صیح ابن حبان · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب الاعتكاف وليلة القدر · حديث 3667
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَادَ الِاعْتِكَافَ، فَاسْتَأْذَنَتْهُ عَائِشَةُ لِتَعْتَكِفَ (1) مَعَهُ، فَأَذِنَ لَهَا، فَضَرَبَتْ خِبَاءَهَا، فَسَأَلَتْهَا حَفْصَةُ أَنْ تَسْتَأْذِنَ لَهَا لِتَعْتَكِفَ مَعَهَا (2) ،فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِكَ زَيْنَبُ ضَرَبَتْ مَعَهَا وَكَانَتِ امْرَأَةً غَيُورًا، فَرَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبِيَتَهُنَّ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا هَذَا، آلْبِرَّ تُرِدْنَ بِهَذَا؟ " فَتَرَكَ الِاعْتِكَافَ حَتَّى أَفْطَرَ مِنْ رَمَضَانَ، ثُمَّ إِنَّهُ اعْتَكَفَ في عشرين (3) من شوال (4) .
سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ نے اعتکاف کا ارادہ کیا ۔ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے اجازت مانگی کہ وہ بھی آپ کے ہمراہ اعتکاف کریں۔ نبی اکرم ﷺ نے انہیں اجازت دے دی، تو سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنا خیمہ لگوا لیا۔ سیّدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے اجازت مانگی وہ بھی آپ کے ہمراہ اعتکاف کریں جب سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا نے یہ بات دیکھی، تو انہوں نے بھی اپنا خیمہ ساتھ لگوا لیا وہ مزاج کی تیز خاتون تھیں۔ جب نبی اکرم ﷺ نے ان خواتین کے خیمے دیکھے، تو نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا: کیا ان خواتین نے ان کے ذریعے نیکی کا رادہ کیا ہے ۔ پھر نبی اکرم ﷺ نے اعتکاف کو ترک کر دیا، یہاں تک کہ جب رمضان کا مہینہ گزر گیا، تو آپ نے شوال میں بیس (20) دن اعتکاف کیا۔
عَائِشَةَ ← عَمْرَةَ ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ← ابْنُ وَهْبٍ، ← حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ← عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ
Sahih Ibn Hibban · The Book of Fasting › The door to seclusion and the night of fate · Hadith 3667
