سالم (اپنے والد حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکر م ﷺ کے زمانہ اقدس میں جب کوئی شخص کوئی خواب دیکھتا تھا ’’ تو وہ نبی اکرم ﷺ کے سامنے اسے بیان کرتا تھا میں ان دونوں نوجوان کنوارہ شخص تھا میں مسجد میں سو جایا کرتا تھا میں نے خواب میں دیکھا کہ دو فرشتوں نے مجھے پکڑ ا وہ مجھے ساتھ لے کر جہنم کی طر ف گئے ’ تو وہ کنویں کی طرح گول تھی اس کے دو کنارے تھے میں نے اس میں کچھ لوگوں کو دیکھا جن سے میں شناسا تھا ’’تو میں نے یہ کہنا شروع کیا : میں جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں یہ بات میں نے دو مرتبہ کہی پھر ان دونوں فرشتوں س ایک اور فرشتہ کی ملاقات ہوئی ’ تو اس نے مجھ سے کہا : تم گھبراؤ نہیں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7070
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7071
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اپنی بہن سے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : عبداللہ بن عمر نیک آدمی ہے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7071
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7072
حضر ت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نےخواب میں ریشم کا کپڑا دیکھا میں جنت میں جس بھی جگہ جاتا وہ میرے ساتھ وہاں چلا جاتا ۔ میں نے یہ واقعہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ کو سنا یا ۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ نے یہ واقعہ نبی اکرم ﷺ کو سنایا' تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تمہارا بھائی نیک آدمی ہے(راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : بے شک عبداللہ نیک آدمی ہے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7072
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7073
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرمﷺ کے ساتھ ایک سفر کر رہے تھے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے جوان اونٹ پر سوار تھا ' جسے چلانا مشکل تھا وہ میرے قابو میں نہیں آرہاتھا وہ لوگوں سے آگے بڑھ جاتا تھا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسے ڈانٹتے اور پیچھے کرتے وہ پھر آگے بڑھ جاتا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسے پھر ڈانٹ کر پیچھے کرتے ۔ نبی اکرم ﷺ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا : یہ مجھے فروخت کر دو' تو وہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو فروخت کر دیا ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ! یہ تمہار اہوا تم اس کے ساتھ جو چاہو کرو۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7073
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7074
نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اہتمام کے ساتھ نبی اکرم ں کے تبرکات تلاش کیا کرتے تھے ہر وہ جگہ جہاں نبی اکرم ﷺ نے پڑاؤ کیا تھا حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بھی وہاں پڑاؤ کرتے تھے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ببول کے ایک درخت کے نیچے پڑاؤ کیا تھا '' تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ پانی لے کر آتے تھے اور اس درخت کی جڑ کو پانی دیتے تھے تا کہ وہ خشک نہ ہو جائے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7074
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7075
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی اکرم ﷺ کے سات بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران عمار آئے انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی ' تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اسے اندر آنے کی اجازت دے دو طیب اور مطیب کو خوش آمدید۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7075
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7076
ہانی بن ہانی بیان کرتے ہیں : حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اندر آنے کی اجازت مانگی ' تو انہوں نے فرمایا : طیب اور مطیب کو خوش آمدید ! میں نے نبی اکر م ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے عمار اپنی ہڈیوں کے اندر تک ایمان سے بھرا ہو ا ہے
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7076
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7077
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7077
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7078
7078 حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ' نبی اکرم ﷺ نےا رشاد فرمایا :
''سمیہ کے صاحب زادے (یعنی عمار بن یاسر ) پر افسوس ہے جسے ایک باغی گروہ نے قتل کر دے گا یہ ان لوگوں کو جنت کی طرف بلائے گا ' اور وہ اسے جہنم کی طرف بلائیں گے''۔
ابن منہال نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے یہ روایت ابو دواؤد کو سنائی تو انہوں نے یہ روایت میرے حوالوے سے (تدیس) کے طور پر نقل کر دی ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7078
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7079
عکرمہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے مجھے اور اپنے صاحب زادے علی کو یہ کہا :تم دونوں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور ان سے حدیث سنو ۔ ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے ' تو وہ اپنے باغ میں موجو د تھے جب انہوں نے ہمیں دیکھا ' تو تشریف لے آئے انہوں نے اپنی چادرلی اور پھر بیٹھ گئے ۔انہوں نے ہمارے ساتھ بات چیت کرنی شروع کی ' یہاں تک کہ وہ مسجد کی تعمیر کے تذکرے تک آئے ' تو بولے ہم لوگ ایک ایک اینٹ اٹھا کر لاتے تھے اور حضرت عمار رضی اللہ عنہ دودو اینٹیں اٹھا کر لاتے تھے جب نبی اکرم ﷺ نے انہیں دیکھا تو آپ نے ان کے سر سےمٹی کو جھاڑنا شروع کیا اور فرمایا : اے عمار تم اتنی ہی کیوں نہیں اٹھاتے جتنی تمہارے ساتھی اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے
عرض کی : میں اللہ تعالی ٰ سے اجر کا طلب گار ہوں ' تو نبی اکرم ﷺ نے ان سے مٹی کو جھاڑتے ہوئے فرمایا عمار پر افسوس ہے کہ اسے ایک باغی گروہ قتل کر دے گا یہ ان لوگوں کو جنت کی طرف بلائے گا اور وہ اسے جہنم کی طرف بلائیں گے ' تو حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے کہا : میں فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7079
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7080
عبداللہ بن سلمہ بیان کرتے ہیں : جنگ صفین کے دن میں نے حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ گندی رنگ کے دراز قامت عمر رسیدہ شخص تھے انہوں نے اپنے ہاتھ میں نیزہ پکڑا ہوا تھا اور ان کا ہاتھ کانپ رہا تھا ۔ انہوں نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں نے اس جھنڈے کے ہمراہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تین مرتبہ جہاد میں حصہ لیا اور یہ چوتھی مرتبہ ہے' اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے' اگر وہ لوگ ہمیں مارتے رہیں ' یہاں تک کہ ہمیں لے کر ہجر کی کھجوروں تک پہنچ جائیں ' تو ہم یہ مان لیں گے کہ ہمارے مصلحین حق پر ہیں اور یہ لوگ باطل پر ہیں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7080
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7081
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے اور عمار بن یاسر کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ' تو حضرت عمار رضی اللہ عنہ گئے انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے اس کی شکایت لگا دی' حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے سختی کا اظہار کیا ۔ نبی اکرم ﷺ خاموش رہے پھت حضرت عمار رضی اللہ عنہ رونے لگے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ کیا آپ اسے سن نہیں رہے ہیں ۔ حضرت خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اپنا سر مبارک اٹھا کر میری طرف دیکھا اور فرمایا جو شخص عمار سے دشمنی رکھے اللہ تعالی اس سے دشمنی رکھے اور جو شخص اس سے بغض رکھے اللہ تعالی اس سے بغض رکھے ۔
حضرت خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ' تو جب میں وہاں سے نکلا ' تو حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی رضا مندی سے زیادہ اور کوئی چیز میرے نزدیک محبوب نہیں تھی پھر میں ان سے ملا ( ان سے معذرت کی ) تو وہ راضی ہو گئے ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7081