صیح ابن حبان · کِتَابُ الرَّقَائقِ ‹ باب الا دعیۃ · حديث 962
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَاصِمٍ الثَّقَفِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي مَا أَقُولُ إِذَا أَصْبَحْتُ، وَإِذَا أَمْسَيْتُ، قَالَ: «قُلِ: اللَّهُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي، وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ» . قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُلْهُ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ وَإِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ» (1) . [1: 104]
حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں : حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے نبی اکرم ﷺ سے عرض کی : یا رسول اللہ: آپ مجھے ایسی چیز کے بارے میں بتائیں ، جسے میں صبحو شام پڑھا کروں ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ؛ تم یہ پڑھا کرو: " اے اللہ! اے غیب اور شہادت کا علم رکھنے والے آسمان اور زمین کو پیدا کرنے والے ہر چیز کے پروردگار اور اس کے مالک میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ۔ میں اپنی ذات کے شر سے اور شیطان کے شر سےاور اس کے شرک سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ نبی اکرم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں : صبح کے وقت شام کے وقت اور جب تم بستر پر لیٹو، تو اس وقت یہ پڑھ لیا کرو۔
أَبُو بَکْرٍ ← أَبَا هُرَيْرَةَ ← عَمْرِو بْنِ عَاصِمٍ الثَّقَفِيِّ، ← يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ← شُعْبَةُ، ← النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ
Sahih Ibn Hibban · The Cheat Book › The door is not inviting · Hadith 962
