صیح ابن حبان · کِتَابُ الْاَشْرِبَۃِ ‹ ذِکْرُ اِبَاحَۃِ الشُّرْبِ فِی الْاَقْدَاحِ ضِدَّ قَوْلِ مَنْ کَرِھَہُ مِنَ الْمُتَصَوِّفَۃِ · حديث 5314
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَمَعَهُ صَاحِبٌ فَسَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَاحِبُهُ، فَرَدَّ الرَّجُلُ وَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي فِي سَاعَةٍ حَارَّةٍ، فَقَالَ لَهُ: «إِنْ كَانَ عِنْدَكَ مَاءٌ بَاتَ هَذِهِ اللَّيْلَةَ فِي شَنَّةٍ فَاسْقِنَاهُ، وَإِلَّا كَرَعْنَا» وَالرَّجُلُ يُحَوِّلُ الْمَاءَ فِي حَائِطِهِ، فَقَالَ: عِنْدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاءٌ بَائِتٌ، فَانْطَلِقْ إِلَى الْعَرِيشِ، وَانْطَلَقَ بِهِمَا إِلَى عَرِيشَةٍ، فَسَكَبَ فِي قَدَحٍ مَاءً، ثُمَّ حَلَبَ عَلَيْهِ مِنْ دَاجِنٍ لَهُ فَشَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ عَادَ فَشَرِبَ الرَّجُلُ الَّذِي جَاءَ [ص:135] مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ ایک انصاری کے ہاں تشریف لے گئے۔ آپﷺ کے ہمراہ ایک صاحب بھی تھے ‘ نبی اکرمﷺ نے اور آپ ﷺ کے ساتھی نے سلام کیا۔ اس شخص نے جواب دیا: اس شخص نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں گرمی شدید ہے۔ نبی اکرمﷺ نے اس سے فرمایا اگر تمہارے پاس ایسا پانی ہو جو گزشتہ رات سے مشکیزے میں پڑا ہوا ہو‘ تو وہ ہمیں پلاؤ ورنہ ہم ( کھیت کو پانی دینے والا ) پانی پی لیتے ہیں ۔ وہ شخص اس وقت اپنے باغ کو سیراب کر رہا تھا ۔ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہﷺ! میرے پاس ایسا پانی ہے ‘ جو رات سے پڑ ا ہوا ہے ‘ پھر وہ چھپر کے پاس گیا وہ ان دونوں کو لےکر اس کے نیچے آ گیا۔ اس نے ایک مشکیزے میں پانی انڈیلا پھر اپنی بکری کا دودھ دوہ کر نبی اکرمﷺ کی خدمت میں پیش کیا۔ نبی اکرمﷺ نے اسے پی لیا پھر اس نے دوبارہ دوہ لیا ‘ تو وہ نبی اکرمﷺ کے ساتھ تشریف لانے والے صاحب نے بھی اسے پی لیا۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ، ← أَبِيهِ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ، ← ابْنُ وَهْبٍ، ← أَبُو الطَّاهِرِ ← عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ،
Hadith 5314
