صیح ابن حبان · کِتَابُ الْبِرِّ وَالْاِحْسَانِ ‹ ۔بَابُ الصُّحْبَۃِ وَالْمُجَالَسَۃِ · حديث 571
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّغُولِيُّ كِتَابَةً، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنِي ثَابِتٌ، [ص:331] عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ مَرَّ رَجُلٌ، فقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّ هَذَا الرَّجُلَ، قَالَ: «هَلْ أَعْلَمْتَهُ ذَاكَ؟ »، قَالَ: لَا، قَالَ: «قُمْ أَعْلِمْهُ»، فَقَامَ إِلَيْهِ، فقَالَ: يَا هَذَا، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ، قَالَ: أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ.
حضرت انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرمﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ ایک شخص وہاں سے گزرا حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: یا رسول اللہ ! میں اس شخص سے محبت رکھتا ہوں۔ نبی اکرمﷺ نے دریافت کیا : کیا تم نے اسے یہ بات بتائی ہے؟ اس نے عرض کی : جی نہیں ۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا : تم اٹھو اور اسے یہ بتاؤ ‘ تو وہ شخص اٹھ کر اس کے پاس گیا اور بولا : اے صاحب ! اللہ کی قسم ! میں آپ سے محبت رکھتا ہوں ‘ تو ان صاحب نے جواب دیا: جس ذات کی خاطر آپ مجھ سے محبت رکھتے ہیں وہ ذات آپ سے بھی محبت رکھے۔
كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ إِذْ مَرَّ رَجُلٌ، فقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثَابِتٌ، [ص:331] ← أَبِي ← عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّغُولِيُّ كِتَابَةً،
Sahih Ibn Hibban · The Book of Righteousness and Kindness › Chapter of companionship and encounters · Hadith 571
