صیح ابن حبان · کِتَابُ العَدوٰی وَالطِّیَرَۃِ وَالفَالِ ‹ کِتَابُ العَدوٰی وَالطِّیَرَۃِ وَالفَالِ · حديث 6126
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ، أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَقِرُّوا الطَّيْرَ عَلَى مَكُنَاتِهَا» قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَقِرُّوا الطَّيْرَ عَلَى مَكُنَاتِهَا» لَفْظَةُ أَمْرٍ مَقْرُونَةٌ بِتَرْكِ ضِدِّهِ، وَهُوَ أَنْ لَا يُنَفِّرُوا الطُّيُورَ عَنْ مَكُنَاتِهَا، وَالْقَصْدُ مِنْ هَذَا الزَّجْرِ عَنْ شَيْءٍ ثَالِثٍ، وَهُوَ أَنَّ الْعَرَبَ كَانَتْ إِذَا أَرَادَتْ أَمْرًا جَاءَتْ إِلَى وَكْرِ الطَّيْرِ فَنَفَّرَتْهُ، فَإِنْ تَيَامَنَ مَضَتْ لِلْأَمْرِ الَّذِي عَزَمَتْ عَلَيْهِ، وَإِنْ تَيَاسرَ أَغْضَتْ عَنْهُ، وَتَشَاءَمَتْ بِهِ , فَزَجَرَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ اسْتِعْمَالِ هَذَا الْفِعْلِ بِقَوْلِهِ: «أَقِرُّوا الطَّيْرَ عَلَى مَكُنَاتِهَا»
سیدہ ام اکرز ؓ بیان کرتی ہیں : انہوں نے نبی اکرمﷺ کو یہ بات ارشاد فرمائے ہوئے سنا ہے : "پرندوں کو ان کے گھونسلے میں رہنے دو۔" (امام ابن حبان ؒفرماتےہیں :)نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان :پرندوں کو ان کے گھونسلے میں رہنے دو یہ الفاظ اس بات سے ملے ہوئے ہیں اس کے متضاد کو ترک کر دیا جائے وہ یہ کہ پرندوں کو ان کے گھونسلے سے نہ اڑیا جائے اور اس کی ممانعت کے ذریعے مراد کسی تیسری چیز سے منع کرنا ہے اور وہ یہ کہ عربوں کا یہ معمول تھا ، جب وہ کوئی کام کرنےکا ارادہ کرتےتھے،تو کسی پرندے کے گھونسلے کے پاس آکر اسے اڑادیتے تھے اگر وہ دائیں طرف اڑکرجاتا تھا،تو آدمی وہ کام کرلیتا تھا جس کو کرنے کا اس نے ارادہ کیا تھا اور اگر وہ بائیں طرف اڑکر جاتا تھا ، تو آدمی وہ کام نہیں کرتا تھا اوراسے بدشگونی سمجھتا تھا ۔ نبی اکرمﷺ نے ان لوگوں کو اس چیز کے اختیار کرنے سے منع کیا اور یہ الفاظ استعمال کیے "پرندوں کو ان کے گھونسلے میں رہنے دو۔"
أُمِّ کُرْزٍ ← سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ، ← أَبِيهِ ← عُبَيْدِ اللَّهِ1 بْنِ أبي يزيد، ← سُفْيَانَ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ ← أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى،
Hadith 6126
