Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صیح ابن حبان

Sahih Ibn Hibban

by محمد بن حبان بن أحمد بن حبان بن معاذ بن مَعْبدَ، التميمي، أبو حاتم، الدارمي، البُستي

7,494 Hadith385 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القِصَاصِ · حديث 5995

أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِيَادُ بْنُ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ قَالَ أَبِي: مَنْ هَذَا؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي، قَالَ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاقْشَعْرَرْتُ حِينَ قَالَ ذَلِكَ، وَكُنْتُ أَظُنُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُشْبِهُ النَّاسَ فَإِذَا لَهُ وَفْرَةٌ بِهَا رَدْعٌ مِنْ حِنَّاءٍ، وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ أَبِي، ثُمَّ أَخَذَ يُحَدِّثُنَا سَاعَةً، قَالَ: «ابْنُكَ هَذَا»؟ قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، أَشْهَدُ بِهِ، قَالَ: «أَمَا إِنَّ ابْنُكَ هَذَا لَا يَجْنِي عَلَيْكَ، وَلَا تَجْنِي عَلَيْهِ»، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى} [الأنعام: 164] ثُمَّ نَظَرَ إِلَى السِّلْعَةِ الَّتِي بَيْنَ كَتِفَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كَأَطَبِّ الرِّجَالِ، أَلَا أُعَالِجُهَا؟ قَالَ: «طَبِيبُهَا الَّذِي خَلَقَهَا» قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: «اسْمُ أَبِي رِمْثَةَ: رِفَاعَةُ بْنُ يَثْرِبِيٍّ التَّيْمِيُّ تَيْمُ الرَّبَابِ، وَمَنْ قَالَ: إِنَّ أَبَا رِمْثَةَ هُوَ الْخَشْخَاشُ الْعَنْبَرِيُّ فَقَدْ وَهِمَ»

حضرت ابو رمثہ ؓ بیان کرتے ہیں : میں اپنے والد کے ساتھ نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جب میں نے نبی اکرمﷺ کو دیکھا ،تو میرے والد نے دریافت کیا : یہ کون ہے؟ میں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم میرے والد نے بتایا یہ اللہ کے رسول ہیں جب انہوں نے یہ بات کہی ، تومجھ پرکپکپی طاری ہوگئی میرا یہ خیال تھا کہ اللہ کے رسول لوگوں کی طرح شکل وصورت کے نہیں ہوں گے ۔ نبی اکرمﷺ کےلمبے بال تھے جن میں کچھ مہندی لگی ہوئی تھی آپ ﷺ نے سبز رنگ کی دو چادریں اوڑھی ہوئی تھیں ۔ میرے والد نے آپ ﷺ کو سلام کیا پھر آپ ﷺ ہمارے ساتھ کچھ بات چیت کرتے رہے پھر آپ ﷺ نے دریافت کیا یہ تمہار ا بیٹا ہے میرے والد نے جواب دیا: جہ ہاں رب کعبہ کی قسم میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں ۔ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: تمہارا بیٹا تمہارے کئے ہوئے جرم کی سزا نہیں بھگتے گا اور تم اس کے کئے ہوئے جرم کی سزا نہیں بھگتو گے نبی اکرمﷺ نے یہ آیت تلاوت کی۔ "کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔" پھر میرے والد نبی اکرمﷺ کے دو کندھوں کے درمیان تھوڑی سی جگہ ابھری ہوئی دیکھی ، تو انھوں نے عرض کی: یا رسول اللہ (ﷺ)! میں حکمت کاکام بھی کرتا ہوں میں اس کا علاج نہ کرون ۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: اس کا علاج وہ ذات کرے گی، جس نے اسے پیدا کیاہے۔ (امام صاحبان ؒفرماتے ہیں )حضرت ابورمثہؓ کا نام رفاعہ بن یثربی تیمی ہے، یہ تیم رباب سے تعلق رکھتے ہیں ، جس شخص نے یہ کہا ہےکہ حضرت ابورمثہ ؓ کانام خشخاش عنبری ہے اسے غلط فہمی ہوئی ہے۔

ذَلِكَ، وَكُنْتُ أَظُنُّ ← هَذَا رَسُولُ اللَّهِ فَاقْشَعْرَرْتُ حِينَ ← أَبِي: مَنْ هَذَا؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي، ← انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ فَلَمَّا رَأَيْتُهُ ← أَبِي رِمْثَةَ ← اِیادِ بْنِ لَقِیطٍ ← عُبَیْدُ اللہِ بْنُ اِیَادِ بْنِ لَقِیطٍ، ← أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ← الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ

Hadith 5995

صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القِصَاصِ · حديث 5996

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ، بِمَرْوَ، وَبِقَرْيَةِ سِنْجَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْهَيَّاجِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَرْحَبِيُّ، حَدَّثَنِي عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ سِنَانِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَتْ خُزَاعَةُ حُلَفَاءٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَتْ بَنُو بَكْرٍ، رَهْطٌ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ حُلَفَاءً لِأَبِي سُفْيَانَ، قَالَ: وَكَانَتْ بَيْنَهُمْ مُوَادَعَةٌ أَيَّامَ الْحُدَيْبِيَةِ، فَأَغَارَتْ بَنُو بَكْرٍ عَلَى خُزَاعَةَ فِي تِلْكَ الْمُدَّةِ، فَبَعَثُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَمِدُّونَهُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُمِدًّا لَهُمْ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ قُدَيْدًا ثُمَّ أَفْطَرَ، وَقَالَ: «لِيَصُمِ النَّاسُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُوا، فَمَنْ صَامَ أَجْزَأَ عَنْهُ صَوْمُهُ، وَمَنْ أَفْطَرَ وَجَبَ عَلَيْهِ الْقَضَاءُ» فَفَتَحَ اللَّهُ مَكَّةَ، فَلَمَّا دَخَلَهَا أَسْنَدَ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ فَقَالَ: «كُفُّوا السِّلَاحَ، إِلَّا خُزَاعَةَ عَنْ بَكْرٍ»، حَتَّى جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ قُتِلَ رَجُلٌ بِالْمُزْدَلِفَةِ، فَقَالَ: «إِنَّ هَذَا الْحَرَمَ حَرَامٌ عَنْ أَمْرِ اللَّهِ، لَمْ يَحِلَّ لِمَنْ كَانَ قَبْلِي، وَلَا يَحِلُّ لِمَنْ بَعْدِي، وَإِنَّهُ لَمْ يَحِلَّ لِي إِلَّا سَاعَةً وَاحِدَةً، وَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُشْهِرَ فِيهِ سِلَاحًا، وَإِنَّهُ لَا يَخْتَلِي خَلَاهُ، وَلَا يُعْضَدُ شَجَرُهُ، وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهُ» فَقَالَ رَجُلٌ: يَا [ص:341] رَسُولَ اللَّهِ، إِلَّا الْإِذْخَرَ، فَإِنَّهُ لِبُيُوتِنَا وَقُبُورِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِلَّا الْإِذْخَرَ، وَإِنَّ أَعْتَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ ثَلَاثَةٌ: مَنْ قَتَلَ فِي حَرَمِ اللَّهِ، أَوْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، أَوْ قَتَلَ لِذَحْلِ الْجَاهِلِيَّةِ» فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي وَقَعْتُ عَلَى جَارِيَةِ بَنِي فُلَانٍ، وَإِنَّهَا وَلَدَتْ لِي، فَأْمُرْ بِوَلَدِي فَلْيُرَدَّ إِلَيَّ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ بِوَلَدِكَ، لَا يَجُوزُ هَذَا فِي الْإِسْلَامِ، وَالْمُدَّعَى عَلَيْهِ أَوْلَى بِالْيَمِينِ، إِلَّا أَنْ تَقُومَ بَيِّنَةٌ، الْوَلَدُ لِصَاحِبِ الْفِرَاشِ، وَبِفِي الْعَاهِرِ الْأَثْلِبُ»، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَمَا الْأَثْلِبُ؟ قَالَ: «الْحَجَرُ، فَمَنْ عَهَرَ بِامْرَأَةٍ لَا يَمْلِكُهَا، أَوْ بِامْرَأَةِ قَوْمٍ آخَرِينَ فَوَلَدَتْ، فَلَيْسَ بِوَلَدِهِ، لَا يَرِثُ وَلَا يُورَثُ وَالْمُؤْمِنُونَ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ، تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ، يُجِيرُ عَلَيْهِمْ أَوَّلُهُمْ، وَيَرُدُّ عَلَيْهِمْ أَقْصَاهُمْ، وَلَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، وَلَا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ وَلَا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ وَلَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا، وَلَا تُسَافِرُ ثَلَاثًا مَعَ غَيْرِ ذِي مَحْرَمٍ وَلَا تُصَلُّوا بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا تُصَلُّوا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ»

حضرت عبداللہ بن عمرؓبیان کرتےہیں : خزاعہ قبیلے کےلوگ نبی اکرمﷺ کے حلیف تھے جبکہ بنو کنانہ کا ایک گروہ بنو بکر ، سفیان (یعنی مشرکین مکہ ) کے حلیف تھے۔ صلح حدیبیہ کے موقع پر ان کے درمیان معاہدہ کیلئے پیغام بھجویا نبی اکرمﷺ ان کی مدد کرنے کیلئے رمضان کے مہینے میں روانہ ہوئے آپ ﷺ نے روزہ رکھا ہوا تھا ، یہاں تک کہ جب آپ ﷺ قدید کے مقام پر پہنچے ،تو آپ نے روزہ ختم کر دیا آپ ﷺنے ارشاد فرمایا: لوگوں کو سفر کے دوران روزہ رکھ بھی لینا چاہئے اور ترک بھی کر دینا چاہئےجو شخص روزہ رکھ لے گا اس کا روزہ دوست ہوگا اورجو شخص نہیں رکھے گا اس پر قضاء کرنا لازم ہوگی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے مکہ کو فتح کردیا جب آپ ﷺ مکہ میں داخل ہوئے ، تو ٓآپ ﷺ نے اپنی پشت خانہ کعبہ کے ساتھ لگائی اور ارشاد فرمایا: اپنے ہتھیاروں کو روک لو، البتہ خزاعہ قبیلے کےلوگ بنو بکر(سے بدلہ لے سکتے ہیں)، یہاں تک کہ ایک شخص آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ (ﷺ)!مزدلفہ میں ایک شخص قتل ہوگیاہے۔ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: یہ حر م ہے اور اللہ تعالیٰ کےحکم کے تحت قابل احترام ہے مجھ سے پہلے یہ کسی کےلیے حلال قرار نہیں دیاگیا اور میرے بعد بھی کسی کے لیے حلال نہیں ہو گا اور میرے لیے بھی تھوڑی سی دیر کےلیے اسے حلال قراردیا گیا ہے کسی بھی مسلمان کےلیےیہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اس میں ہتھیار نکال کرچلے ، یہاں کے کانٹے کو کاٹا نہیں جائے گا یہاں کے درخت کو کاٹا نہیں جائے گا یہاں کے شکار کو بھگایا نہیں جائےگا ۔ ایک صاحب نےعرض کی: یا رسول اللہ (ﷺ)! اذخر (کی اجازت دیدیجئے ) کیونکہ وہ ہمارے گھروں اور قبرستان میں استعمال ہوتی ہے۔ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: اذخر کا حکم مختلف ہے اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ نافرمان تین لوگ ہیں وہ شخص جو اللہ کے حرم میں کسی کو قتل کرے یا جو شخص اپنے قاتل کے علاوہ (یعنی قصاص کے بدلے کےعلاوہ) کسی کو قتل کرے یا جو شخص زمانہ جایلیت کی دشمنی کی بنیاد پر کسی کو قتل کرے ۔ ایک صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی ﷺ میں نے بنو فلاں کی کنیز کے ساتھ صحبت کی تھی ،تو اس کے ہاں بچہ ہوگیا آپ ﷺ میرے بچے کے بارے میں حکم دیجئے کہ وہ مجھے دیا جائے ۔ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: وہ تمہاری اولاد (شمار نہیں ہوگا)کیونکہ اسلام میں یہ بات جائز نہیں ہے،جس شخص کے خلاف دعویٰ کیا گیا ہو وہ قسم اٹھانے کی زیادم حق دارہے ماسوائے اس صورت کے کہ ثبوت کے ذریعے ثابت ہوجائے بچہ صاحب فرش کاہوتا ہے اور زنا کرنے والے کے منہ میں پتھر ہوں گے ۔ ایک صاحب نےعرض کی: اے اللہ کےک نبی ﷺ اثلب کے کیا مراد ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: پتھر ، جو شخص کسی ایسی عورت کے ساتھ زنا کا مرتکب ہوتا ہے، جس کا وہ مالک نہ ہو یا کسی دوسری قوم کی عورت کے ساتھ زنا کا مرتکب ہوتا ہے اور وہ عورت بچے کو جنم دیتی ہے ، تو وہ اس شخص کا بچہ شمار نہیں ہوگا نہوہ اس کا وارث بنے گا اور نہ ہی اسے اس کا وارث بنا یا جائے گا۔ اہل ایمان اپنے علاوہ سب لوگوں کےلیے ایک ہاتھ کی مانند ہیں ان کی جانیں برابر کی حیثیت رکھتی ہیں ان کے آگے کا کوئی فرد اگر پناہ دیدیتا ہے ،تو سب سے پیچھےوالا بھی اسے پورا کرے گا کسی مومن کی کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں جائے گا اور نہ کسی ذمی کو اس کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے دوران (قتل کیاجائے گا) دومذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے وارث نہیں بنیں گے کسی عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر، یا ا س کی خالہ پر نکاح نہیں جائےگا اورکوئی محرم کےبغیر تین دن سے زیادہ کا سفر نہیں کرے گا اور تم لوگ فجر کے بعد اس وقت تک (کوئی نفل نماز )ادا نہیں کرو گے ،جب سورج نکل نہیں آتا اور عصر کے بعد اس وقت تک ادا نہیں کرو گے ، جب تک سورج غروب نہیں ہوجاتا۔

ابْنِ عُمَرَ ← مُجَاهِدٍ ← طَلْحَۃَ بن مصرف ← سِنَانِ بْنِ الْحِارِثِ بْنِ مُصَرِّفٍ ← القاسم بن الوليد ← عُبَيْدَةَ بن الأسود ← يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَرْحَبِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْهَيَّاجِ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ، بِمَرْوَ، وَبِقَرْيَةِ سِنْجَ،

Hadith 5996

صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القِصَاصِ · حديث 5997

أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، حَدَّثَهُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ الْعُسْرَةِ، وَكَانَتْ أَوْثَقَ أَعْمَالِي فِي نَفْسِي، وَكَانَ لِي أَجِيرٌ، فَقَاتَلَ إِنْسَانًا، فَعَضَّ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ، فَانْتَزَعَ أُصْبُعَهُ، فَسَقَطتْ ثَنِيَّتَاهُ، فَجَاءَ [ص:344] إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَهْدَرَ ثَنِيَّتَهُ، قَالَ: وَحَسِبْتُ أَنَّ صَفْوَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيَدَعُ يَدَهُ فِي فِيكَ فَتَقْضِمُهَا كَقَضْمِ الْفَحْلِ؟ »

حضرت یعلیٰ بن امیہ ؓ کرتے ہیں : میں نے نبی اکرمﷺ کے ہمراہ غزوہ تبوک میں شرکت کی ہے میرے نزدیک یہ میرا سب سے بہترین عمل ہے میرا ایک ملازم تھا جس نے ایک شخص کے ساتھ لڑائی کی ان دونوں میں سے کسی ایک نے دوسرے کے ہاتھ پرکاٹ لیا اس نے اپنی انگلی کھینچی ،تو کونٹے والے کے سامنے کے دانت ٹوٹ گئے وہ نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، تونبی اکرم ﷺ نے اس کے دانتوں کو رائیگاں قرار دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں : میرا خیال ہےصفوان نامی راوی نےیہ الفاظ بھی نقل کیے تھے نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: "کیا وہ اپنا ہاتھ تمہارے منہ میں رہنے دیتا تاکہ تم اسے یوں چبالیتے جس طرح اونٹ چبا لیتا ہے۔"

عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← ابْنُ وَهْبٍ، ← أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ ← عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ،

Hadith 5997

صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القِصَاصِ · حديث 5998

أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا قَاتَلَ رَجُلًا، فَعَضَّ يَدَهُ، فَنَدَرَتْ ثَنِيَّتُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَعَضُّ أَحَدُكُمْ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ؟ » وَأَبْطَلَهَا

حضرت عمران بن حصین ؓبیان کرتےہیں :ایک شخص نےدوسرے کے ساتھ جھگڑا کیا اور اس کے ہاتھ پر کاٹ لیا(دوسرے نےہاتھ کو کھینچا)، تو اس کے سامنے گرگئے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کیا تم میں سے ایک شخص یوں کاٹتا ہے، جس طرح اونٹ کاٹتا ہے۔ نبی اکرمﷺ نے (اس کے دانتوں کے ضائع ہونے کو رائیگاں قراردیا)

النَّبِيُّ «يَعَضُّ أَحَدُكُمْ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ؟ وَأَبْطَلَهَا ← عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا قَاتَلَ رَجُلًا، فَعَضَّ يَدَهُ، فَنَدَرَتْ ثَنِيَّتُهُ، ← زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← يَحْيَى ← مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، ← أَبُو خَلِيفَةَ،

Hadith 5998

صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القِصَاصِ · حديث 5999

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ زُرَارَةَ بْنَ أَوْفَى يُحَدِّثُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا عَضَّ يَدَ رَجُلٍ، فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا، فَنَزَعَهَا مِنْ فِيهِ، فَوَقَعَتْ ثَنِيَّتَاهُ، فَاخْتَصَمُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَعَضُّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ؟ لَا دِيَةَ لَكَ»

حضرت عمران بن حصین ؓ بیان کرتےہیں :ایک شخص نےدوسرے کےہاتھ پر کاٹ لیا تو انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کرکے بتایا:اس طرح دوسرے شخص نےاس کے منہ سے ہاتھ کھینچا ،تو اس کے سامنے کے دانت گرگئے ،تو وہ لوگ اپنا مقدمہ لے کر نبی اکرمٖﷺکی خدمت میں حاضر ہوئے ،نبی اکرمﷺ نےفرمایا: کوئی شخص اپنے بھائی کے ہاتھ پر یوں کاٹتا ہے،جس طرح اونٹ کاٹتا ہے؟ تمہیں دیت نہیں ملے گی۔ اس روایت کاتذکرہ ،جو اس شخص کے موقف کو غلط ثابت کرتی ہے ، جو اس بات کا قائل ہے حضرت زرارہ بن اوفی ؓکے حوالے سے اس روایت کو نقل کرنے میں قتادہ منفردہے

بِيَدِهِ هَكَذَا، فَنَزَعَهَا مِنْ فِيهِ، فَوَقَعَتْ ثَنِيَّتَاهُ، فَاخْتَصَمُوا إِلَى النَّبِيِّ ← عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا عَضَّ يَدَ رَجُلٍ، ← زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ

Hadith 5999

صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القِصَاصِ · حديث 6000

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ صَفْوَانِ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ قَدْ عَضَّ يَدَ رَجُلٍ، فَانْتَزَعَ يَدَهُ مِنْهُ، فَسَقَطَتْ ثَنِيَّتَا الَّذِي عَضَّهُ، قَالَ: فَأَبْطَلَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: «أَرَدْتَ أَنْ تَقْضِمَهُ كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ؟ »

صفوان بن یعلیٰ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتےہیں :ایک شخص نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے کسی دوسرے شخص کے ہاتھ پر کاٹا ، دوسرے شخص نےاپنا ہاتھ کھینچا ، تو کاٹنے والے شخص کے سامنے کے دانت ٹوٹ گئے ۔ راوی بیان کرتے ہیں ، تو نبی اکرمﷺ نےاسے رائیگاں قرار دیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم یہ جاہتے تھے اسے یوں چبالو جس طرح اونٹ چباتا ہے

أَبِيهِ ← صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ← شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ← أَبُو يَعْلَى

Hadith 6000

صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القِصَاصِ · حديث 6001

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ، أَخْبَرَهُ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ مِنْ جُحْرٍ فِي بَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ مِدْرًى يَحُكُّ بِهَا رَأْسَهُ، [ص:348] فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُنِي لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ، إِنَّمَا جُعِلَ الْإِذْنُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ»

حضرت سہل بن سعد ساعدی ؓ بیان کرتےہیں : ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کے دروازے کی جھری سے جھانک کر دیکھا نبی اکرمﷺ کے دست مبارک میںاس وقت ایک کنگھی تھی اس کے ذریعے آپ ﷺ اپنے سر کو کھجا رہے تھے جب نبی اکرمﷺ نے اسے دیکھا ، تو ارشاد فرمایااگر مجھے پتا ہوتا کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو، تو اسے میں تمہاری آنکھ میں چبھو دیتا اجازت لینےکا حکم اسی لیے دیا گیا ہےتاکہ (گھر والوں پر ) نگاہ نہ پڑے۔

ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ، ← اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ← يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ،

Hadith 6001

صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القِصَاصِ · حديث 6002

أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ، بِمِصْرَ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَوْ أَنَّ إِنْسَانًا اطَّلَعَ عَلَيْكَ فَحَذَفْتَ عَيْنَهُ فَفَقَأْتَهَا، لَمَا كَانَ عَلَيْكَ جُنَاحٌ» أَخْبَرَنَاهُ إِسْمَاعِيلُ فِي عَقِبِهِ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ ذَلِكَ

حضرت ابو ہریرہ ؓ نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :

رَسُولِ اللَّهِ بِمِثْلِ ذَلِكَ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْأَعْرَجِ ← أَبِي الزِّنَادِ، ← ابْنِ عَجْلَانَ، ← اللَّيْثُ ← عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ← إِسْمَاعِيلُ فِي عَقِبِهِ، ← «لَوْ أَنَّ إِنْسَانًا اطَّلَعَ عَلَيْكَ فَحَذَفْتَ عَيْنَهُ فَفَقَأْتَهَا، لَمَا كَانَ عَلَيْكَ جُنَاحٌ» ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← ابْنِ عَجْلَانَ، ← اللَّيْثُ ← عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ بِمِصْرَ،

Hadith 6002

صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القِصَاصِ · حديث 6003

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلَاعِيُّ، بِحِمْصَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوِ اطَّلَعَ أَحَدٌ فِي بَيْتِكَ، وَلَمْ تَأْذَنْ لَهُ فَخَذَفْتَهُ بِحَصَاةٍ فَفَقَأْتَ عَيْنَهُ مَا كَانَ عَلَيْكَ جُنَاحٌ»

حضرت ابو ہریرہ ؓ روایت کرتےہیں ،نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: "اگر کوئی شخص تمہارے گھر میں جھانکنے کی کوشش کرتا ہے، حالانکہ تم نے اسے اجازت نہیں دی اور تم اس کی آنکھ میں کنکری مار کر اس کی آنکھ پھوڑ دیتے ہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔"

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْأَعْرَجِ ← أَبِي الزِّنَادِ، ← شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، ← أَبِي ← عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلَاعِيُّ بِحِمْصَ

Hadith 6003

صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القِصَاصِ · حديث 6004

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ، بِتُسْتَرَ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنِ اطَّلَعَ إِلَى دَارِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَفَقَؤُوا عَيْنَهُ، فَلَا دِيَةَ وَلَا قِصَاصَ»

حضرت ابو ہریرہ ؓ ، نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : "جو شخص کسی دوسرے کی اجازت کے بغیر اس کے گھرمیں جھانکنے کی کوشش کرتا ہے اوروہ اس کی آنکھ پھوڑ دیتا ہے ،تو کوئی اذیت اور کوئی قصاص نہیں ہو گا۔"

النَّبِيِّ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، ← النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← أَبِي ← مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ← زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ، ← أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتُرَ،

Hadith 6004

صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القِصَاصِ · حديث 6005

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْعَجْمَاءُ جُرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ»

حضرت ابو ہریرہ ؓ روایت کرتےہیں ،نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : "جانور کامارنا رائیگاں جائے گا ، کنویں میں گرنا رائیگاں جائےگا ،معدنیات میں گرنا رائیگاں جائےگا (یعنی ان صورتوں میں مرنے کی صورت میں قصاص یادیت نہیں ہوں گے ) اور خزانے میں خمس کی ادائیگی لازم ہوگی۔"

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← مَالِكٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ،

Hadith 6005

صیح ابن حبان · کِتَابُ الجِنَایَاتِ ‹ بَابُ القِصَاصِ · حديث 6006

أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ [ص:354] سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْعَجْمَاءُ جُرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ»

حضرت ابوہریرہؓ روایت کرتے ہیں ،نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: "جانورکامارنا رائیگاں جائےگا ، کنویں میں گرنا رائیگاں جائےگا، معدنیات میں گرنا رائیگاں جائے گا اور خزانے میں خمس کی ادائیگی لازم ہوگی۔"

«الْعَجْمَاءُ جُرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ» ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← اللَّيْثُ بْنُ [ص:354] سَعْدٍ، ← يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ← ابْنُ قُتَيْبَةَ

Hadith 6006

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. Bab Maja in Alaptda praise Allہ Almighty
    1. Bab Maja in Alaptda praise Allہ Almighty
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    1. The Book of Revelation
3. The Night Journey
    1. The Night Journey
4. The Science Book
    1. The Science Book
5. The Book of Faith
    1. Chapter of breakfast2. Commissioning section3. Chapter of the virtue of faith4. O for the obligation of faith5. Chapter on what came about the characteristics of the believers6. Chapter on polytheism and hypocrisy7. Chapter comes in the attributes
6. The Book of Righteousness and Kindness
    1. The chapter on charity and enjoining good and forbidding what is wrong2. A door that comes within obedience, and the yoke thereof3. The door of salvation and the work of secret4. Chapter on the right of parents5. The door of joining the womb, and cutting it off6. The gate of the womb7. Chapter Hassan Al-Khakak8. Section of pardon9. Chapter of unveiling of peace and food10. Neighbor's door11. A chapter of righteousness and kindness12. The door of compassion13. Chapter of companionship and encounters
14. The door to sitting on the road
16. The isolation door
7. The Cheat Book
    9. The door is not inviting10. The section of E-mail
7. The Cheat Book
    1. The door of the living2. Chapter of repentance3. Chapter Good thinking of God Almighty4. The door of fear and piety5. Chapter of poverty, asceticism and persuasion6. The door of godliness and trust7. Chapter Recitation of the Qur’an8. Remembrance section
8. The Cheat Book
    1. The section of E-mail2. Chapter on the obligatory ablution3. Chapter on the obligatory ablution4. The door that breaks ablution5. Laughing door6. The door of the pot of washing water7. Chapter of rulings of the side8. The Friday Laundering Door9. The door of washing an unbeliever when he becomes Muslim10. Water gate11. The door of ablution, by virtue of the ablution of a woman12. Door of used water13. The section of the vessels14. Chapter of the skins of the dead15. Captivity section16. The door of tayammum17. The door of sackcloth on the two soles and the like18. Chapter of menstruation and menstruation19. The door of uncleanness and its purification20. Chapter of the purification of uncleanness21. Chapter of redness
9. The Cheat Book
    1. prayer book2. Chapter on the promise of neglecting prayer3. Chapter of prayer timings5. Chapter of the intercourse between the two prayers6. The door of the mosques7. The door to the ears8. Chapter of the terms of prayer9. Chapter of the merit of the five daily prayers10. Chapter of the description of prayer
9. The Book of Prayer
    10. The Book of Prayer11. A chapter in Qunoot12. Chapter of the front and the intercourse13. Chapter: Assuming following the Imam14. The chapter on the event in prayer15. Chapter of what is to be disliked for a worshiper, and what is not honored16. The door of returning prayer17. The door of the tendon18. Bab Al-Nafil19. A chapter in prayer on the bear20. A chapter in the sacrifice’s prayer21. A chapter in Taraweeh22. A chapter in the rising of the night23. Chapter of lost lenders24. The door of prostration for negligence25. The traveler's door26. A chapter on Mari travel27. A chapter in prayer prayer28. The door of the prostration of the Talaw29. The door of Friday prayer30. Gate of the servants31. The door of the lilac prayer32. The door of the prayers of rain33. The door of prayer of fear
10. The funeral book
    1. Chapter on what comes in patience, and the raiment of illnesses and symptoms2. 2 - The door of the sick and what is related to it3. A chapter in the ages of this nation4. A chapter on the remembrance of death mentioning a command to a person to multiply from a remembrance that is distressed by pleasures We ask God for the blessing of5. A chapter in hope6. A chapter on wishing for death7. A chapter in the dying person reciting Surat "Yaseen" to those who attended8. A chapter on the shroud that mentions the matter to one who has ordered his Muslim brother to shroud him well9. A chapter in carrying the funeral and its saying10. A chapter on standing up for funeral11. A chapter in prayer over funeral12. Chapter in the burial13. A chapter on the conditions of the dead in his grave14. A chapter in wanah and its like15. Separation in the graves16. A class on visiting the graves17. A chapter in the martyr