Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7046
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7047
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ' نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :
''مجھے جعفر فرشتے کی شکل میں دکھا یا گیا وہ جنت میں اپنے دو پروں کے ذریعے اڑ ریا تھا ''۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7047
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7048
خالد بن سمیر بیان کرتے ہیں : عبداللہ بن رواحہ انصاری ہمارے پاس آئے انصار انہیں فقیہہ قرار دیتے تھے میں ان کے پاس آیا لوگ ان کے ارد گرد اکٹھے ہو چکے تھے انہوں نے بتایا : نبی اکرمﷺ کے سوار حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہے انہوں نے بتایا : نبی اکرم ﷺ نے امراء کا لشکر روانہ کیا آپ نے فرمایا : زید بن حارثہ تمہارا امیر ہوگا اگر زید شہید ہو جائے رو جعفر ہو گا اگر جعفر شہید ہو جائےتو عبداللہ بن رواحہ ہو گا ۔ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے گزارش کی میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں یا رسول اللہ ﷺ مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ آپ مجھ پر زید کو امیر بنائیں ' تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اسے رہنے دو کیونکہ تم یہ بات نہیں جانتے کہ کس چیز میں زیادہ بہتری ہے پھر لوگ روانہ ہوئے جتنا اللہ کو منظور تھا اتنا وقت گزر گیا پھر نبی اکرم ﷺ نے ایک دن منبر پر چڑھے آپ نے یہ اعلان کرنے کا حکم دیا کہ لوگ اکٹھے ہو جائیں پھر آپ نے فرمایا : کیا میں تمہیں جنگ میں حصہ لینے والے تمہارے لشکر کے بارے میں بتاؤں یہ لوگ گئے ان کا دشمن سے سامنا ہوا ' تو زید زشہید ہو گیا تم لوگ اس کے لیے دعا ئے مغفرت کر و ۔ لوگوں نے ان کے لیے دعاء مغفرت کی پھر جھنڈا جعفر بن ابو طالب نے پکڑلیا اور دشمن پر شدید حملہ کیا ' یہا ں تک کہ وہ بھی شہید ہو گیا تم لوگ اس کے لیے دعاء مغفرت کرو پھر جھنڈا عبداللہ بن رواحہ نے پکڑ لیا اس کے دونوں پاؤں ثابت قدم رہے' یہاں تک کہ وہ بھی شہید ہو گیا تم لوگ اس کے لیے دعائے مغفرت کرو پھر جھنڈ ا خالد بن ولید نے پکڑلیا اسے امیر مقرر نہیں کیا گیا تھا وہ خود امیر بن گیا پھر نبی اکرم ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے اور دعا کی۔
''اے اللہ ! وہ تیری تلواروں میں سے ایک تلوار ہے ' تو اس کی مدد کر ''۔
راوی کہتے ہیں ) اسی دن سے خالدکا لقب سیف اللہ ہوا ۔
(امام ابن حبان ؒ فرماتے ہیں : ) حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے تذکرے سے لے کر ' یہاں تک کہ یہ وہ لوگ ہیں جو نبی اکرم ﷺ نے زندگی میں شہید ہوئے یا فوت ہوئے اس سے پہلے کہ نبی اکرم ﷺ کی روح کو اللہ تعالی نے اپنی جنت کی طرف منتقل کیا اب ہم اس کے بعد قریش سے تعلق رکھنے والے ان مہاجرین کا ذکر کریں گے جن کی فضیلت کے بارے میں مستند روایات منقول ہیں اور اس کے بعد انصار کا ذکر کریں گے ' اگر اللہ تعالی نے یہ آسان کیا اور اس میں سہولت کی
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7048
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7049
حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں غزوہ حنین میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ شریک ہوا مجھے نبی اکرم ﷺ کے بارے میں یہ یاد ہے کہ آپ کے ساتھ میں تھا اور ابو سفیان بن حارث بن عبدالمطلب تھے ہم نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ رہے ہم آپ سے جدا نہیں ہوئے آپ اپنے سفید خچر پر سورا تھے (یہاں راوی نے بعض اوقات ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے ) وہ خچر فروہ بن نفاثہ جذامی نے نبی اکرم ﷺ کو
تحفے کے طور پر پیش کیا تھا جب مسلمانوں اور کفار کا آمنا سامنا ہوا ' تو مسلما ن پیٹھ پھیر کر پھر گئے ' تو نبی اکرم ﷺ نے اپنے خچر کو کفار کی طرف ایڑ لگانی شروع کی ؛ حضرت عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کے خچر کی لگام پکڑی ہوئی تھی میں اسے روکنے کی کوشش کر رہا تھا ' جو مشرکین کی طرف بڑھنا چاہ رہا تھا جب کہ ابو سفیان بن حارث نے نبی اکرم ﷺ کی رکاب پکڑی ہوئی تھی ۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا : اے عباس بیعت رضوان کرنے والو! اللہ کی قسم جب انہوں نے میری آواز سنی ' تو وہ یوں آئے جس طرح گائے اپنے بچوں کی طرف آتی ہے اور وہ کہ کہہ رہے تھے ہم حاضر ہیں ہم حاضر ہیں پھر مسلمان آئے اور انہوں نے اور کفار نے میرے ساتھ جنگ کی پھر انصار نے پکار کر کہا : اے انصار کے گروہ پھر یہ پکار بنو حارث بن خزرج تک مختصر ہو گئی تو انہوں نے کہا : اے بنو حارث خزرج ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ اپنے خچر پر سوار رہتے ہوئے لڑائی کا بھرپور جائزہ لے رہے تھے ۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا : اب جنگ کی بھٹی بھڑک اٹھی ہے پھر نبی اکرمﷺ نے چند کنکریاں لیں اور انہیں کفار کی طرف پھینکا اور فرمایا رب کعبہ کی قسم یہ پسپا ہو جائیں گے رب کعبہ کی قسم یہ پسپا ہو جائیں گے ۔حضرت عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں جائزہ لینے لگا تو جنگ اسی طرح چل رہی تھی جس طرح میں دیکھ رہا تھا اللہ کی قسم ابھی نبی اکرمﷺ نے ان کی طرف چند کنکریاں پھینکی ہی تھیں کہ میں نےدیکھا کہ وہ لوگ بھاگے اور پیٹھ پھیر کر چلے گئے ' یہاں تک کہ اللہ تعالی نے انہیں شکست سے دو چار کیا ۔
حضرت عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : گویا کہ میں اس وقت بھی نبی اکرم ﷺ کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ آپ اپنے خچر پر سورا ان کے پیچھے جا رہے تھے ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7049
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7050
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7050
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7051
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب خانہ کعبہ کی تعمیر شروع ہوئی ' تو نبی اکرم ﷺ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ پتھر منتق کرنے لگے ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ سے کہا : آپ اپنا تہبند اپنی گردن پر رکھ لیں ۔ نبی اکر م ﷺ نے ایسا ہی کیا ' تو آپ زمین پر گر گئے اور آپ کی آنکھیں آسمان کی طرف بلند ہو گئیں پھر آپ کھڑے ہوئے آپ نے فرمایا : میرا تہبند ' میرا تمہبند پھر آپ نے اپنا تہبند باندھ لیا
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7051
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7052
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرمﷺ اس جگہ کی طرف ' جہاں آج کل نخاسین کا بازار ہے ' ایک مہم بھیجنے کے لئے تیاری کر رہے تھے ' تو اسی دوران حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے ' تو نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: عباس ! جو تمہارے نبی کے چچا ہیں قریش میں سب سے زیادہ سخی ہیں اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ہیں
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7052
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7053
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے میں نے آپ کے لئے وضو کا پانی رکھا جب آ پ تشریف لائے تو آپ نے دریافت کیا : یہ کس نے رکھا ہے؟ لوگوں نے بتایا : ابن عباس رضی اللہ عنہ نے ۔ نبی اکرمﷺ نے دعا کی : اے اللہ ! اسے (دین کی) سمجھ بوجھ عطا کر ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7053
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7054
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7054
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7055
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہ کے گھر موجود تھا میں نے نبی اکرم ﷺ کے لئے وضو کا پانی رکھا آپ نے دریافت کیا : یہ کس نے رکھا ہے؟ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: عبداللہ نے ۔نبی اکرم ﷺ نے دعا کی: اے اللہ! اسے دین کی سمجھ بوجھ عطا کر اور قرآن کی تفسیر کا علم عطا کر ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7055
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7056
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی دووازے کی چوکھٹ سے ٹکر ہوگئی جس کی وجہ سے ان کا چہرہ زخمی ہو گیا نبی اکرم ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے کہا : اس سے خون کو صاف کر دو ' تو مجھے اس سے الجھن ہوئی ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم ﷺ نے انہیں لپٹا یا اور فرمایا : اسامہ لڑکی ہوتی ' تو میں اسے زیور پہناتا اسے کپڑے پہناتا اس پر پیسے خرچ کرتا ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7056
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 7057
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ میرے ہاں خوشی کے عالم میں داخل ہوئے آپ نے فرمایا: اے عائشہ کیا تمہیں پتہ چلا ہےکہ مجززمد لجی میرے پاس آیا اس نے اسامہ اور زید کو دیکھا کہ ان کے جسم پر چادر موجود تھی جس نے سر کو ڈھانپا ہوا تھا اور ان کے پاؤں نمایاں ہو رہے تھے تو اس نےکہا : یہ پاؤں باپ بیٹے کے ہیں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 7057