صیح ابن حبان · کِتَابُ الرَّقَائقِ ‹ بَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ · حديث 1837
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فُلَانٍ -أَمِيرٌ كَانَ بِالْمَدِينَةِ- قَالَ سُلَيْمَانُ: فَصَلَّيْتُ أَنَا وَرَاءَهُ، فَكَانَ يُطِيلُ فِي الْأُولَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ، وَيُخَفِّفُ الْأُخْرَيَيْنِ، وَيُخَفِّفُ الْعَصْرَ، وَيَقْرَأُ فِي الْأُولَيَيْنِ مِنَ الْمَغْرِبِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ، وَفِي العشاء بوسط المفصل ، وفی الصبح بطوال المفصل۔(34:5)
سیلمان بن یساریہ بات بیان کرتے ہیں۔انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ میں نے فلاں شخص کے مقابلے میں کسی شخص کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہہ نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ انہوں نے یہ بات مدینہ منورہ کے گورنر کے بارے میں کہی تھی۔ سلیمان نامی راوی کہتے ہیں: میں نے بھی اس شخص کے پیچھے نماز ادا کی تھی، تو ظہر کی ابتدائی دو رکعات میں طویل قرات کرتے تھے اور آخری دو رکعات نسبتاً مختصر ادا کرتے تھے۔ وہ عصر کی نماز کو مختصر ادا کرتے تھے اور مغرب کی نماز کی ابتدائی دو رکعات میں قصار مفصل تلاوت کرتے تھے اور عشاء کی نماز میں اوساط مفصل کی تلاوت کرتے تھے جبکہ فجر کی نماز میں طوال مفصل کی تلاوت کرتے تھے۔
سُلَيْمَانُ: فَصَلَّيْتُ ← مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ مِنْ فُلَانٍ -أَمِيرٌ كَانَ بِالْمَدِينَةِ- ← أَبَا هُرَيْرَةَ ← سليمانَ بنِ يسارٍ، أنَّه ← بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، ← الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، ← أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ
Sahih Ibn Hibban · The Cheat Book › Chapter of the description of prayer · Hadith 1837
