حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :''حسن سب سے زیادہ نبی اکرم ﷺسے مشابہت رکھتا ہے ' جو سینے سے لیکر سر تک اور حسین سب سے زیادہ نبی اکرم ﷺ سے مشابہت رکھتا ہے اس کے حصے بار ے میں جو سینے سے نیچے ہے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6974
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6975
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے (بچپن میں ) ان کے لیے اپنی زبان باہر نکالتے تھے وہ بچہ آپ ﷺ کی زبان کی سرخی کو دیکھتا تو اسے وہ اچھی لگتی تھی ۔ عیینہ بن بدر نے نبی اکرم ﷺ کہا: کیا میں آ پ ﷺ کو نہیں دیکھ رہا کہ آپ ﷺ کے بچے کے ساتھ یہ کچھ کر رہے ہیں ۔ اللہ کی قسم ! میری بھی اولاد ہے ' جس کا چہر ہ نکل آیاہے' لیکن میں نے کبھی اس کا بو سہ نہیں لیاہے ' تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6975
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6976
حضرت واثلہ بن واسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گھر میں ان کے بار ے میں دریافت کیا : تو مجھے یہ بتایا گیا کہ وہ گئے ہوئے ہیں اور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ آئیں گے پھر وہ آگئے نبی اکرم ﷺ گھر کے اندر تشریف لے آئے میں بھی اندر آگیا نبی اکرم ﷺ بچھونے پر تشریف فرما ہوئے آپ ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ کو اپنے دائیں طرف اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنے بائیں طرف ' حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو اپنے آگے بٹھا لیا آپ ﷺ نے (یہ آیت تلاوت کی)
''اے اہل بیت اللہ تعالی ٰ یہ چاہتا ہے کہ تم سے گندگی کو دور کر دے اور تمہیں اچھی طرح سے پاک و صاف کر دے۔''
(پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ) اے اللہ ! یہ میرے اہل بیت ہیں۔
حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے گھر کے کنارے سے کہا : یا رسول اللہ ! میں بھی آپ ﷺ کے اہل بیت میں سے ہوں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم بھی میرے اہل بیت میں سے ہو ۔ حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں جس چیز کی امید کر سکتا تھا یہ ان میں سب سے زیادہ قابل دید چیز تھی۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6976
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6977
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ ، حضرت علی رضی اللہ عنہ،حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے فرمایا میں اس سے جنگ کروں گا ' جو تمہارے ساتھ جنگ کرے گا اور اس کے ساتھ سلامت رہوں گا ' جو تمہارے ساتھ سلامت رہے گا۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6977
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6978
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ' نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :
''اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ہم اہل بیت کے ساتھ جو بھی شخص بغض رکھے گا اللہ تعالی ٰ اسے جہنم میں داخل کرے گا ۔''
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6978
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6979
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ اپنے والد (حضرت زبیر بن عوا م رضی اللہ عنہ ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ روانہ ہوئے ہم احد پہاڑ پر چڑھنے لگے ' نبی اکر م ﷺ نے اس کی چٹان پر چڑھنے کی کوشش کی لیکن آپ ﷺ نہیں چڑھ سکے' تو حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے گھٹنے آپ ﷺ کے نیچے بچھا ئے ' تو نبی اکرم ﷺ ان کی پشت پر پاؤں رکھ کر اوپر چڑھ گئے ' یہاں تک کہ آپ ﷺ اس چٹان پر تشریف فرما ہوئے ۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرمﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : طلحہ نے ( اپنے لئے جنت ) واجب کر دی ہے۔ پھر نبی اکرم ﷺ نے حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا وہ مہر اس کے پاس آئے وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس اپنی ڈھال میں پانی لے کر آئے ۔ نبی اکرم ﷺ نے اس میں سے پانی پینا چاہا تو آپ ﷺ کو اس میں بو محسوس ہوئی تو آپ ﷺ نے اسے نہیں پیا پھر اس پانی کے ذریعے آپﷺ کے چہرے پر لگے ہوئے خون کو دھودیا گیا ۔ نبی اکر م ﷺ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالی کا غضب ان لوگوں پرشدت سے نازل ہو گا جنہوں نے اللہ لے رسول کے چہرے کو خون آلود کیا۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6979
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6980
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہبیان کرتی ہیں : حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی غزوہ احد کے دن جب لوگ نبی اکرم ﷺ سے پیچھے ہٹ گئے تو میں وہ پہلا شخص تھا ' کو نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا میں نے ایک شخص کی طرف دیکھا ' جو نبی اکرم ﷺ کے سامنے موجود تھا وہ آپ ﷺ کی طرف سے لڑائی میں حصہ لے رہا تھا اور آپ ﷺ کو بچانے کی کوشش کر رہا رتھا تو میں نے دو مرتبہ یہ کہا : تم طلحہ ہو میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے اپنے پیچھے موجود شخص کو دیکھا ' جو پرندے کی مانند تھوڑی ہی دیر میں وہ مجھ تک پہنچ گیا تو وہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے پھر ہم نبی اکرم ﷺ کی طرف آئے حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ آپ کے سامنے مقابلہ کر رہے تھے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اپنے بھائی کو خیال کرو' جس نے (اپنے لئے جنت ) واجب کر لی ہے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ۔ نبی اکرم ؤﷺ کے چہرے اور آپ ﷺ کے رخسار تیر لگا تھا میں نے آپ ﷺ کے چہرے پر لگے ہوئے تیر کو نکالنے کا ارادہ کیا حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ مجھ سے کہا : میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں کہ آپ یہ کام میرے لئے چھوڑ دیں تو میں نے اسے چھوڑ دیا ۔ حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے اپنے منہ کے ذریعے اس تیر کو پکڑا اور اس کو کھینچنے کی کوشش کر نے لگے وہ اس با ت کو نا پسند کرتے تھے کہ نبی اکرم ﷺ کے رخسار پر لگا تھا ' تاکہ اسے نکالوں ۔حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابو بکر میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں اسے آپ میرلے لئے چھوڑ دیں تو انہوں نے وہ تیر بھی اپنے منہ کے ذریعے پکڑا اور اسے نکالنے کی کوشش کرنےلگے وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ نبی اکرم ﷺ کو کوئی تکلیف پہنچائیں پھر انہوں نے اسے کھینچ دیا ۔ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ سے زیادہ زخمی تھے '(یا انہوں نے لڑائی میں زیادہ حصہ لیا) جبکہ نبی اکرم ﷺ اس سے زیادہ شدید تھے ۔ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کو اس دن نیزے تلوار اور تیر کے تیس سے زیادہ زخم آئے تھے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6980
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6981
قیس بن ابو حازم بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ دیکھا ہے ' جو شل ہو چکا تھا وہ اس کے ذریعے غزوہ احد کے دن نبی اکرم ﷺ کو بچا رہے تھے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6981
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6982
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے کہا : اے ابا جان نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے مجھے کوئی حدیث بیان کرتے ہیں : تو انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے جو بھی شخص نبی اکرم ﷺ کی صحبت میں رہا ہے میں بھی اسکی مانند یا اس سے زیادہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ رہا ہوں اے میرے بیٹے تم یہ بات جانتے ہو کہ تمہاری والدہ اسماء بنت ابو بکر میری بیوی تھی اور تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ عائشہ بنت ابو بکر تمہاری خالہ ہے اور تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ میری والدہ سفیہ بنت عبدالمطلب ہیں ( جو نبی اکرم ﷺ کی پھوپھی ہیں ) اور میرے ماموں حمزہ بن عبدالمطلب اور جناب ابو طالب حضرت عباس رضی اللہ عنہ ہیں ' تو نبی اکرم ﷺ میرے ماموں زاد بھی ہیں تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ خدیجہ بنت خویلد میری پھوپھی تھی وہ نبی اکرم ﷺ کی اہلیہ تھیں اور سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہ کی صاحب زادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ ؛ جو نبی اکرم ﷺ کی صاحب زادی ہیں اور تم یہ بات بھی جانتے ہو نبی اکرم ﷺ کی والدہ سیدہ آمنہ بنت وہب رضی اللہ عنہ ہیں ' جبکہ (میری والدہ ) سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہ اور (میرے ماموں ) حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ والدہ ہالہ بنت وہب ہیں (جو نبی اکرم ﷺ کی سگی خالہ ہیں ) تو میں الحمد اللہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ اچھی طرح سے رہا ہوں میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ بات ارشاقد فرماتے ہوئے سنا ہے:
''جو شخص میری طرف ایسی بات منسوب کرے جو میں نے نہ کہی ہو وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہے۔''
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6982
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6983
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ حرا(پہاڑ ) پر چڑھے آپ ﷺ کے ساتھ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ، حضرت علی رضی اللہ عنہ ، حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ تھے ' تو ان حضرات کی موجودگی میں اس پہاڑ نے حرکت کی تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اے حراتم ساکن رہو' کیونکہ تمہارے اوپر ایک نبی ، ایک صدیق اور ایک شہید موجود ہے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6983
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6984
حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جنگ قریظہ کے دن نبی اکرم ﷺ نے میرے لیے اپنے ماں باپ کو جمع کرتے ہوئے یہ فرمایا تھا : میرے ماں باپ تم پر قربا ن ہوں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6984
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6985
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے غزوہ خندق کے دن ارشاد فرمایا : کون شخص بنو قریظہ کے بارے میں اطاعات میرے پاس لے کر آئے گا تو حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نبی اکر م ﷺ نے تیسری مرتبہ یہ بات کہی تو حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا : میں تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور میراحواری کی زبیر بن عوام ہے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6985