حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کےزمانہ اقدس میں چار لوگوں نےقرآن کو جمع کیا (یعنی تحریری صورت میں مخفوظ کیا ) وہ سب انصار سے تعلق رکھتے تھے ( وہ یہ حضرات ہیں ) حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ، حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ او رحضرت ابوزید رضی اللہ عنہ اللہ تعالی ان لوگوں پررحم کرے
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7130
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7131
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں 'نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :
''میری امت کے بارے میں 'میری امت میں سب سے زیاد ہ رحم دل ابو بکر ہے اور اللہ تعالی کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر ہے اور حیا کے اعتبار سے سب سے زیادہ سچا عثمان ہے اور اللہ کی کتاب کا سب سے بڑا عالم ابی بن کعب ہے علم وراثت کا سب سے بڑا عالم زید بن ثابت ہے ۔حلال اور حرام کا سب سے بڑا عالم معاذ بن جبل ہے خبر دار ہر امت میں ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کا امین ابو عبیدہ بن جرا ح ہے''۔
(امام ابن حبان ؒ فرماتے ہیں ) اس حدیث میں جو الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ان میں حروف''من " کو حذف کیا گیا ہے یرنی نبی اکرم ﷺ نے یہ فرمایا ارحم امتی ا س سے مراد من ارحم امتی اسی طرح نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان : وَاَشَدُّ ھُمْ فِی اَمْرِ اللِہِ یُرِ یْدُ مَنْ اَشَدِّ ھَمْ وَ مِن اَ صْدَقِھِمْ حَیَاءً وَ مِنْ اَقْریْھِمْ لِکِتَابِ اللہِ ، وَمِنْ اَفْرَضِھِمْ ، وَ مِنْ اَعْلَمِھِمْ بِالْحَلالِ وَالْحَرَامِ۔ نبی اکرم ﷺ کی مرا د یہ ہے کہ یہ جماعت ایسی ہے جس میں یہ فضیلت پائی جاتی ہے' اس کی مثال نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کے مطابق ہو گی جو آپ نے انصار سے فرمایا تھا : تم لو گ میرے نزدیک تمام لوگوں سے زیادہ محبوب ہو اس کے ذریعے آپ کی مراد یہ تھی کہ لوگوں میں سے میرے نزدیک محبوب ترین لوگوں میں سے ایک ہوا ور اس جماعت سے تعلق رکھتے ہو ' جن سے میں محبت کرتا ہوں او وہ لوگ اس میں شامل تھے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7131
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7132
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکر م ﷺ نے مجھ سے فرمایا : آسمان نے ایسے کسی شخص پر سایہ نہیں کیا اور زمین نے ایسے کسی شخس کا وزن نہیں اٹھایا جو اے ابوذر! تم سے زیادہ سچا ہو ۔
(امام ابن حبان ؒ فرماتے ہیں ) اس میں اس بات کا احتمال موجود ہے کہ یہ فرمان کسی مخصوص متعین صورت حال کے مطابق ارشاد فرمایا گیا ہو کیونکہ یہ بات نا ممکن ہے کہ یہ الفاظ عمومی طور پر استعمال کئے گئے ہوں کیو نکہ آسمان کے نیچے تو نبی اکرم ﷺ بھی موجود تھے ، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی تھے اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی تھے ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7132
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7133
عبداللہ بن صامت بیان کرتے ہیں : حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہم لوگ اپنی قوم بنو غفار کے ساتھ تھے وہ لوگ حرمت والے مہینوں کو حلال قرار دیتے تھے ایک مرتبہ میں میرا بھائی انیس اور ہماری والدہ روانہ ہوئے ہم نے اپنے ماموں کے ہاں پڑاؤکیا ہمارے ماموں نے ہماری عزت افزائی کی انہوں نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک کیا ' تو ان کی قوم کے افراد کو ہم سے حسد ہوا نہوں نے کہا: جب تم اپنی بیوی کو چھوڑ کر جاتے ہو تو تمہارے پیچھے انیس ان کے پاس چلا جاتا ہے۔ ہمارے ماموں آئے انہوں نے وہ بات ذکر کی جو ان سے کہی گئی تھی تو میں نے کہا: آپ نے پہلے جو اچھائی کی تھی وہ آ پ نے خود ہی گدلی کتر دی ہے اب اس کے بعد ہمیں اس کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ اپنے سواری کے پالان کے پاس آئے ان پر سامان لادا اور روانہ ہو گئے ' یہاں تک کہ ہم مکہ آگئے ۔ حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ نے بتایا : اے میرے بھتیجے میں نے نبی اکرم ﷺ سے ملاقات سے پہلے بھی نماز ادا کی ہے۔ راوی کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا: کس کے لیے انہوں نے جواب دیا : اللہ تعالیٰ کے لئے ۔ میں نے دریافت کیا: آپ کس طرف رخ کرتے تھے ۔ انہوں نے فرمایا : میں اسی طرف رخ کرلیتا تھا ' جس طرف میرا پروردگار میرارخ پھیر دیتا تھا میں شام کے وقت نماز ادا کرتا تھا پھر جب رات کا آخری حصہ ہوتا تھا تو میں پھر نماز پڑھنے لگتا تھا یہاں تک کہ سورج مجھ پر غالب آجاتا تھا۔ انیس نے کہا : مجھے مکہ میں ایک کام ہے انیس چلا گیا وہ مکہ آیا پھروہ واپس آیا ' تو میں نے کہا " تم نے کیا کیا ۔ اس نے کہا : مکہ میں میری ملاقات ایک شخص سے ہوئی جو تمہارے دین کی طرح کے نظریات رکھتا ہے وہ اس بات کا دعوے دار ہے کہ اللہ تعالی نے اسے مبعوث کیا ہے میں نے دریافت کیا : تو لوگ کیا کہتے ہیں ۔ اس نے جواب دیا : لوگ یہ کہتے ہیں ' کہ یہ شاعر کاہن ہے اور جادو گر ہے۔ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انیس بھی شاعر تھا ۔ انیس نے کہا: میں نے کاہنوں کا قول سنا ہے لیکن اس شخص کا کلام کاہنوں کے قول کی طرح نہیں ہے میں نے اس کے کلام کو پڑھے لکھے شاعروں کے کلام پر پیش کیا لیکن کوئی بھی شخص یہ نہیں ' کہہ سکتا کہ وہ شعر ہے اللہ کی قسم وہ شخص ( اپنے دعوے میں ) سچا ہے اور لوگ ( اس کے بارے میں ) جھوٹ بولتے ہیں ۔
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے کہا : میری جگہ تم کفالت کرو میں خود جا کر اس کا جائز لیتا ہوں پھر میں مکہ آیا میں وہاں ایک شخص کے ہاں مہمان ٹھہرا ۔ میں نے دریافت کیا : وہ شخص کہاں ہوتا ہے جس کے بارے میں تم لوگ کہہ رہے ہو کہ وہ بے دین ہے۔ حضرت ابوذر غفاری کہتے ہیں : اس شخص نے میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ بھی بے دین ہے ۔حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتےہیں تو وہاں کے سارے لوگ اینٹیں اور ہڈیاں لے کر مجھ پر حملہ آور ہوئے ' یہاں تک کہ میں گر گیا اور مجھ پر بے ہوشی طار ی ہو گئی پھر میں اٹھا جب میں اٹھا تو یوں لگتا تھا جیسے میں سرخ رنگ کا بت ہوں پھر میں زم زم کے پاس آیا میں نے اپنے خون کو دھویا اور زم زم کا پانی پیا پھر میں نے تیس دن ایسی حالت میں گزار دئیے میری خوراک صرف آب زم زم تھا ۔ میں اتناموٹا ہو گیا کہ میرے پیٹ پر سلوٹیں بننے لگیں اور مجھے اپنے جگر پر بھوک کی پریشانی محسوس نہیں ہوتی تھی ۔حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک چاندنی رات میں جب کہ اہل مکہ سو چکے تھے اور کوئی شخص بیت اللہ کا طواف نہیں کر رہا تھا مکہ کی دو عورتیں ( طواف کرتے ہوئے ) اساف اور نائلہ(نامی بتوں ) کو پکار رہی تھیں ۔ وہ اپنے طواف کےدرمیان جب میرے پاس آئیں تو میں نے کہا : ان دونوں (بتوں ) کی شادی کروا دو لیکن وہ پھر بھی اپنی پکار سے باز نہیں آئیں پھر جب وہ (طواف کرتے ہوئے ) میرے پاس پہنچیں تو میں نے کہا یہ تو لکڑیوں کی مانند ہیں تو وہ دونوں یہ کہتی ہوئی واپس چلی گئیں کہ کاش یہاں کوئی ہاتا (تو پھر ہم تمہاری خبرلیتے ) ان دونوں کا سامنا نبی اکرم ﷺ اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے ہوا یہ دونوں حضرات بالائی علاقے سے نیچے کی طرف آرہے تھے ۔ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا: تم دونوں کا کیا معاملہ ہے ان دونوں نے کہا: ایک بے دین شخص خانہ کعبہ او اس کے پردوں کے درمیان موجود ہے ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور نبی اکرمﷺ نے دریافت کیا : اس نے تم دونوں کو کیا کہا ہے۔ ان دونوں عورتوں نے جواب دیا اس نے ہم سے ایسا کلمہ کہا ہے جو منہ کو بھر دیتا ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ تشریف لائے آپ نے حجرا اسود کا استلام کیا پھر آپ نے اور آپ کے ساتھی نے بیت اللہ کا طواف کیا پھر نماز ادا کی۔ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں وہ پہلا شخص تھا جس نے اسلامی طریقے کے مطابق نبی اکرمﷺ کو سلام کیا تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا : تم پر بھی ہو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں بھی نازل ہوں پھر آپ نےدریافت کیا : تمہارا تعلق کون سے قبیلے سے ہے۔ میں نے کہا: غفار قبیلے سے پھر نبی ا کرم ﷺ نے اپنا دست مبارک بڑھایا اور اپنی انگلیاں اپنی پیشانی پر رکھ لیں میں نے دل میں سوچا شاید انہیں یہ بات اچھی نہیں لگی کہ میری نسبت غفار قبیلے سے ہے ۔ راوی کہتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور دریافت کیا : تم کب سے یہاں ہو ' حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے جواب دیا میں تیس دن اور راتوں سے یہاں ہوں ۔ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تمہیں کھانا کون دیتا ہے ۔ میں نے کہا: میری خوراک صرف آب زم زم ہے اسی کی وجہ سے میں موٹا ہو گیا ہوں یہاں تک کہ میرے پیٹ پر سلوٹیں پڑنے لگی ہیں ۔ راوی کہتے ہیں تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : یہ برکت والا ہے اور کھانے کا کھانا ہے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہﷺ آپ مجھے اجازت دیجئےکہ آج رات کا کھاناانہیں میں کھلاتا ہوں پھر نبی اکرم ﷺ اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے ان دونوں حضرات کے ساتھ میں بھی چل پڑا ۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے دروازہ کھولا انہوں نے طائف کی کشمش مٹھی بھر کر ہمیں دی یہ وہ پہلا کھانا تھا جو میں نے وہاں (یعنی مکہ میں ) کھایا پھر کچھ عرصہ گزر گیا میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا' تو آپ نے ارشاد فرمایا: مجھے کھجوروں والی سر زمین کی طرف (ہجرت کرنے کا حکم دیا گیا ہے) میرا خیال ہے وہ یثرب ہی ہو گا تو کیا تم میری طرف سے اپنی قوم کو تبلیغ کرو گے ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ تمہاری وجہ سے ان لوگوں کو ہدایت نصیب کر دے اور ان کے حوالے سے تمہیں اجر عطا کرے۔حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں : میں وہاں سے روانہ ہوا میری ملاقات انیس سے ہوی اس نے دریافت کیا : تم نے کیا کیا ۔ میں نے کہا : میں نے یہ کیا کہ اسلام قبول کر لیا اور تصدیق کر دی تو اس نے کہا : مجھے بھی تمہارے دین سے بے رغبتی نہیں ہے میں بھی اسلام قبول کرتا ہوں اور میں بھی تصدیق کرتا ہوں ۔راوی کہتے ہیں : پھر ہم اپنی والدہ کے پاس آئے (انہیں اسلا م کی پیشکش کی) تو انہوں نے کہا: مجھے بھے تمہارے دین سے بے رغبتی نہیں ہے میں بھی اسلام قبول کرتی ہوں اور تصدیق کرتی ہوں پھر ہم وہاں سے سوار ہو کر اپنی قوم بنو غفار میں آئے تو ان کے نصف حصے نے اسلام قبول کر لیا ۔ حضرت ایماءبن رحضہرضی اللہ عنہ ان کی امانت کیا کرتے تھے وہ اس قبیلے کے سردار تھے جبکہ نصف لوگوں نے یہ کہا : نبی اکرم ﷺ مدینہ منورہ تشریف لے آئیں گے' تو ہم اسلام قبول کر لیں گے ' تو جب نبی اکرم ﷺ مدینہ منورہ تشریف لے آئے تو باقی وہ جانے والے نصف حصے نے بھی اسلام قبول کر لیا پھر اسلم قبیلے کے لوگ (نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں مدینہ منورہ) حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ﷺ (بنو غفار قبیلے لے لوگ ) ہمارے بھائی ہیں' جس طرح انہوں نے اسلام قبول کیا ہے اسی طرح ہم بھی اسلام قبول کرتے ہیں ' تو نبی اکرم ﷺ نے (اس موقع پر) یہ فرمایا : غفار قبیلے کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے اور اسلم قبیلے کو اللہ تعالی سلامت رکھے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7133
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7134
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں اسلام قبول کرنے والا چوتھا شخص تھا مجھ سے پہلے تین لوگوں نےاسلام قبول کیا تھا میں چوتھا تھا ۔ میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی : یا رسول اللہﷺ آپ پر سلام ہو میں اس با ت کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمداس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ' تو مجھے نبی اکرم ﷺ کے چہرے مبارک پر خوشی کے اثرات نظر آئے آپ نے دریافت کیا : تم کون ہو ؟ میں نے عرض کی: میرانام جندب ہے اور میں بنو غفار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہوں ۔
(امام ابن حبان ؒ فرماتے ہیں : ) حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا : میں اسلام قبول کرنے والا چوتھا فرد تھا اس سے ان کی مراد یہ ہے کہ ان کی قوم سے تعلق رکھنے والا چوتھا فرد تھا کیونکہ اس وقت میں قریش اور دیگر قبیلوں سے تعلق رکھنے والے کئی لوگ مسلمان ہو چکے تھے ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7134
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7135
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتےہیں : نبی اکرمﷺ نے مجھ سے فرمایا : زمین نے ایسے کسی شخص کو اٹھایا نہیں ہے اور آسمان نے ایسے کسی شخص پر سایہ نہیں کیا جو ابوذرغفاری سے زیادہ سچا اور (عہد کو) پورا کرنے والا ہو یہ حضرت عیسیٰ بن مریم ؑ کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی کیا ہم ا سطرح ان کا تعارف کرادیا کریں ' تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی ہاں تم اس کا تعارف کروا دیا کرو۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7135
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7136
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے دریافت کیا : کیا تم سریانی زبان جانتے ہو میں نے عرض کی : جی نہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : پھر تم اسے سیکھ لو ہمارے پاس (غیر مسلم حکمرانوں کے) خطوط آتے ہیں حضرت زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے یہ زبان سترہ دن میں سیکھ لی۔
اعمش نامی راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے پاس جو مکتوبات آتے تھے آپ کی یہ خواہش تھی کہ ان مکتوبات کے مضمون پر وہی شخص مطلع ہو جو قابل اعتماد ہو ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7136
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7137
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ' نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :
''میری امت کے بارے میں میری امت میں سب سے زیادہ رحم دل ابو بکر ہے۔ اللہ تعالیٰ کے معاملے کے بارے میں سب سے زیادہ سخت عمر ہے۔ حیا کے اعتبار سے سب سے زیادہ سچا عثمان ہے ۔ اللہ کی کتاب کا سب سے بڑا عالم ابی بن کعب ہے ۔ علم واثت کا سب سے بڑا عالم زید بن ثابت ہے۔ حلال اور حرام کا سب سے بڑا عالم معا ز بن جبل ہے ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کا امین ابو عبیدہ بن جراح ہے''۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7137
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7138
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ان کے والد کا انتقال ہو گیا انہوں نے نو بیٹیاں ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) سات بیٹیاں ( پسماندگان ) میں چھوڑیں ۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے مجھ سے دریافت کیا : جابر تم نے شادی کر لی ہے۔ میں نے عرض کی : جی ہاں ۔ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا: کنواری کے ساتھ یا ثیبہ کے ساتھ ۔ میں نے عرض کی: ثیبہ کے ساتھ ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم نے کسی لڑکی کے ساتھ شادی کیوں نہیں کی تا کہ تم اس کے ساتھ خوش فعلیاں کرتے اور وہ تمہارے ساتھ خوش فعلیاں کرتی تم اسے ہنساتے اور وہ تمہیں ہنساتی ۔ میں نے عرض کی: ( میرے والد ) حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا انہوں نے نو ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) سات بیٹیاں چھوڑی ہیں مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں ان پر ان کے جیسی ( کم عمر ) بیوی لے آؤں اس لیے میں نے ایسی عورت کے ساتھ شادی کی ہے' جو ان کا خیال رکھے ۔ نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے فرمایا : اللہ تعالیٰ تمہیں برکت عطا کرے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7138
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7139
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے والد کا انتقال ہو گیا ان کے ذمے قرض تھا میں نے قرض خواہوں کے سامنے یہ پیش کش رکھی کہ میرے والد کے ذمے جو ادائیگی تھی اس کے بدلے میں وہ کھجوریں حاصل کر لیں ' تو انہوں نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ان کا یہ خیال تھا اس طرح پوری ادائیگی نہیں ہو سکے گی۔ میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ ' کیا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جب تم کھجوریں ' توڑ لو اور انہیں رکھ لو ' تو مجھے اطلاع کر دینا جب میں نے کھجوریں ' تو ڑ لیں اور انہیں مسجد میں رکھ لیا تو میں نے نبی اکرم ﷺ کو اس بار ے میں اطلاع دی۔ نبی اکرم ﷺ تشریف لائے آپ کے ساتھ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے نبی اکرمﷺ تشریف فرما ہوئے آپ نے ان کے لیے دعائے برکت کی پھر آپ نے فرمایا : اپنے قرض خواہوں کو بلاؤ انہیں پوری ادائیگی کرو(حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ) تو جس بھی شخص نے میرے والد سے قرض لینا تھا میں نےا سے مکمل ادائیگی کر دی پھر بھی میرے پاس عجوہ کھجوروں کے تیرہ وسق بچ گئے ۔ راوی کہتے ہیں : میں مغرب کی نماز میں نبی اکر م ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو امیں نے آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو نبی اکرم ﷺ ہنس پڑے آپ نے ارشاد فرمایا : ابو بکر اور عمر کے پاس جاؤ اور ان دونوں کو اس بارے میں بتاؤ تو ان دونوں نے کہا: جب نبی اکرم ﷺ نے وہ عمل کیا تھا ہمیں اسی وقت پتہ ل گیا تھا کہ ایسا ہی ہو گا۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7139
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7140
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں ایک سفر میں نبی اکرمﷺ کے ساتھ تھا میں ایسے اونٹ پر سوار تھا 'جو لوگوں میں سب سے پیچھے چل رہا تھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے کسی چیز سے اسے مارا جو آپ کے پاس موجود تھی اس کے بعد وہ لوگوں سے آگے نکلنے لگا ' یہاں تک کہ مجھے اسے روکنا پڑ رہا تھا ۔نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کیا تم یہ (اونٹ ) مجھے اتنی اتنی رقم کے عوض میں فروخت کردو گے اللہ تعالی تمہاری مغفرت کرے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتےہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ یہ ویسے ہی آپ کا ہوا ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کیا تم اتنی اتنی رقم کے عوض میں اسے فروخت کر دو گے۔ اللہ تعالیٰ مغفرت کرے۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ یہ آپ کا ہوا۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7140
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7141
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے آ پ نے ارشاد فرمایا : کیا تم اپنا اونٹ ایک دینار کے عوض میں فروخت کر دو گے جب ہم مدینہ منورہ آئیں گے تو میں (انشا ء اللہ اس کی قیمت ادا کردوں گا ) اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ﷺ یہ آپ کا ہی اونٹ ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کیا تم مجھے یہ فروخت کرو گے ( اس شرط پر ) جب ہم مدینہ آئیں گے اللہ نے چاہا تا میں تمہیں دو دینار (ادا کردوں گا ) حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ﷺ یہ آ پ کا اونٹ ہے اس کےبعد نبی اکرمﷺ مسلسل یہ ارشاد فرماتے رہے ' یہاں تک کہ آپ نے 20 دینار قیمت مقرر کر دی ہر مرتبہ یہی فرماتے رہے اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے جب ہم مدینہ منورہ آئے اور میں اس اونٹ کو لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہو اتو میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ یہ آپ کا اونٹ ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے بلال اسے مال غنیمت میں سے 20 دینار دے دو اور ( مجھ سے فرمایا ) تم اپنا اونٹ اپنے گھر واپس لے جاؤ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7141