صیح ابن حبان · کِتَابُ الْاَشْرِبَۃِ ‹ فَصْلٌ فِی الْاَشْرِبَۃِ · حديث 5357
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَسَكِرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، فَإِنْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ فَشَرِبَ فَسَكِرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، فَإِنْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ فَشَرِبَ فَسَكِرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، فَإِنْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: «عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ»
حضرت عبد اللہ بن عمروؓ روایت کرتے ہیں ‘ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’ جو شخص شراب پئے اور نشے میں آ جائے چالیس د ن تک اس کی نماز قبو ل نہیں ہوتی اگر وہ ( اسی دوران) مر جائے‘ تو جہنم میں داخل ہو گا اور اگر وہ توبہ کر لے‘ تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا۔ اگر وہ دوبارہ ایسا کرے اور شراب پی کر نشے میں آ جائے ‘تو اس کی چالیس دن تک نماز قبو ل نہیں ہو گی اور اگر وہ ( اسی عالم میں ) مر گیا ‘ تو ( جہنم میں داخل ہو گا ) اگر پھر اس نے توبہ کر لی ‘ تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرے گا اور اگر پھر وہ ایساکرے اور شراب پی کر نشے میں آ جائے ‘ تو چالیس دن تک اس کی نماز قبو ل نہیں ہو گی اور اگر وہ ( اسی عالم میں ) مر گیا ‘ تو جہنم میں داخل ہو گا اور اگر اس نے توبہ کر لی‘ تو اللہ تعالیٰ اس کو توبہ کو قبول کرے گا اور اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرے ‘ تو اللہ تعالیٰ کے ذمے یہ بات لازم ہے ‘ قیامت کے دن اسے ’’ طینتہ الخبال ‘‘ پلائے۔ لوگوں نے عرض کی : طینتہ الخبال سے مراد کیا ہے ؟ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: اہل جہنم ( کے خون اور پیپ وغیرہ) کا نچوڑ ‘‘۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ، ← رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← ابْنُ سَلْمٍ،
Sahih Ibn Hibban · The Drinking Book › Drinking chapter · Hadith 5357
