صیح ابن حبان · کتاب رضاعت ‹ بَابُ النَّفَقَةِ · حديث 4242
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَفْضَلُ دِينَارٍ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى عِيَالِهِ، وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ»، - قَالَ أَبُو قِلَابَةَ: بَدَأَ بِالْعِيَالِ - ثُمَّ قَالَ: «وَأَيُّ رَجُلٍ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ رَجُلٍ يُنْفِقُ عَلَى عِيَالٍ لَهُ صِغَارٍ يُعِفُّهُمُ اللَّهُ بِهِ وَيُغْنِيهِمُ اللَّهُ بِهِ»
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: سب سے فضیلت والا دینار وہ ہے، جسے آدمی اپنے بال بچوں پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار ہے، جسے آدمی اللہ کی راہ میں اپنی سوری پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار ہے ، جسے آدمی اللہ کی راہ میں اپنے ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے۔ ابوقلابہ نامی راوی کہتےہیں: نبی اکرم ﷺ نے پہلے بال بچوں کا ذکر کیا پھر ابوقلابہ نے یہ کہا: اس شخص سے زیادہ اجر اور کسے ملے گا، جو اپنے چھوٹے بال بچوں پر خرچ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص کی وجہ سے انہیں مانگنے سے محفوظ رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس شخص کی وجہ سے انہیں (دوسرے لوگوں سے) بے نیاز کر دیتا ہے۔
ثَوْبَانَ، ← أَبِي أَسْمَاءَ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ،
Sahih Ibn Hibban · Breastfed Book › Tunnel section · Hadith 4242
