حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :میں نبی اکرم ﷺ سے زیادہ اور کسی کو اپنے گھر والوں کے لئے زیادہ رحم دل نہیں دیکھا ۔ حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ جو نبی اکرمﷺ کے صاحب زادے تھے وہ مدینہ منورہ کے نواحی علاقے میں (کسی گھر میں ) دودھ پیتے تھے۔ نبی اکرم ﷺ تشریف لے جایا کرتے تھے ہم آپ ﷺ کے ساتھ جاتے تھے۔نبی اکرم ﷺ گھر میں داخل ہوئے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کا رضاعی باپ ایک لوہار نبی اکرم ﷺ اس بچے کو لیتے اسے بوسہ دیتے اور واپس تشریف لے آتے۔
عمر و نامی راوی کہتے ہیں : جب حضرت ابر اہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : میرا بیٹا ابرا ہیم ابھی دودھ پیتا بچہ تھا 'جنت میں اس کی رضاعت مکمل کرنے کےلئے دو' دودھ پلانے والیاں ہیں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6950
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6951
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ' نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
''تمام جہان کی خواتین میں سب سے بہتر مریم بنت عمران ' خدیجہ خویلد 'فاطمہ بنت محمد اور فرعون کی بیوبی آسیہ ہیں ۔''
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6951
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6952
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : میں نے فاطمہ بنت رسول اللہ سے کہا : میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نبی اکرم ﷺ کی بیماری کے دوران نبی اکرم ﷺ پر جھک گئیں اور پھر رونے لگیں پھر آپ دوسری مرتبہ نبی اکرم ﷺ پر جھکیں اور ہنسنے لگیں ۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ نے بتایا : جب میں آپ ﷺ پر جھکی تو آپ ﷺ نے مجھے بتایا کہ آپ ﷺ کا انتقال ہونے لگا ہے' تو میں رونے لگ پڑی پھر میں دوسری مرتبہ آپ ﷺ پر جھکی تو آپ ﷺ نے مجھے بتایا کہ آپ ﷺ کے گھر والوں میں ' میں سب سے پہلے آپ ﷺ کو آکر ملوں گی اور یہ کہ میں اہل جنت کی تمام خواتین کی سردار ہوں صرف سیدہ مریم بنت عمران کا حکم مختلف ہے اس بات پر میں ہنس پڑی۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6952
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6953
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : میں نےایسا کوئی شخص نہیں دیکھا ' جو بات چیت کرنے او ر گفتگو میں فاطمہ سے زیادہ نبی اکرم ﷺ سے مشابہت رکھا ہو ۔ جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے پاس تشریف لاتی تھیں ' تو آپ ﷺ ان کے لئے کھڑے ہو جاتے تھے ان کا بوسہ لیتے تھے اور جب نبی اکرم ﷺ ان کے ہاں تشریف لے جاتے تھے وہ نبی اکرم ﷺ کے لیے کھڑی ہو جاتی تھیں نبی اکرم ﷺ ان کا بوسہ لیتی تھیں نبی اکرم ﷺ کاہاتھ پکڑتی تھیں ۔نبی اکرم ﷺ کی و ہ بیماری جس میں آپ ﷺ کا وصال ہو اس کے دوران سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ نبی اکر م ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں ' تو نبی اکرم ﷺ نے سرگوشی میں ا ن کے ساتھ کوئی بات کی تو وہ رونے لگ پڑیں پھر نبی اکر م ﷺ نے سر گوشہ میں ان کے ساتھ کوئی بات چیت کی وہ ہنسنے پڑیں ۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : میں یہ سمجھتی تھی اس خاتون کو دیگر لوگوں پر فضیلت حاصل ہے (یعنی یہ دوسروں سے زیادہ سمجھدار ہے) لیکن یہ تو ایک عورت ثابت ہوئی ابھی رو رہی تھیں ابھی ہنسنے لگ پڑیں ہیں ' جب نبی اکرمﷺ کا وصال ہوا گیا تو میں ان سے اس بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے بتایا : پہلے نبی اکرم ﷺ نے سرگوشی میں مجھے بتایا کہ آپ ﷺ کا وصا ل ہو نے والا ہے ' تو میں رو پڑی پھر نبی اکرم ﷺ نے سرگوشی میں مجھے یہ بتایا کہ آپ ﷺ کے اہل خانہ میں سب سے پہلے میں آپ ﷺ سے آ ملوں گی' تو میں ہنس پڑی۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6953
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6954
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اپنی بیماری کے دوران سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ کو بلایا جس بیماری کے دوران آپ ﷺ کا انتقال ہوا' آپ ﷺ نے سرگوشی میں ان کے ساتھ کوئی بات کی تو وہ رونے لگ پڑیں پھر آپ ﷺ نے انہیں بلایا اور ان کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کی اور وہ بات کی تو وہ ہنسنے لگ پڑیں ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: بعد میں 'میں نے فاطمہ سے اس بارے میں دریافت کیا : تو انہوں نے بتایا : نبی اکرم ﷺ نے پہلی مرتبہ سر گوشی میں مجھے بتایا کہ اس بیماری کے دوان آپ ﷺ کا وصال ہو جائے گا ' تو میں رونے لگ پڑ ی پھر نبی اکرم ﷺ نے میرے ساتھ سر گوشی کرتے ہوئے یہ بتایا کہ آپ ﷺ کے اہل خانہ میں سب سے پہلےمیں آپ ﷺ کو آکر ملوں گی' تو میں ہنس پڑی۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6954
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6955
حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا :
''بنو ہاشم بن مغیرہ نے مجھ سے یہ اجازت مانگی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی علی کے ساتھ کر دیں جبکہ میری بیٹی (پہلے ہی اس کی بیوی ہے) میں انہیں اجازت نہیں دوں گا میں انہیں ہر گز اجازت نہیں دوں گا البتہ اگر وہ چاہے ' تو میری بیٹی کو طلاق دیدے اور ان کی بیٹی سے شادی کر لے میری بیٹی میرے جگر کا ٹکڑا ہے ' جو چیز اسے خوش کرتی ہے وہ مجھے خوش کرتی ہے۔ مجھے وہ چیز بری لگتی ہے جو اسے بری لگتی ہے' جو اسے تکلیف دیتی ہے وہ مجھے تکلیف دیتی ہے۔''
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6955
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6956
حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حجرت علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ ( کے ساتھ شادی کے بعد ) ابو جہل کی بیٹی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : میں ان دنوں قریب البلوغ تھا ۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا : فاطمہ مجھ سے ہے اور مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ اسے اس کے دین کے حوالے سے آزمائش میں مبتلا کیا جائے گا پھر نبی اکرم ﷺ نے بنو عبدالشمس سے تعلق رکھنے والے اپنے داماد کا ذکر کیا اور ان کے دامادی سلوک کی تعریف کی اور اچھائی بیان کی ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اس نے جب بھی میرے ساتھ بات کی سچ کی اور میرے ساتھ وعدہ کیا ' تو وعدہ پورا کیا میں کسی حلال چیز کو حرام قرار نہیں دیتا اور نہ ہی کسی حرام چیز کو حلال قرار دیتا ہوں لیک اللے کے رسول کی صاحب زادی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی ایک ہی جگہ کبھی اکٹھی نہیں ہو سکتیں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6956
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6957
حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ابو جہل کی صاحب زادی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا اس بات کی اطلاع سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ کو ملی تو وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں انہوں نے عرض کی : لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ ﷺ اپنی صاحب زادیوں کی وجہ سے غصے میں نہیں آتے یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ابو جہل کی بیٹی کے ساتھ شادی کرنے لگے ہیں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6957
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6958
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب حسن پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھا ۔ نبی اکرم ﷺ تشریف لائے آپ ﷺ نے فرمایا : میر ا بیٹا مجھے دکھاؤ تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے۔ ہم نے کہا : حرب۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی نہیں بلکہ یہ حسن ہے' پھر جب حسین پید ا ہوئے تو میں نے اسکا نام حرب رکھا دیا ۔ نبی اکرم ﷺ تشریف لائے آپ ﷺ نے فرمایا : میر ا بیٹا مجھے دکھاؤ تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے۔ ہم نے کہا : حرب۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی نہیں بلکہ یہ حسین ہے ' پھر جب میرے ہاں تیسرا بچہ ہوا تو میں اس کا نا م حرب رکھا نبی اکرم ﷺ تشریف لائے آپ ﷺ نے فرمایا : میر ا بیٹا مجھے دکھاؤ تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے۔ ہم نے کہا : حرب۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی نہیں بلکہ یہ محسن ہے۔
پھر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : میں ان کے نام حضرت ہارون ؑ کی اولادکے نام پر شبر ،شبیراور مشبر رکھتا ہوں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6958
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6959
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6959
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6960
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ ﷺ کی اقتداء میں نماز ادا کی پھر نبی اکرم ﷺ نماز اداکرنے کے لئے کھڑے ہوگئے۔ یہاں تک کہ آ پ ﷺ نے عشاء کی نماز اد ا کر لی پھر آپ ﷺ تشریف لے گئے اور میں بھی آپ ﷺ کے پیچھے آیا ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میرے سامنے ایک فرشتہ آیا جس نے اپنے پروردگار سے یہ اجازت مانگی تھی کہ وہ مجھ پر سلام بھیجے اس فرشتے نے مجھے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ حسن اورحسین جنت کے نو جوانوں کے سردار ہیں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6960
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6961
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھے پکڑکر اپنی زانوں پر بٹھا لیتے تھے اور حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو دوسرے زانوں پر بٹھا لیتے تھے پھر آپ ﷺ یہ کہتے تھے۔
''اے اللہ ! میں ان دونوں پر رحم کرتا ہوں ' تو بھی ان دونوں پر رحم کر ۔''
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6961