صیح ابن حبان · کِتَابُ الْاَشْرِبَۃِ ‹ ذِکْرُ اِبَاحَۃِ الشُّرْبِ فِی الْاَقْدَاحِ ضِدَّ قَوْلِ مَنْ کَرِھَہُ مِنَ الْمُتَصَوِّفَۃِ · حديث 5337
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ، وَعِدَّةٌ قَالُوا: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَبَنٍ وَقَدْ شِيبَ بِمَاءٍ، وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ، فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ، وَقَالَ: «الْأَيْمَنُ فَالْأَيْمَنُ» «قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: » هَذَانِ الْفِعْلَانِ كَانَا فِي مَوْضِعَيْنِ، وَالدَّلِيلُ عَلَى ذَلِكَ أَنَّ فِيَ خَبَرِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أُتِيَ بِشَرَابٍ، وَعَنْ يَمِينِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلَامٌ، وَاسْتَأْذَنَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِقْيِهِمْ دُونَهُ، وَفِي خَبَرِ أَنَسٍ أُتِيَ بِلَبَنٍ وَقَدْ شِيبَ بِالْمَاءِ، وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ [ص:154] وَلَمْ يَسْتَأْذِنْهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا اسْتَأْذَنَ فِي خَبَرِ سَهْلٍ، فَدَلَّكَ مَا وَصَفْتُ عَلَى أَنَّهُمَا فِعْلَانِ مُتَبَايِنَانِ فِي مَوْضِعَيْنِ لَا فِي مَوْضِعٍ وَاحِدٍ «
حضر ت انسؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ کی خدمت میں دودھ پیش کیا گیا جس میں پانی ملایا گیا تھا آپﷺ کے دائیں طرف ایک دیہاتی بیٹھا ہوا تھا اور بائیں طرف ابو بکرؓ موجود تھے ۔ نبی اکرمﷺ نے اسے پی لیا پھر آپﷺ نے دیہاتی کو دیتے ہوئے ارشاد فرمایا دائیں طرف والے کا حق پہلے ہے۔ ( امام ابن حبانؓ فرماتے ہیں:) یہ دونوں فعل دو مختلف موقعوں کے ہیں اور اس بات کی دلیل کہ حضرت سہل بن سعد ؓ کے حوالے سے منقول روایت میں مذکور ہے۔ آپ ﷺ کی خدمت میں مشروب پیش کیا گیا اور آپ کے دائیں طرف ایک لڑکا تھا ‘ تو نبی اکرمﷺ نے اس سے اجازت لی کہ آپﷺ اپنے بچے ہوئے حصے کو اس کی بجائے دورے کو دیں جبکہ حضرت انس ؓ سے منقول روایت میں یہ با ت مذکور ہے‘ دودھ پیش کیا گیا جس میں پانی ملا ہوا تھا اور نبی اکرمﷺ کے دائیں طرف دیہاتی تھا۔ نبی اکرمﷺ نے اس سے اجازت نہیں مانگی ‘ جس طرح اس روایت میں اجازت مانگنے کا ذکر ہے‘ جو حضرت سہل ؓ سے منقول ہے ‘ تو یہ چیز آپﷺ کی رہنمائی اس بات کی طرف کرے گی کہ یہ دو مختلف فعل ہیں جو دو مختلف موقع پر پیش آئے تھےیہ ایک ہی موقع کا واقعہ نہیں ہے۔
أَنَسٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← مالک بن أنس ← هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ← عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ، وَعِدَّةٌ
Sahih Ibn Hibban · The Drinking Book › Mentioning the permissibility of drinking in a blasphemy against the saying of those who hate it among the mystics · Hadith 5337
