صیح ابن حبان · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب الكفارة · حديث 3527
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكَتُ، قَالَ: "وَمَا ذَاكَ؟! " قَالَ: وَقَعَتُ عَلَى امْرَأَتِي فِي (1) يَوْمٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ، قَالَ: "أَعْتِقْ رَقَبَةً"، قَالَ: مَا أَجِدُهَا، قَالَ: "صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ"، قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ، قَالَ: "فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ: لَا أَجِدُ، قَالَ: فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلم بعرق، فقال: "خذه فتصدق به"، فَقَالَ : یَا رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَلٰی غَیْرِ اَھْلِی ، فَوَالَّذِی نَفْسِی بَیَدِہِ مَا بَیْنَ طُنُبَیِالْمَدِینَۃِ اَحَدٌ اَفْقَرُ مِنِّی ، فَضَحِکَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتّٰی بَدَتْ اَنْیَابُہُ ، ثُمَّ قَالَ : خُذْہُ وَاسْتَغْفَرْ رَبِّکَ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ! میں ہلاکت کا شکار ہو گیا ہوں۔ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ اس نے جواب دیا: میں نے رمضان کے مہینے میں دن کے وقت اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لی ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم غلام آزاد کر و اس نے جواب دیا : میرے پاس نہیں ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم مسلسل دو ماہ کے روزے رکھو۔ اس نے جواب دیا: میں یہ نہیں کر سکتا۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاو۔ اس نے جواب دیا: میرے پاس گنجائش نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں کھجوروں کا ٹوکرا پیش کیا گیا۔ آپ نے فرمایا: تم اسے لواور انہیں صدقہ کر دو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ ﷺ! کیا اپنے گھر والوں کے علاہ کسی اور کو دوں؟ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے۔ پورے مدینہ منورہ میں مجھ سے زیادہ ضرورت مند اور کوئی نہیں ہے، تو نبی اکرم ﷺ مسکرا دئیے، یہاں تک کہ آپ کے اطرا ف کے دانت نظر آنے لگے۔ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم انہیں لو اور اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرو۔
رَجُلٌ: ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← الزُّهْرِيِّ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ
Sahih Ibn Hibban · The Book of Fasting › The door of penance · Hadith 3527
