صیح ابن حبان · کِتَابُ الرَّقَائقِ ‹ باب الا دعیۃ · حديث 984
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ نُبَيْحٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْتَعِينُهُ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي , فَقَالَ: «آتِيكُمْ» ، فَقُلْتُ لِلْمَرْأَةِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا , فَإِيَّاكِ أَنْ تُكَلِّمِيهِ أَوْ تُؤْذِيهِ، قَالَ: فَأَتَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَبَحْتُ لَهُ دَاجِنًا كَانَ لَنَا، قَالَ: «يَا جَابِرُ كَأَنَّكَ عَلِمْتَ حُبَّنَا اللَّحْمَ؟» , فَلَمَّا خَرَجَ، قَالَتْ لَهُ الْمَرْأَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: صَلِّ عَلَيَّ وَعَلَى وَزَوْجِي، قَالَ: فَفَعَلَ، فَقَالَ لَهَا: أَلَمْ أَقُلْ لَكِ؟ فَقَالَتْ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْخُلُ بَيْتِي وَيَخْرُجُ وَلَا يُصَلِّي عَلَيْنَا؟! (1) . [5: 12]
حضرت جابر باین کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا میں قرض کی ادائیگی کے سلسلے میں آپ سے مدد حاصل کرنا چاہتا تھا ۔ وہ قرض جو میرے والد کے ذمہ لازم تھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میں تمہارے ہاں اون گا ، میں تمہارے ہاں آوں گا، میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ نبی اکرم ﷺ ہمارے ہاں آئیں گے تم نبی اکرم ﷺ کے ساتھ کوئی بات چیت کرنے یا آپ کو کوئی اذیت پہنچانے سے بچننے کی کوشش کرنا ۔ حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ تشریف لائے میں نے آپ کے لئے گھر میں موجود ایک بکری ذبح کر لی۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اے جابر! لگتا ہے تمہیں پتہ ہے مجھے گوشت بہت پسند ہے پھر جب نبی اکرم ﷺ باہر تشریف لے جانے لگے، تو حضرت جابر ؓ کی اہلیہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ میرے لئے اور میرے شوہر کے لئے دعائے رحمت کیجئے۔ (راوی بیان کرتے ہیں) نبی اکرم ﷺ نے ایسا ہی کیا ۔ پھر حجرت جابر ؓ اس خاتون سے کہا ؛ کیا میں نے تمہیں منع نہیں کیا تھا (کہ تم نبی اکرم ﷺ سے کچھ نہ کہنا ) تو وہ عورت بولی نبی اکرم ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائیں اور پھر ہمارے لئے دعائے رحمت کئے بغیر واپس چلے جائیں
أَتَيْتُ النَّبِيَّ أَسْتَعِينُهُ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي فَقَالَ: «آتِيكُمْ» فَقُلْتُ لِلْمَرْأَةِ: ← جَابِرٍ ← نُبَيْحٍ، ← الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ ← أَبُو يَعْلَى
Sahih Ibn Hibban · The Cheat Book › The door is not inviting · Hadith 984
