صیح ابن حبان · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ بَابُ صَوْمِ التَّطَوُّعِ · حديث 3659
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ فِي سَفَرٍ، فَلَمَّا نَزَلُوا وَوُضِعَتِ (2) السَّفَرَةُ بَعَثُوا إِلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي، فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، فَلَمَّا كَادُوا أَنْ يَفْرُغُوا، جَاءَ فَجَعَلَ يَأْكُلُ، فَنَظَرَ الْقَوْمُ إِلَى رَسُولِهِمْ، فَقَالَ: مَا تنظرون إلي قد وَاللہِ اَخْبَرَنِیْ اَنَّہٗ صَائِمٌ ، فَقَالَ اَبُوْ ھُرَیْرَۃَ ، صَدَقَ ، سَمِعْتُ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَقُوْلُ : مَنْ صَامَ ثَلَاثَۃَ اَیَّامٍ مِّنْ کُلِّ شَھْرٍ فَقَدْ صَامَ الشَّھْرَ کُلَّہُ ، وَقَدْ صُمْتُ ثَلَاثَۃَ اَیَّامٍ مِّنْ کُلِّ شَھْرٍ ، وَاِنِّی الشَّھْرَ کُلَّہُ صَائِمٌ ، وَوَجَدْتُّ تَصْدِیقَ ذٰلِکَ فِیْ کِتَابِ اللہِ جَلَّ وَعَلَا ( مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَۃِ فَلَہُ عَشْرُ اَمْثَالِھَا الأنعام:160)
ابو عثمان بیان کرتے ہیں : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہہ سفر کر رہے تھے جب ان لوگوں نے پڑاو کیا اور دسترخوان بچھا دیا گیا، تو لوگوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہہ کو بلانے کے لئے کسی کی بھیجا وہ اس وقت نماز ادا کر رہےتھے۔ انہوں نے بتایا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے جب وہ لوگ کھانے سے فارغ ہو گئے تو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہہ تشریف لے آئے۔ انہوں نے کھانا شروع کر دیا۔ لوگوں نے اپنے پیغام رساں کی طرف بھیجا۔ اس نے کہا: آپ لوگ میری طرف کیا دیکھ رہے ہیں اللہ کی قسم! انہوں نے، تو مجھے یہ کہا تھا کہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے، تو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہہ نے فرمایا: اس نے سچ کہا تھا میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ " جو شخص ہر مہینے کے تین روزےرکھ لے، تو یہ پورا مہینہ روزے رکھنے کے برابر ہیں"۔ تو میں ہر مہینے کے تین روزے رکھتا اس طرح میں پورا مہینہ روزہ رکھ لیتا ہوں اور میں نے اس بات کی تصدیق اللہ تعالیٰ کی کتاب میں بھی پائی ہے(ارشاد باری تعالیٰ ہے) "جس شخص نے ایک نیکی کی، تو اسے اس کا دس گنا اجر ملے گا"۔
أَبِي عُثْمَانَ ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى،
Sahih Ibn Hibban · The Book of Fasting › Chapter on voluntary fasting · Hadith 3659
