سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : ایک رات نبی اکرم ﷺ رات دیر تک جاگتے رہے ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھیں وہ بیان کرتی ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ آپ ﷺ کو کیا ہوا ہے ۔ نبی اکرم ﷺنے فرمایا : کاش میرے اصحاب میں سےکوئی صالح شخص آج رات میر ی حفاظت کرتا ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : ابھی ہم اس حالت میں تھے کہ میں نے ہتھیار کی آواز سنی ۔ نبی اکرمﷺ نے دریافت کیا : جون ہے۔ اس نے جواب دیا : سعد بن مالک ۔ نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : تم کیو ں آئے ہو۔ اس نے عرض کی : یا رسول اللہ !میں آپ ﷺ کی حفاظت کے لئے آیا ہوں ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کے نیندکے دوران خراٹے سنے (یعنی پھر آپ ﷺ پر سکون نیند سو گئے)
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6986
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6987
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ احد کے دن میں نے نبی اکرم ﷺ کے دائیں طرف اور بائیں طرف دو آدمی دیکھے جب کے جسم پر سفید کپڑے تھے میں ان دونوں کو نہ تو اس سے پہلے کبھی دیکھا اور نہ ہی بعد میں دیکھا (راوی کہتے ہیں : ) وہ جبرائیل ؑ اور حضرت میکائیل ؑ تھے،
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6987
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6988
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے کبھی بھی نبی اکرمﷺ کو کسی کے لئے بھی اپنے والدین کو جمع کرتے ہوئے نہیں سنا صرف حضرت سعد کے لئے سنا ہے' کیونکہ غزوہ احد کے دن نبی اکر م ﷺ نے ان سے فرمایا : تم تیر پھینکو میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6988
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6989
حضرت سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اللہ کی قسم ! میں عربوں میں سے وہ پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں (جنگ کے دوران ) تیر اندازی کی ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ غزوات میں شریک ہوئے تھے ہمارے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں ہوتا تھا صرف درخت کے پتے ہوتے تھے اور یہ مخصؤص قسم کا درخت ہوتا تھا ' یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی ایک شخص بکری کی مینگنی کی طرح پاخانہ کرتا تھا اس میں کچھ ملاہوا نہیں ہوتا تھا اب اگر بنوا سد 'دین کے حوالے سے مجھے عاردلانےکی کوشش کریں پھر تو میں رسوا ہو گیا اور میرا عمل ضائع ہو گیا ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6989
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6990
قیس بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا : نبی اکرمﷺ نے دعا کی ۔
''اے اللہ ! جب یہ تجھ سے دعا کرے تو اس کو مستجاب کرنا ۔''
نبی اکرم ﷺ کی مراد حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ تھے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6990
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6991
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : اس دروازے سے تمہارے پاس ایک شخص آئے گا ' جو جنتی ہو گا ۔ راوی بیان کرتے ہیں : ہم میں سے ہر شخص کی یہ خواہش تھی کہ وہ داخل ہونے والا شخص اس کے گھر والوںمیں سے کوئی ہو ' تو حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6991
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6992
مصعب اپنے والدحضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میرے بارے میں چار آیات نازل ہوئیں مجھے تلوار ملی میں وہ لے کر نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں خاضر ہو ا میں نے عرض کی : یارسول اللہ ﷺ آپ ﷺ مجھے یہ نفلہ طور پر عطا کر دیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اسے رکھ دو ۔ میں نے پھر عرض کی : یا رسول اللہ ! مجھے نفلی طور پر عطا کر دیں اور مجھے ایسے شخص کی مانند کر دیں جس کے پاس خوشحالی نہیں ہوتی(یعنی مجھے غریب سمجھ کے ی یہ مجھے دیدیں ) نبی اکرم ﷺ نےفرمایا : جہاں سے تم نے اسے لیا ہے وہاں رکھ دو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی ۔
''لوگ تم سے مال انفال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں ۔''
ایک مرتبہ ایک انصاری شخص نے کھانا تیا رکیا اس نے ہمیں پلایا ہم نے شراب پی لی ' یہاں تک کہ ہم آپس میں لڑ پڑے انصار اور قریش نے ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کرنا شروع کر دیا : انصار نےکہا : ہم تم سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں ۔ قریش نے کہا ہم زیادہ فضیلت رکھتے ہیں ۔ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے گوشت کا ٹکڑا پکڑا او ر اسے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی ناک پر مار کر توڑ دیا تو حضرت سعد کی ناک ٹوٹ گئی ۔حضرت سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی :
؛؛بے شک شراب ' جوا'بت اور پانسہ ناپاک ہیں یہ شیطان کے عمل سے تعلق رکھتے ہیں تم اس سے اجتناب کرو تا کہ فلاح حاصل کر لو۔''
ایک مرتبہ ام سعد نے عرض کی: کیا اللہ تعالی نے نیکی کرنے کا حکم نہیں دیا اللہ کی قسم ! میں اس وقت تک کھانا نہیں کھاؤں گی اور اس وقت تک کوئی مشروب نہیں پیوں گی جب تک میں مر نہیں جاتی یا تم ( حضرت محمد ﷺ کا ) انکار نہیں کر دیتے ۔ راوی بیان کرتے ہیں لوگ جب ان کو کچھ کھلانے کا ارادہ کرتے تو وہ اس کا منہ زبر دستی کھولتے تھے اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی ۔
''ہم نے انسان کو ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی تلقین کی ہے۔''
حضرت سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ میرے پاس تشریف لائے میں بیمار تھا آپ میری عیادت کے لے تشریف لائے ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں اپنے سار ے مال کے بارے میں وصیت کر دوں ۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا : جی نہیں ، میں نے دریافت کیا : دو تہائی کے بارے میں کر دوں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی نہیں ۔ میں نے عرض کی : نصف کے بارے میں کر دوں ۔ نبی اکر م ﷺ نے فرمایا : جی نہیں ۔ میں نے عرض کی : ایک تہائی کے بارے میں کر دوں ' تو نبی اکرم ﷺ خاموش رہے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6992
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6993
عبدالرحمن بن اجنس بیان کرتے ہیں : وہ مسجد میں موجود تھے مغیرہ نےحضرت علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے ان کی شان میں گستاخی کی تو حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے وہ بولے : میں نبی اکرمﷺ کے بار ے میں یہ بات گواہی دے کر کہتا ہوں میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
''دس لوگ جنتی ہیں نبی اکرم ﷺ جنتی ہیں ، ابو بکر جنتی ہیں، عمرجنتی ہیں، عثمانجنتی ہیں، علی جنتی ہیں،طلحہ بن عبیدا للہ جنتی ہیں، زبیر عوام جنتی ہیں، سعد بن مالک جنتی ہیں اور عبدالرحمن بن عوف جنتی ہیں(پھر حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا ) اگر میں چاہوں ' تو دسویں آدمی کا نام بھی لے سکتا ہوں ۔ لوگوں نے دریافت کیا : وہ کون ہے؟ تو وہ خاموش رہے لوگوں نے دریافت کیا : وہ کون ہے؟ تو انہوں نے بتایا : سعد بن زید (یعنی وہ خود)''
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6993
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6994
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اورحضرت خالد رضی اللہ عنہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے انہیں برا کہا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم میرے اصحاب میں سے کسی کو برا نہ کہو اگر تم میں سے کوئی شخص احد پہاڑ جتنا سونا خیرات کر دے تو بھی ان میں سے کسی ایک کے ایک مد بلکہ نصف (مد خیرات کرنے ) تک بھی نہیں پہنچ سکتا۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6994
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6995
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم (خواتین ) کا معاملہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جن کے بارے میں مجھے اپنے بعد اندیشہ ہے اور میرے بعد تم پر وہی شخص صبر سے کام لے گا 'جو صبر کرنے والا ہو گا۔
راوی بیان کرتے ہیں : پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ تعالی تمہارے والد کو (جنت کی نہر) سلسبیل ےسے سیراب کرے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کی مراد عبدالرحمن بن عوف تھے ( سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ) وہ نبی اکرم ﷺ کی ازواج کا اتنا خیال رکھتے تھے کہ انہوں نے جو مال دیا اس کی قیمت چالیس ہزارتھی۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6995
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6996
عبداللہ بن ظالم مازنی بیان کرتے ہیں : خطیب لوگ کھڑے ہوئے اور حضرت علی ؓ کی شان میں گستاخی کرنے لگے گھر۔ گھر میں حضرت سعید بن زیدؓ بھی موجود تھے انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور بولے کیا تم اس شخص کو دیکھ رہے ہو جسے میں دیکھ رہا ہوں یہ ایک جنتی شخص کو برا کہہ رہا ہے میں نو لوگوں کے بارے میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ وہ جنتی ہیں اور اگر میں دسویں کے بارے میں گواہی دینا چاہوں ، تو میں گناہ گار نہیں ہوں گا ۔ میں نے دریافت کیا: وہ نو لوگ کون ہیں، تو انہوں نے فرمایا نبی اکرمﷺ حرا پہاڑ پر موجود تھے آپﷺ نے ارشاد فرمایا: اے حرا ٹھہرا رہو، کیونکہ تمہارے اورپر ایک نبی ، ایک صدیق اور ایک شہید ہے ۔ میں نے دریافت کیا: وہ کون لوگ ہیں ۔ انہوں نے بتایا : نبی اکرمﷺ ، حضرت ابوبکرؓ ، حضرت عمرؓ ، حضرت عثمان ؓ ، حضرت علی ؓ ، حضرت طلحہ ؓ ، حضرت زبیر ؓ ، حضرت سعد ( بن ابی وقاص ؓ) اور حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ؓ ( یہ نو لوگ ہیں جو جنتی ہیں )
میں نے دریافت کیا: دسواں شخص کون ہے ؟ وہ تھوری دیر تک سوچتے رہے ، پھر بولے ، میں ہوں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6996
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6997
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6997