حضرت عمر و بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی: یا رسول اللہﷺ آپ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : عائشہ ۔ میں نے عرض کی : میں آپ کی ازواجی مراد نہیں لے رہا ' میری مرادمرد ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ابو بکر (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اس کا والد ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7106
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7107
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے سوال کیا گیا آپ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا عائشہ ۔ عرض کی گئی : ہم نے آپ سے آپ کی ازواج کے بارے میں دریافت نہیں کیا : نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اس کا والد ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7107
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7108
ابن ابو ملیکہ بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کی حدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے کہا : مجھے ان سے ملاقات کی ضرورت نہیں ہے۔ حضرت عبدالرحمن ٰ بن ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : ابن عباس ! آپ کے نیک بیٹوں میں سے ایک ہیں وہ آپ کی عیادت کرنے کے لئے آپ کے پاس آئے ہیں 'تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دے دی وہ اندر آئے انہوں نے کہا : اے امی جان آپ کے لئے خوشخبری ہے اللہ تعالی کی قسم آپ کی نبی اکرم ﷺ سے ملاقات اور دیگر محبوب لوگوں سے آپ کی ملاقات کے درمیان صرف اتنا فاصلہ رہ گیا ہے کہ آپ کی روح آپ کے جسم سے جد ا ہو جائے آپ نبی اکرمﷺ کی ازواج میں سے نبی اکرمﷺ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تھیں اور نبی اکرم ﷺ صرف کسی پاکیزہ چیز سے ہی محبت کرتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے کہا : ( اور بھی میرے اندر کوئی خوبی ہے؟ ) تو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی : ابو اء کے مقام پر آپ کا ہارا گم ہو گیا نبی اکرم ﷺ نے صبح کی تو لوگوں کا پانی نہیں ملا تو انہوں نے پاکیزہ مٹی کے ذریعے تمیم کر لیا یہ آپ کے سبب اور آ پ کی برکت کی وجہ سے تھا اللہ تعالی نے اس امت کے لئے یہ رحصت نازل کی پھر مسطح کا جو معاملہ تھا وہ بھی تھا اللہ تعالی نے سات آسمانوں کے اوپر سے آپ کی برات کا حکم نازل کیا کوئی بھی مسجد ایسی نہیں ہے جس میں اللہ تعالی کا ذکر کیا جاتا ہو اس میں آپ کے معاملے سےمتعلق آیات کی تلاوت بھی رات دن کی جائے گی ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے ابن عباس ! تم میری اتنی تعریفیں نہ کرو اللہ کی قسم میری تو یہ خواہش ہے کہ کاش میں کوئی بھولی بسری چیز ہوتی ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7108
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7109
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں میری ساتھی خواتین (یعنی دیگر ازواج مطہرات ) نے میرے ساتھ یہ بت چیت کی کہ نبی اکرم ﷺ سے یہ بات کروں کہ آپ لوگوں کو یہ ہدایت کریں کہ نبی اکرمﷺ جہاں کہیں بھی ہوں ' تو وہ آ پ کی خدمت میں تحائف پیش کر دیا کریں کیونکہ لوگ تحائف پیش کرنے کے لئے صرف سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کے مخصوص دن کا اہتمام سے انتظار کرتے ہیں جبکہ ہم بھی بھلائی کو اسی طرح پسند کرتی ہیں ' جس طرح عائشہ اسے پسند کرتی ہے' تو نبی اکرم ﷺ خاموش رہے نبی ارکرم ﷺ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا میری ساتھی خواتین میرے پاس آئیں میں نے انہیں بتایا : نبی اکرمﷺ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا تو ان خواتین نے کہا : اللہ کی قسم ہم نبی اکرم ﷺ کو ایسے نہیں رہنے دیں گے(یعنی آپ سے یہ بات ضرور کریں گے) سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں پھر میں نے دو یا شاید تین مرتبہ نبی اکرم ﷺ سے اسی کی مانند بات کی ہر مرتبہ نبی اکرم ﷺ خاموش رہے پھر آپ نے فرمایا: اے ام سلمہ ! عائشہ کے بارے میں مجھے تکلیف نہ پہنچاؤ اللہ کی قسم میری ازواج میں سے عائشہ کےعلاوہ اور کسی خاتون کے گھر میں مجھ پر وحی نازل نہیں ہوتی ۔ سیدہ ام سلمہ ﷺ بیان کرتی ہیں میں نے کہا : میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں کہ میں عائشہ کے بارے میں آپ کے ساتھ کوئی برائی کروں ( یعنی آپ کو تکلیف پہنچاؤں )۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7109
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7110
محمد بن قیس بیان کرتے ہیں : میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا انہوں نے فرمایا : کیا میں تمہیں اپنے اور نبی اکرم ﷺ کے ایک واقعہ کے بارے میں بتاؤں ہم نے عرض کی : جی ہاں ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے بتایا : میری مخصوص رات تھی نبی اکرم ﷺ اٹھے آپ نے اپنے دونوں جوتے اپنے پاؤں کے پاس رکھے آپ نے اپنی چادر رکھی اور اپنے تہبند کے کنارے کو بستر پر بجھا دیا تھوڑی دیر گزرنے کے بعد جب آپ کو یہ اندازہ ہو اکہ میں سو چکی ہوں ' تو آپ نے آرام سے جوتے پہنے آرام سے اپنی چادر لی اور دروازہ کھول دیا پھر آپ باہر تشریف لے گئے اور آرام سے ایک طرف چل پڑے میں نے اپنی چادر اپنے سر پر لی اور آپ کے پیچھے چل پڑی نبی اکرمﷺ جنت بقیع تشریف لائے آپ نے تین مرتبہ اپنے دنوں ہاتھ بلند کیے آپ نے طویل قیام کیا جب آپ واپس مڑے تو میں بھی واپس مڑ گئی آپ تیزی سے چلے تو میں نے بھی رفتار تیز کی ۔ آپ نے اور زیادہ تیز کی ' تو میں نے بھی اور زیادہ تیز کر لی آ پ واپس آئے تو میں بھی واپس آگئی میں آپ سے پہلے آگئی اور گھر کے اندر آئی ابھی میں لیٹی ہی تھی کہ آپ بھی گھر کے اندر آگئے ۔ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : عائشہ تمہیں کیا ہوا ہے میں نے کہا : کچھ نہیں ۔نبی اکرم ﷺ نے فرمایا یا تو تم مجھے پتا دو یا پھر لطف کرنے والی اور خبررکھنے والی ذات مجھے بتا دے گی ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں پھر میں نے آپ کو پورا واقعہ سنایا پھر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم ہی وہ ہیولی ٰ تھی جو میں نے اپنے آگے دیکھا تھا میں نے عرض کی : جی ہاں ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم ﷺ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اس کی تکلیف مجھے محسوس ہوئی میں نے عرض کی: بہت سی چیزیں ایسی ہیں جنہیں لوگ چھپا لیتے ہیں لیکن اللہ تعالی ٰ ان سے واقف ہوتا ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جبرائیل میرے پاس اس وقت آئے جب تم نے دیکھا وہ اندر اس لیے نہیں آئے کیونکہ تم اپنی چادر اتار چکی تھی انہوں نے مجھےپکارا میں نے اس بات کو تم سے پوشیدہ رکھا اور میں نے انہیں ' جوابدیا : میں نے تم سے پوشیدہ رکھتے ہوئے انہیں جواب دیا : میں نے یہ گمان کیا کہ تم سو چکی ہو میں نے تمہیں بیدار کرنا مناسب نہیں سمجھا مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں تم مجھ سے وحشت محسوس نہ کرو (یعنی ڈر نہ جاؤ) جبرائیل نے مجھے کہا کہ میں اہل بقیع کے پاس جاؤں اور ان کے لیے دعائے مغفرت کروں (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : ) میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ وہ کیسے ' تو نبی اکرم ﷺ فرمایا : تم یہ پڑھو۔
''اے مومنوں اور مسلمانوں کی بستی والو تم پر سلام ہو اللہ تعالی ہم میں سے پہلے گز ر جانے والے لوگوں اور بعد میں آنےوالوں پر ڑحم کرے اگر اللہ نے چاہا تو ہم بھی تم سے آملیں گے''۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7110
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7111
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں ایک دن میں نے نبی اکرم ﷺ کا مزاج خوشگوار دیکھا ' تو میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ آ پ اللہ تعالیٰ سے میرے لیے دعاکیجئے ۔
نبی اکرمﷺ نے فرمایا : اے اللہ تو عائشہ کی مغفرت کر دے اس کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی ' جو کچھ ا س نے پوشیدہ طور پر کیا اور جو کچھ اعلانیہ طور پر کیا ان سب کی مغفرت کر دے ' اس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ ہنس پڑیں حتی کہ ان کا سر ہنسنے کی وجہ سے گود میں آگیا ۔ نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : کیا میری دعا تمہیں پسند آئی ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : آپ کی دعا مجھے کیوں نہ اچھی لگے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اللہ کی قسم یہ دعا میں ہر نماز میں اپنی امت کے لئے کرتا ہوں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7111
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7112
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے فرمایا : مجھے پتہ چل جاتا ہے ' جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو اور جب مجھ سے ناراض ہوتی ہو ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ﷺ آپ کو یہ کیسے پتہ چلتا ہے؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو تو تم قسم اٹھاتے ہوئے یہ کہتی ہو حضرت محمد ﷺ کے پروردگار کی قسم ! جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو تو یہ کہتی ہو حضرت ابراہیم ؑ کے پروردگار کی قسم تو میں نے عرض کی: جی ہاں لیکن میں صرف آپ کا نام لینا چھوڑتی ہوں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7112
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7113
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ' نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :
''عائشہ کو تمام عورتوں پر وہی فضیلت حاصل ہے ' جو ثرید کو تمام کھانوں پر حاصل ہے''۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7113
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7114
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :
''مردوں میں بہت سے لوگ کامل ہوئے ہیں 'عورتوں میں کامل صرف مریم بنت عمران ' فرعون کی بیوی آسیہ ہے اور عائشہ کو تمام عورتوں پر وہی فضیلت حاصل ہے ' جو ثرید کو تمام کھانوں پر حاصل ہے''۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7114
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7115
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7115
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7116
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم ﷺ کا وصال میرے گھر میں میری باری کے مخصوص دن میں میرے سینے کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے ہوا (آپ کے وصا ل سے کچھ دیر پہلے) عبدالرحمن بن ابو بکر اندر آئے ان کے پاس تر مسواک تھی نبی اکرم ﷺ نے ان کی طرف دیکھا تو مجھے اندازہ ہو گیا نبی اکر م ﷺ وہ استعمال کرنا چاہتے ہیں میں نے اسے لیا اسے کاٹا اسے چبایا اور صاف کر لیا پھر وہ میں نے نبی اکرم ﷺ کی طرف بڑھائی آپ نے اچھے طریقے سے مسواک کی میں نے آپ کو کبھی اس طرح مسواک کرتے ہوئے نہیں دیکھا پھرآپ میری طرف آٹھنے لگے تو وہ آپ کے ہاتھ سے گر گئی میں نے وہی دعا کرنا شروع کی جو نبی اکرم ﷺ اس وقت مانگا کرتے تھے لیکن آپ نے اپنی اس بیماری کے دوران وہ دعا نہیں مانگی تھی پھر نبی اکرم ﷺ نے اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی اور بولے : (میں ) رفیق اعلیٰ کو اختیار کرتا ہوں '(میں ) رفیق اعلی کو اختیار کرتا ہوں ۔
یوں آپ کی جان رخصت ہو گئی ہر طرح کی حمد اللہ تعالی کے لئے مخصوص ہے جس نے نبی اکرم ﷺ کے دنیا کےآخری دن میں 'میرے لعاب دہن اور آپ کے لعاب دہن کو اکٹھا کیا ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7116
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7117
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں جب عبداللہ بن زبیر پید اہوا ' تو میں اسے لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئی نبی اکرم ﷺ نے اس کے منہ میں اپنا لعاب دہن ڈالا یہ وہ پہلی چیز تھی جو اس کے منہ میں داخل ہوئی ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ عبداللہ ہے اورتم ام عبداللہ ہو اس کے بعد میری مسلسل یہی کنیت رہی حالانکہ میری کوئی اولاد نہیں ہے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7117