صیح ابن حبان · کِتَابُ التَّارِیخِ ‹ باب بدء الخلق · حديث 6180
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّيْرَفِيُّ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى، فَقَالَ مُوسَى: يَا آدَمُ أَنْتَ أَبُونَا خَيَّبْتَنَا وَأَخْرَجْتَنَا مِنَ الْجَنَّةِ، فَقَالَ لَهُ آدَمُ: يَا مُوسَى اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِكَلَامِهِ وَخَطَّ لَكَ بِيَدِهِ تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ قُدِّرَ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي بَأَرْبَعِينَ سَنَةً؟ قَالَ: فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى»
حضرت ابوہریرہ ؓبیان کرتےہیں :انہیں نبی اکرمﷺ کے اس فرمان کاپتہ چلا ہے : ایک مرتبہ حضرت آدم ؑ اور حضرت موسیٰ ؑ کےدرمیان بحث ہوگئی حضرت موسیٰ ﷺ نے کہا: اے (حضرت )آدم (ؑ)آپ ہمارے جدامجد ہیں آپ نےہمیں رسوائی کا شکار کیا اور ہمیں جنت سے نکلوادیا ۔ حضرت آدم ؑ نے ان سے فرمایا:اے موسیٰ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام کےلیے تمہیں منتخب کیا اور اپنے دست قدرت کے ذریعے تمہارے لیے (تورات کو) تحریر کیا تم ایک ایسے مسئلے کے بارے میں مجھے ملامت کررہےہو ، جو میری تخلیق سے چالیس سال پہلے میرے نصیب میں لکھ دیا گیا تھا۔ نبی اکرمﷺ فرماتےہیں ،تو حضرت آدم ؑ حضرت موسیٰ ؑ پر غالب آگئے حضرت آدم ؑ حضرت موسیٰ ؑپر غالب آگئے حضرت آدم ؑ حضرت موسیٰ پر غالب آگئے۔
"احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى". ← أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ ← طَاوْسٍ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانَ، ← الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ الصَّیْرَفِیُّ،
Sahih Ibn Hibban · History book › The door to start creation · Hadith 6180
