Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7142
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7143
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتےہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک ہوا میرا اونٹ آہستہ چل رہاتھا اور وہ تھک چکا تھا ۔ نبی اکرم ﷺ میرے پاس تشریف لائےآپ نے فرمایا: اے جابر ۔ میں نے عرض کی : جی ! نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تمہارا کیا معاملہ ہے ۔ میں نے عرض کی : میر اونٹ آہستہ چل رہاہے اور یہ تھک چکا ہے ا س لیے میں پیچھے چل رہاہوں پھر میں اونٹ سے نیچے اتر گیا ۔نبی اکرمﷺ نے اپنی چھڑی کے ذریعے اسے مارا آ پ نے فرمایا : اب تم سوار پو جاؤ ۔ میں سوار ہوا ' تو میں نے دیکھا میں اس اونٹ کو نبی اکرمﷺسے آگے نکلنے سے روک رہا تھا ۔نبی اکرمﷺ نے فرمایا : تم نے شادی کر لی ہے۔ میں نے عرض کی: جی ہاں ۔ آپ نے فرمایا کنواری کے ساتھ یا ثیبہ کے ساتھ۔ میں نے عرض کی ثیبہ کے ساتھ آپ نے فرمایا : کنواری کے ساتھ کیوں نہیں کی تم اس کے ساتھ خوش فعلیاں کرتے وہ تمہارے ساتھ خوش فعلیاں کرتی۔ میں نے عرض کی میری کچھ بہنیں ہیں اس لیے میں نے یہ چاہا کہ میں کسی ایسی خاتون کے ساتھ شاد ی کروں جو ان کا خیال رکھے ان کی کنگھی کرے اور ان کی دیکھ بھال کرے نبی اکرمﷺ نے فرمایا : تم ( اپنے گھر ) واپس جانے لگے ہو اگر تم جاؤ تو سمجھ داری کا مظاہرہ کرنا پھر دریافت کیا: کیا تم اپنا اونٹ فروخت کرو گے۔میں نے عرض کی : جی ہاں ' تو نبی اکرم ﷺ نے ایک قیہ کے عوض میں اسے مجھ سے خرید لیا پھر آپ مسجد تشریف لائے میں نے آپ کو مسجد کے دروازے پر پایا آپ نے دریافت کیا : تم اب آئے ہو میں نے عرض کی : جی ہاں ۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا : اپنا اونٹ چھوڑ دو اور تم مسجد میں جاؤ اور دو رکعت ادا کرو۔ میں مسجد کے اندر آیا میں نے نماز اد اکی پھر آپ نےحضرت بلال رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ ایک اوقیہ وزن کر کے مجھے دے دے انہوں نے مجھے وزن کر دیا ' تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا : ترازو میں پلڑے کو بھاری رکھنا ۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں وہاں سے روانہ ہوا میں وہاں سے مڑ گیا تو آپ نے فرمایا : جابر کو میرے پاس بلا کر لاؤ ۔ میں نے سوچا اب نبی اکرم ﷺ مجھے اونٹ بھی واپس کر دیں گے اور میرے نزدیک یہ بات انتہائی نا پسند تھی۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اپنا اونٹ حاصل کر اور اس کی قیمت بھی تمہاری ہوئی ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7143
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7144
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت ابی بن کعب سے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنے قرآن کی تلاوت کروں ۔ حضرت ابی بن کعب نے کہا : کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے سامنے میرا نام لیا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میرے سامنے تمہارا نام لیا ہے۔ راوی کہتے ہیں' تو حضرت ابی رضی اللہ عنہ رونے لگے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7144
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7145
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے نبی اکر م ﷺ سے اجازت مانگی وہ مشرکین کی ہجو بیان کریں ' نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تو میرے نسب کا کیا بنے گا ۔حضرت حسان رضی اللہ عنہ نے عرض کی : میں آپ کا ان میں سے یوں نکال لوں گا ' جس طرح گوندھے ہوئے آٹے سے بال نکالا جاتا ہے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7145
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7146
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7146
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7147
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرمﷺ کو حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے ہوئے سنا روح القدس مسلسل تمہاری تائید کرتا رہے گا 'جب تک تم اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے جواب دیتے رہو گے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7147
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7148
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ،حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جو مسجد میں شعر سنا رہے تھے انہوں نے حضرت حسان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا تو حضرت حسان رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور ان سے کہا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ کیا آپ نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے تم میری طر ف سے جواب دو: اے اللہ ! روح القدس کے ذریعے اس کی تائید کر دے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : جی ہاں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7148
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7149
حضرت خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ جب کی گواہی کو نبی اکرم ﷺ نے دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا تھا وہ بیان کرتے ہیں : انہیں خواب میں یہ بات دکھائی گئی کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کی پیشانی مبارک پر سجدہ کیا ہے۔ حضرت خذیمہ رضی اللہ عنہ نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو یہ بات بیان کی۔ راوی کہتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ان کے لیے لیٹ گئے پھر آپ نے فرمایا: تم اپنے خواب کو سچا کر دو ' تو حضرت خزیمہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ کی پیشانی پر سجدہ کیا ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7149
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7150
مضارب بن حزن بیان کرتےہیں : ایک مرتبہ میں رات کے وقت سفر کر رہا تھا اسی وران کسی شخص نے تکبیر کہنا شرو ع کی میں اپنے اونٹ پر اس تک پہنچا میں نے کہا : یہ تکبیر کہنے والا شخص کون ہے۔ اس نے جواب دیا : ابو ہریرہ ۔میں نے کہا: یہ تکبیر کیوں کہہ رہے ہیں ۔انہوں نے جواب دیا : شکر کے طور پر ۔ میں نے کہا : کس بات کا ؟ انہوں نے کہا : اس بات پر کہ میں بسرہ بنت غزوان نامی خاتون کا ملاز تھا اس شرط پر کہ وہ میرے پہننے اوڑھنے کا سامان فراہم کرے گی اور مجھے کھانا دے دیا کرے گی جب لوگ سوار ہو کر سفر کرتے تھے ' تو میں ان کے جانور لے کر پیدل چلتا تھ اور جب وہ پڑاؤ کیا کرتے تھے تو میں ان کی خدمت میں کیا کرتا تھا پھر اللہ تعالی نے اس عورت کے ساتھ میری شادی کر دی آج وہ میری بیوی ہے آج جب لوگ سوار ہوتے ہیں تو میں بھی اس وقت سوار ہوتا ہوں اور جب لوگ پڑاؤ کرتے ہیں تو میری خدمت کی جاتی ہے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7150
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7151
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ مجھے شدید بھوک لگ گئی میری ملاقات حضرت عمر بن خطاب سے ہوئی میں نے ان سے اللہ تعالی کی کتاب کی ایک آیت کے بارے میں دریافت کیا : وہ اپنے گھر کے اندر تشریف لے گئے انہوں نے میرے لیے دروازہ کھولا میں ابھی تھوڑا ہی چلا تھا کہ میں بھوک کی شدت کی وجہ سے منہ کے بل گر پڑا ( میں نے سر اٹھا کر دیکھا ) تو نبی اکرم ﷺ میرے سر کے پاس کھڑے ہوئے تھے ۔آپ نے فرمایا : اے ابو ہریرہ ۔میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ﷺ میں حاضر ہوں۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : نبی اکرمﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کھڑا کیا آپ کو میری صورت حال کا اندازہ ہو گیا آپ اپنی رہائش گاہ کیطرف تشریف لے گئے آپ نے میرےلیے دودھ کا پیالہ لانے کا حکم دیا میں نے اسے پی لیا پھر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے ابو ہریرہ اور پیو ۔ میں نے اور پیا پھر میں نے پیا' یہاں تک کی میرا پیٹ بھر گیا اور وہ ہنڈیا کی مانند ہو گیا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتےہیں : بعد میں میری ملاقات حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے اپنی صورت حال کے بارے میں ان کے سامنے ذکر کیا میں نے ان سے کہا: اے حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس بارے میں آپ سے زیادہ حق دار اور کو ن تھا اللہ کی قسم میں نے آپ سے آیت کا مفہوم دریافت کیا تھا : حالانکہ میں ا س آیت کا مفہوم آپ سے زیادہ بہتر طور پر جانتا تھا '' تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : اللہ کی قسم اس وقت اگر میں تمہیں اپنے گھر لے جاتا تو یہ بات میرے لیے اس سے زیادہ محبوب تھی کہ مجھے سرخ اونٹ ملتے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7151
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7152
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے اصحاب میں سے کوئی شخص مجھ سے زیادہ حدیثیں نہیں جانتا صرف حضرت عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ کا معاملہ مختلف ہے کیو نکہ وہ (احادیث کو ) نوٹ کیا کرتے تھے اور میں نوٹ نہیں کرتا تھا
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7152
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7153
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کیا تم لوگوں کو ابو ہریرہ پر حیرت نہیں ہوتی، وہ آتے ہیں میرے حجرے کے دروازے کے پاس آکر بیٹھ جاتے ہیں نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے احادیث بیان کرنا شروع کرتےہوئے ان کی آواز مجھ تک آرہی ہوتی ہے میں اس وقت تسبیح پڑھ رہی ہوتی ہوں اور میں نے بھی اپنی تسبیح مکمل نہیں کی ہوتی کہ اس سے پہلے ہی و ہ اٹھ جاتے ہیں اگر میرا ان سے سامنا ہوتا تو میں انہیں اس بات پر ٹوکتی نبی اکرمﷺ تم لوگوں کی طرح اتنی تیزی سے بات چیت نہیں کرتے تھے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7153