صیح ابن حبان · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب صوم المسافر · حديث 3551
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَامَ الْفَتْحِ وَأَنَّهُ صَامَ حَتَّى بَلَغَ كُرَاعَ الْغَمِيمِ، وَصَامَ النَّاسُ، ثُمَّ دَعَا بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ فَرَفَعَهُ حَتَّى نَظَرَ النَّاسُ إِلَيْهِ، ثُمَّ شَرِبَ، فَقِيلَ لَهُ بَعْدَ ذَلِكَ: إِنَّ بَعْضَ النَّاسِ قَدْ صام، قال: "أولئك العصاة" (2) . قَالَ اَبُوْ حَاتِمٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ : سَمَّا ھُمْ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْعُصَاۃَ بِتَرْکِھِمُ الْاَمْرَ الَّذِی اَمَرَ ھُمْ بِالْاِفْطَارِ فِی السَّفَرِ لِیَقْوَوْا بِہٖ ، لَا اَنَّھُمْ عُصَاۃٌ بِصَوْمِھِمْ فِی السَّفَرِ ، اِذِ الصَّوْمُ وَالْاِفْطَارُ فِی السَفَرِ جَمِیْعًا طَلْقٌ مُبَاحٌ
امام جعفر صادق رضی اللہ عنہہ اپنے والد (امام محمد باقر رضی اللہ عنہہ ) کے حوالےسے حضرت جابر رضی اللہ عنہہ کا یہ بیا ن نقل کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر نبی اکرم ﷺ روانہ ہوئے۔ کراع الغمیم پہنچنے تک آپ نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ لوگوں نے بھی روزہ رکھا ہوا تھا۔ پھر آپ نے پانی کا پیالہ منگوایا اسے بلند کیا لوگ آپ کی طرف دیکھنے لگے، تو آپ نے اسے پی لیا اس کے بعد آپ کی خدمت میں عرض کی گئی بعض لوگوں نے ابھی بھی روزہ رکھا ہوا ہے، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: وہ نافرمان لوگ ہیں۔ (امام ابن حبان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:): نبی اکرم ﷺ نے انہیں نافرمان کا نام اس لئے دیا تھا کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے جب سفر کے دوران انہیں روزہ ختم کرنے کاحکم دیا تھا۔ تو انہوں نے اس حکم پر عمل نہیں کیا تھا۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ وہ لوگ سفر کے دوران روزہ رکھنے کی وجہ سے نا فرمان ہو گئے کیونکہ سفر کے دوران روزہ رکھنا یا نہ رکھنا دونوں مطلق طور پر مباح ہیں۔
جَابِرٍ ← أَبِيهِ ← جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ← عَبْدُ الْوَهَّابِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ
Sahih Ibn Hibban · The Book of Fasting › The traveler's fasting chapter · Hadith 3551
