صیح ابن حبان · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ فَصْلٌ فِي صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ · حديث 3607
أخبرنا بْنِ سَلْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا بن وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عباس عَنْ مَیْمُوْنَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، اَنَّھَا قَالَتْ: اِنَّ النَّاسَ شکُّوْا فِیْ شَاْنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ عَرَفَۃَ ، فَاَرْسَلَتْ اِلَیْہِ مَیْمُوْنَۃُ بِحِلَابٍ ، وَھُوَ وَاقِفٌ فِی الْمَوْقِفِ ، فَشَرِبَ وَالنَّاسُ یَنْظُرُوْنَ قَالَ اَبُوْ حَاتِمٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ : فِیْ حِجَّۃِ الْوَدَاعِ کَانَ نِسَاءُ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَعَہُ ، وَکَذٰلِکَ جَمَاعَۃٌ مِنْ قَرَابَتِہٖ ، فَیُشْبِہُ اَنْ تَکُوْنَ اُمُّ الْفَضْلِ ، وَمَیْمُوْنَۃُ کَانَتَا بِعَرَفَاتٍ فِیْ مَوْضِعٍ وَّاھِدٍ ،حَیْثُ حُمِلَ الْقَدَحُ مِنَ اللَّبَنِ مِنْ عِنْدَھُمَا اِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَنُسِبَ الْقَدَحُ وَبَعْثَتُہٗ اِلٰی اُمِّ الْفَضْلِ فِیْ خَبَرٍ ، وَاِلٰی مَیْمُوْنَۃَ فِیْ اٰخَرَ
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیّدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: لوگوں کو عرفہ کے دن نبی اکرم ﷺ کے معاملے میں شک ہوا، تو سیّدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں (دودھ کا ) پیالہ بھیجا نبی اکرم ﷺ اس وقت موقف میں وقوف کئے ہوئے نبی اکرم ﷺ نے اسے پی لیا ، جبکہ لوگ (آپ کو ) دیکھ رہے تھے۔ ( امام ابن حبان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:) حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم ﷺ کی ازواج آپ کے ساتھ تھیں۔ اسی طرح آپ کے رشتہ داروں کی ایک جماعت بھی آپ کے ساتھ تھی تو اس بات کا احتمال موجود ہے کہ سیّدہ اُم فضل رضی اللہ عنہا اور سیّدہ میمونہ رضی اللہ عنہا عرفات میں ایک ہی مقام پر موجود ہوں اور دودھ کا وہ پیالہ ان دونوں خواتین کے پاس سے نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں لے جایا گیا ہو تو ایک روایت میں اس پیالے اور اس کو بھیجنے کی نسبت سے سیّدہ اُمّ فضل رضی اللہ عنہا کی طرف کر دی گئی اور دوسری روایت سیّدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی طرف کر دی گئی۔
مَیْمُوْنَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ← کُرَیْبٍ مَوْلٰی ابْنِ عَبَّاسٍ ← بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِ، ← عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ← بن وَهْبٍ ← حَرْمَلَةُ، ← بْنِ سَلْمٍ
Sahih Ibn Hibban · The Book of Fasting › A fasting on the day of Arafah · Hadith 3607
