوْبِہِ عَلَیْھَا وَکُلُّ مَافِی الْکِتَابِ وَالسُّنَنِ مِنْ اَلْفَاظِ الْوَعْدِمِقْرُوْنَۃٌ بِشَرْطٍ وَھُوَ اِلَّا اَنْ یَّرْتَکِبَ عَامِلُھَا مَا یَسْتَوْجِبُ بِہِ الْعُقُوْبَۃَ عَلٰی ذٰلِکَ الْفِعْلِ حَتّٰی یُعَاقَبَ اِنْ لَمْ یَتَضَّلَ عَلَیْہِ بِالْعَفْوِ ثُمَّ یُعْطَی ذٰلِکَ الثَّوَابَ الَّذِیْ وُعِدَ بِہٖ مِنْ اَجْلِ ذٰلِکَ الْفِعْلِ۔(109:2)

عقبہ بن مسلم بیان کرتے ہیں : شفی اصحبی نے انہیں یہ بات بتائی کہ ایک مرتبہ وہ مدینہ منورہ کی مسجد میں داخل ہوئے ‘ تو وہاں ایک صاحب موجود تھے جن کے اردگرد لوگ بھی موجود تھے۔ شفی نے دریافت کیا : یہ کون صاحب ہیں ‘ تو لوگوں نے بتایا : یہ حضرت ابو ہریرہؓ ہیں ۔ شفی کہتے ہیں : میں ان کے قریب ہو گر ان کے سامنے آکر بیٹھ گیا۔ وہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کر تے تھے جب وہ خاموش ہوئے اور تنہا رہ گئے‘ تو میں نے ان سے دریافت کیا : میں آپ کو اپنے حق کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ آپ مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے نبی اکرمﷺ کی زبانی سنی ہو اور آپ نے اسے سمجھا ہو اور جان لیا ہو ‘ تو حضرت ابو ہریرہؓ نے فرمایا: میں ایسا کرتا ہوں میں تمہیں ایک ایسی حدیث بتاتا ہوں جو نبی اکرمﷺ نے مجھے بتائی تھی اور میں نے اسے سمجھا بھی تھا ‘اور جان بھی لیا تھا پھر حضرت ابو ہریرہ ؓ نے ایک سسکی لی پھر تھوڑا وقت گزر گیا جب ان کی طبیعت سنبھلی ‘ تو انہوں نے فرمایا میں تمہیں ایک ایسی حدیث سناتا ہوں جو نبی اکرم ﷺ نے مجھے سنائی تھی اس وقت اس گھر میں ‘میں اور نبی اکرمﷺ موجود تھے۔ میرے اور نبی اکرمﷺ کے علاوہ ہمارےساتھ اور کوئی موجود نہیں تھا پھر حضرت ابو ہریرہ ؓ نے دوسری مرتبہ سسکی لی پھر وہ تھوڑی دیر خاموش رہے ‘ جب ان کی طبیعت سنبھلی ‘ تو انہوں نے اپنےچہرے سے پسینہ صاف کیا اور بولے : میں ایسا کرتا ہوں میں ایک ایسی حدیث بیان کروں گا ‘ جو نبی اکرمﷺ نے مجھے بیان کی تھی۔ اس وقت اس گھر میں ‘ میں اور نبی اکرمﷺ تھے۔ میرے ساتھ کوئی موجود نہیں تھا پھر حضرت ابو ہریرہؓ نے زیادہ زور سے سسکی لی اور وہ اپنے چہرے کے بل گرنے کی طرح آگے کی طرف جھکے اس مرتبہ ان کی یہ کیفیت طویل ہوئی پھر جب ان کی طبیعت سنبھلی ‘ تو انہوں نے بتایا : نبی اکرمﷺ نے مجھے یہ بات بتائی تھی: ’’جب قیامت کا دن ہو گا‘ تو اللہ تعالیٰ بندوں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لئے نزول فرمائے گا اور ہر اُمت گھٹنوں کے بل موجود ہو گی ‘ تو سب سے پہلے اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو بلائے گا‘ بس نے قرآن کو جمع کیا ( یعنی ا س کا علم حاصل کیا ) اور ایک ایسےشخص کو جس کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہید کیا گیا ہو اور ایک ایسے شخص کو جس کے پاس مال بہت زیادہ تھا ( انہیں بلایا جائے گا ) اللہ تعالیٰ قرآن کے عالم سے کہےگا : میں نے اپنے رسول پر جو نازل کیا تھا اس کا علم میں نے تمہیں نہیں دیا تھا ؟ وہ جواب دے گا: جی ہاں ! میرےے پروردگار اللہ تعالیٰ فرمائے گا تم نے جو علم حاصل کیا ہے اس بارے میں میں تم نے کا عمل کیا؟ وہ جواب دے گا ۔ میں رات دن اس کے ساتھ مصروف رہا۔ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا تم نے جھوٹ کہا ہے ۔ فرشتے بھی اس شخص سےکہیں گے کہ تم نے جھوٹ کہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا :تم یہ چاہتے تھے کہ یہ کہا جائے :فلاں شخص قرآن کا عالم ہے ُ تو یہ با ت کہہ دی گئی۔ پھر مال دار شخص کو لایا جائے گا‘ پھر اللہ تعالیٰ دریافت کرے گا کیا میں نے تمہیں کشادگی عطا نہیں کی تھی‘ یہاں تک کہ میں نے تمہیں ایسی حالت میں رکھا تھا کہ تمہیں کسی کی بھی ٖضرورت نہ ہو؟ وہ عرض کرے گا جی ہاں ! یرے پروردگار ! اللہ تعالیٰ فرمائے گا میں نے جو کچھ تمہیں دیا تھا اس بارے میں تم نے کیا عمل کیا ؟ وہ جواب دے گا میں صلہ رحمی کرتا رہا اور خیرات کرتا رہا ‘ تواللہ تعالیٰ فرمائے گا تم نے غلط کہا ہے۔ فرشتے بھی اس سے یہ کہیں گے تم نے غلط کہا ہے۔ اللہ فرمائے گا تم یہ چاہتے تھے کہ یہ کہا جائے : فلاں شخص سخی ہے ‘ تو یہ بات کہہ دی گئی۔ پھر اس شخص کو لایا جائے گا‘ جسے ( دنیا میں ) اللہ کی راہ میں قتل کیا گیا تھا ‘ تو اس سے یہ دریافت کیا جائے گا تمہیں کیوں قتل کیا گیا؟ وہ جواب دے گا مجھے تیری راہ میں جہاد کرنے کا حکم دیا گیا میں نے جنگ میں حصہ لیا ‘ یہاں تک کہ مجھےقتل کر دیا گیا ‘ تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا تم نے غلط کہا ہے فرشتے بھی اس سے کہیں گے تم نے غلط کہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تم یہ چاہتے تھے کہ یہ کہا جائے کہ فلاں شخص کتنا بہادر ہ ‘ تو یہ بات کہہ دی گئی۔ (حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں ) پھر نبی اکرمﷺ نے میر گھٹنوں پر ہاتھ مار کر ارشاد فرمایا : ’’اے ابو ہریرہؓ ! یہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے پلے تین لوگ ہوں گے جن کے ذریعے قیامت کے دن جہنم کو بھڑکایا جائے گا ‘‘۔ ( یعنی جنہیں سب سے پہلے جہنم میں ڈالا جائے گا) ولید بن ابو ولید بیان کرتے ہیں : عقبہ نے مجھے یہ بتائی ہے ’’شفی‘‘ نامی راوی حضرت معاویہ ؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہیں اس حدیث کے بارے میں بتایا ۔ ابو عثمان ولید نے یہ بات بیان کی ہے ۔ علاء بن ابو حکیم نے یہ بات بیان کی ہے کہ وہ حضرت معاویہ ؓ کے جلاد تھے وہ بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ ایک شخص ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت ابو ہریرہ ؓ کے حوالے سے یہ حدیث ان کے سامنے بیان کی ‘ تو حضرت معاویہ ؓ نے کہا ان لوگوں کے ساتھ اس طرح ہو گا‘ تو باقی لوگوں کے ساتھ کیا ہو گا‘ تو حضرت معاویہ ؓ انتہائی زیادہ روئے یہاں تک کہ ہم نے یہ گمان کیا کہ کہیں وہ ہلاکت کا شکار نہ ہو جائیں۔ ہم نے کہا : یہ شخص ایک برائی لے کر آیا ہے پھر حضرت معاویہ ؓ کو افاقہ ہوا‘ تو انہوں نے اپنے چہرے کو پونچھا اور کہا للہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے۔ ’’جو شخص دنیا کی مانند اور اس کی زینت کا ارادہ کرتا ہے ‘ تو ہم دنیا میں اسے اس کے اعمال کا پورا بدلہ دے دیں گے اور انہیں اس میں کوئی کمی نہیں کی جائیگی ‘ یہ وہ لوگ ہیں ‘ جن کا آخرت میں حصہ صرف جہنم میں ہو گا ‘ اور انہوں نے دنیا میں جو کچھ کیا وہ ضائع ہو جائیگا ‘ اور جو عمل وہ کرتے رہے وہ باطل ہوں گے‘‘۔ (امام ابن حبان فرماتے ہیں : ) کتاب اور سنت میں وعید کے جتنے بھی الفاظ ہیں‘ وہ سب شرط کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ‘ اور وہ یہ ہیں : اگر اللہ تعالیٰ چاہے ‘ توا پنے فضل کے ساتھ ان باتوں کے مرتکب شخص کو معاف کر سکتا ہے ‘ اور ان غلطیوں کی مغفرت کر سکتا ہے ۔ ان پر ( آدمی کو سزا نہ دے ) اور کتاب و سنت میں وعدے کے جتنے بھی الفاط ہیں‘ وہ اس شرط کے ساتھ ملے ہوئے ہیں کہ اس پر عمل کرنے والا شخص کسی ایسی چیز کا مرتکب نہیں ہو گا‘ جو اس فعل کے ارتکاب پر سزا کو لازم کر دے ‘ یہاں تک کہ اسے سزا دی جائے اگر اس پر معافی کا فضل نہیں کیا جاتا۔ پھر اس شخص کو اس چیز کا ثواب ملے گا ‘جو وعدہ اس فعل کے حوالے سے اس شکص کے ساتھ کیا گیا ہے۔

الْوَلِیْدُ بْنُ اَبِیْ الْوَلِیْدِ اَبُوْ عُثْمَانَ الْمَدَنِیُّ ← حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ← الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ،

Sahih Ibn Hibban · The Book of Righteousness and Kindness › The door of salvation and the work of secret · Hadith 408

chevron_left Previous
1…434445…625
Next chevron_right
All Chapters
1. Bab Maja in Alaptda praise Allہ Almighty
    1. Bab Maja in Alaptda praise Allہ Almighty
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    1. The Book of Revelation
3. The Night Journey
    1. The Night Journey
4. The Science Book
    1. The Science Book
5. The Book of Faith
    1. Chapter of breakfast2. Commissioning section3. Chapter of the virtue of faith4. O for the obligation of faith5. Chapter on what came about the characteristics of the believers6. Chapter on polytheism and hypocrisy7. Chapter comes in the attributes
6. The Book of Righteousness and Kindness
    1. The chapter on charity and enjoining good and forbidding what is wrong2. A door that comes within obedience, and the yoke thereof3. The door of salvation and the work of secret4. Chapter on the right of parents5. The door of joining the womb, and cutting it off6. The gate of the womb7. Chapter Hassan Al-Khakak8. Section of pardon9. Chapter of unveiling of peace and food10. Neighbor's door11. A chapter of righteousness and kindness12. The door of compassion13. Chapter of companionship and encounters
14. The door to sitting on the road
16. The isolation door
7. The Cheat Book
    9. The door is not inviting10. The section of E-mail
7. The Cheat Book
    1. The door of the living2. Chapter of repentance3. Chapter Good thinking of God Almighty4. The door of fear and piety5. Chapter of poverty, asceticism and persuasion6. The door of godliness and trust7. Chapter Recitation of the Qur’an8. Remembrance section
8. The Cheat Book
    1. The section of E-mail2. Chapter on the obligatory ablution3. Chapter on the obligatory ablution4. The door that breaks ablution5. Laughing door6. The door of the pot of washing water7. Chapter of rulings of the side8. The Friday Laundering Door9. The door of washing an unbeliever when he becomes Muslim10. Water gate11. The door of ablution, by virtue of the ablution of a woman12. Door of used water13. The section of the vessels14. Chapter of the skins of the dead15. Captivity section16. The door of tayammum17. The door of sackcloth on the two soles and the like18. Chapter of menstruation and menstruation19. The door of uncleanness and its purification20. Chapter of the purification of uncleanness21. Chapter of redness
9. The Cheat Book
    1. prayer book2. Chapter on the promise of neglecting prayer3. Chapter of prayer timings5. Chapter of the intercourse between the two prayers6. The door of the mosques7. The door to the ears8. Chapter of the terms of prayer9. Chapter of the merit of the five daily prayers10. Chapter of the description of prayer
9. The Book of Prayer
    10. The Book of Prayer11. A chapter in Qunoot12. Chapter of the front and the intercourse13. Chapter: Assuming following the Imam14. The chapter on the event in prayer15. Chapter of what is to be disliked for a worshiper, and what is not honored16. The door of returning prayer17. The door of the tendon18. Bab Al-Nafil19. A chapter in prayer on the bear20. A chapter in the sacrifice’s prayer21. A chapter in Taraweeh22. A chapter in the rising of the night23. Chapter of lost lenders24. The door of prostration for negligence25. The traveler's door26. A chapter on Mari travel27. A chapter in prayer prayer28. The door of the prostration of the Talaw29. The door of Friday prayer30. Gate of the servants31. The door of the lilac prayer32. The door of the prayers of rain33. The door of prayer of fear
10. The funeral book
    1. Chapter on what comes in patience, and the raiment of illnesses and symptoms2. 2 - The door of the sick and what is related to it3. A chapter in the ages of this nation4. A chapter on the remembrance of death mentioning a command to a person to multiply from a remembrance that is distressed by pleasures We ask God for the blessing of5. A chapter in hope6. A chapter on wishing for death7. A chapter in the dying person reciting Surat "Yaseen" to those who attended8. A chapter on the shroud that mentions the matter to one who has ordered his Muslim brother to shroud him well9. A chapter in carrying the funeral and its saying10. A chapter on standing up for funeral11. A chapter in prayer over funeral12. Chapter in the burial13. A chapter on the conditions of the dead in his grave14. A chapter in wanah and its like15. Separation in the graves16. A class on visiting the graves17. A chapter in the martyr