صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ النَّوَافِلِ · حديث 2514
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُكْرَمٍ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَ: قُلْتُ لَهَا: بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ يَبْدَأُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ عَلَيْكِ، وَإِذَا خَرَجَ مِنْ عِنْدِكِ؟ قَالَتْ: «كَانَ يَبْدَأُ إِذَا دَخَلَ بِالسِّوَاكِ، وَإِذَا خَرَجَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ» (1) . [5: 47]
مقدام بن شریح اپنے والد کے حوالے سے سیّدہ عائشہ صدیقہ ؓ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں،(ان کے والد کہتے ہیں) میں نے سیّدہ عائشہ ؓ سے دریافت کیا: جب نبی اکرمﷺ آپ کےہاں تشریف لاتے تھے، تو سب سے پہلے کیا کرتے تھے اور جب آپ کے ہاں سے تشریف لے جاتے تھے، تو کیا کرتے تھے ، تو سیّدہ عائشہ صدیقہ ؓ نے بتایا: نبی اکرمﷺ جب گھر میں تشریف لاتے تھے، تو سب سے پہلے مسواک کرتے تھے اور جب آپ تشریف لے جاتے تھے ، تو دونفل ادا کرتے تھے۔
عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، ← شَرِيکٍ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُكْرَمٍ
Sahih Ibn Hibban · The Book of Prayer › Bab Al-Nafil · Hadith 2514
