صیح ابن حبان · 17-باب الظاء ‹ كِتَابُ الْعِتْقِ · حديث 4307
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ جَوْصَا أَبُو الْحَسَنِ، بِدِمَشْقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَوْزَجَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَالِمٍ الْأَشْعَرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا بِأَرِيحَا، فَمَرَّ بِي وَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ مُتَوَكِّئًا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ، فَأَجْلَسَهُ، ثُمَّ جَاءَ إِلَيَّ، فَقَالَ: عَجِبْتُ مِمَّا حَدَّثَنِي بِهِ هَذَا الشَّيْخُ - يَعْنِي وَاثِلَةَ - قُلْتُ: مَا حَدَّثَكَ؟، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَأَتَاهُ نَفَرٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ صَاحِبًا لَنَا قَدْ أَوْجَبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْتِقُوا عَنْهُ رَقَبَةً، يُعْتِقُ [ص:146] اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ»، «اسْمُ أَبِي عَبْلَةَ: شِمْرُ بْنُ يَقْظَانَ بْنِ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ»
ابراہیم ابن ابو عبلہ بیان کرتے ہیں: میں اریحا (کے مقام پر) بیٹھا ہوا تھا میرے پاس سے حضرت واثلہ بن اسقع گزرے انہوں نے عبداللہ بن دیلمی کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی انہوں نے انہیں وہاں بٹھایا پھر وہ میرے پاس آئے اور بولے: میں اس بات پر بڑا حیران ہوا ہوں جو اس شیخ نے یعنی حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے میں نے دریافت کیا: انہوں نے تمہیں کیا حدیث بیان کی ہے، تو اس نے بتایا: (انہوں نے یہ بات بیان کی ہے) غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرمﷺ کے ساتھ تھے بنو سلیم سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ! ہمارے ایک ساتھی نے واجب کر لی ہے (یعنی کسی بڑے گناہ کا ارتکاب کیا ہے ) تو نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: اس کی طرف سے ایک غلام آزاد کردو۔ اللہ تعالیٰ اس غلام کے ہر ایک عضو کے عوض میں اس شخص کے عضو کو جہنم سے آزاد کرے گا۔ ابو عبلہ کا نام شمر بن یقظان بن عامر بن عبداللہ ہے۔
إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ ← عبد الله بن سالمٍ الأشعري، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجُوزَجَانِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ جَوْصَا أَبُو الْحَسَنِ،
Sahih Ibn Hibban · Manumission Book › The Manumission Book · Hadith 4307
