حضرت براء رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ ﷺ نے حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو اپنے کندھے پر اٹھایا ہو ا تھا اور آپ ﷺ یہ کہہ رہے تھے۔
''اے اللہ ! میں اس سے محبت کرتا ہوں 'تو بھی اس سے محبت کر۔''
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6962
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6963
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ مدینہ منورہ کے ایک بازار میں موجود تھا آ پ ﷺ کی طرف مڑ گئے آ پ ﷺ کے ساتھ میں بھی مڑ گیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : حسن کو میرے پا س بلا کر لاؤ تو حضرت حسن رضی اللہ عنہ چلتے ہوئے آئے ان کی گردن میں ایک ہار تھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اس طرح اشارہ کیا ' تو حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے بھی اپنے ہاتھ کے ذریعے اس طرح اشار ہ کیا پھر نبی اکرم ﷺ نے انہیں پکڑلیا اور کہا: اے اللہ ! میں اس سے محبت کرتا ہوں ' تو بھی اس سے محبت کر اور اس شخص سے بھی محبت کر جو اس سے محبت کرتا ہو۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ' تو میرے نزدیک کوئی بھی شخص حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے زیادمحبوب نہیں ہے۔ نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کے بعد جو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے:
(امام ابن حبان ؒ فرماتےہیں ) عبداللہ بن محمد نے یہ الفاظ اس طرح ''ش''اور''ح'' کے ساتھ ہمیں بیان کیا حالانکہ اصل لفظ ''سخاب '' ہے یعنی''س''اور ''خ'' کے ساتھ ہے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6963
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6964
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی حضرت حسن رضی اللہ عنہ آئے وہ اس وقت چھوٹے بچے تھے جب نبی اکرم ﷺ سجدے میں گئے تو وہ نبی اکرم ﷺ کی گردن اور پشت پر سوار ہو گئے ۔ نبی اکرم ﷺ نے اپنا سر آرام سے اٹھایا ' یہاں تک کہ انہیں زمین پر بیٹھا دیا لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ! ہم نے آپ ﷺ کو بچے کے ساتھ ایسا کام کرتے ہوئے دیکھا ہے' جو ہم نے کسی کے ساتھ کرتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ دنیا میں میری خوشبو ہے ' میرا یہ بیٹا سردار ہے ۔ عنقریب اللہ تعالی اس کی وجہ سے مسلمانوں کے دو بڑے گروہوں کے درمیان صلح کروائے گا۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6964
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6965
عمیر بن اسحا ق بیان کرتے ہیں : میں حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ منورہ کےکسی راستے میں جا رہا تھا ہماری ملاقات حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی انہوں نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ سے کہا : آپ اپنے پیٹ سے کپڑ ا ہٹائیں اور مجھے اپنے اوپر فدا ہونے کا موقع دیجئے تا کہ میں اس جگہ کا بوسہ لوں جہاں میں نے نبی اکرم ﷺ کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ راوی کہتے ہیں : تو انہوں نے اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹایا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کی ناف پر بوسہ دیا ۔
(راوی کہتے ہیں : ) اگر ناف پردے میں شامل ہوتی تو حضرت اما حسن رضی اللہ عنہ اس سے کپڑا نہ ہٹاتے
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6965
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6966
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جو شخص کسی جنتی کو دیکھنا چاہتا ہو وہ حسین بن علی رضی اللہ عنہ کو دیکھ لے' کیونکہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6966
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6967
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں کسی کام کے سلسلے میں رات کے وقت نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم ﷺ کسی چیز کو اٹھائے ہوئے تھے مجھے اندازہ نہیں ہوا وہ کیا چیز ہے' جب میں اپنے کام سے فارغ ہوا تو میں نے عرض کی : یہ کیا چیز ہے' جس کےاوپر ﷺ نے چادر دہ ہوئی ہے' نبی اکرم ﷺ نے اس چادر کو ہٹایا تو وہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ تھے جو آپ ﷺ کے زانوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : یہ دونوں میرے بیٹے ہیں اور میری بیٹی کے بیٹے ہیں اے اللہ! بے شک تو یہ بات جانتا ہے میں ان سے محبت کرتا ہوں ' توں بھی ان دونوں سے محبت کر۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6967
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6968
امام شعبی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی وہ اس وقت اپنی زمینوں پر موجود تھے کہ حضرت امام حسین عراق کی طرف جانے لگے ہیں ' تو وہ دویا تین دن کا سفر کرکے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور دریافت کیا : آپ کہاں جانا چاہتے ہیں ؟ انہوں نے بتایا : یہ اہل عراق کے خطوط ہیں اور ان کی بیعت ( کے بارے میں خطوط ہیں ) تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا " ایسا نہ کیجئے لیکن حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے یہ بات نہ مانی ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا : حضرت جبرائیل ؑ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ ﷺ کو دنیا اور آخرت کے درمیان اختیار دیا تو نبی اکرم ﷺ نے آخرت کو اختیار کیا آپ ﷺ دنیا نہیں چاہتے تھے۔ آپ نبی اکرم ﷺ کے جگر کے ٹکڑے ہیں نبی اکرم ﷺ آپ سے بھی اس چیز کے طلب گار ہوں گے(کہ آپ دنیا کی طرف متوجہ نہ ہوں ) لیکن حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے یہ بات نہیں مانی ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں گلے لگایا اور کہا میں آپ کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں والسلام
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6968
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6969
ابن ابو نعیم بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو سنا ایک شخص نے ا سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا ۔ شعبہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے ایک شخص نے ان سے احرام والے شخص کے بار ے میں دریافت کیا : جو مکھی کو ماردیتا ہے ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ لوگ مجھ سے مکھی کو مارنے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں حالانکہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے نواسے کو شہید کر دیا تھا ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : یہ دونوں (نواسے) دنیا میں میر ی خوشبو ہیں ۔
ابن ابو نعیم نامی راوی کا نام عبدالرحمن ہے
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6969
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6970
حضرت عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نماز ادا کر رہے تھے حضرت حسنؓ اور حضر ت حسین ؓ آ پ ﷺ کی پشت پر چڑھ گئے لوگوں نے انہیں پیچھے ہٹانا چایا تو نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا : ان دونوں کو کرنے دو ' میرے ماں باپ ان پر قر بان ہوں جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے وہ ان دونوں سے بھی محبت رکھے
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6970
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6971
حضرت یعلیٰ عامری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ ایک کھانے کی دعوت پر گئے جس میں انہیں بلایا گیا تھا وہاں حضرت حسین رضی اللہ عنہ دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے ' تو نبی اکرم ﷺ لوگوں سے آگے بڑھے آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ پھیلالیا تو وہ بچہ (آپ ﷺ کی گرفت سے بچنے کے لئے ) کبھی ادھر بھاگنے لگا اور کبھی ادھر بھاگنے لگا نبی اکر م ﷺ اسے ہنسا رہے تھے ' یہاں تک کہ نبی اکرم ﷺ نے اسے پکڑ لیا آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس کی تھوڑی کے نیچے رکھا اور دوسرا گدی کے نیچے رکھا پھر نبی اکرم ﷺ نے ان کا سر اوپر کیا او ر اپنا منہ ان کے منہ پر رکھ کر بوسہ دیا آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا :حسین مجھ سےہے اور میں حسین سے ہوں اللہ تعالی اس شخص سے محبت کرے جو حسین سے محبت رکھتا ہو' حسین واقعی نواسہ ہے۔
يَعْلَى الْعَامِرِيِّ، ← سعيد بن أبي راشد ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ← وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ← عَفَّانُ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ← الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ،
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6971
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6972
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں ابن زیاد کے پاس موجود تھا اسی دوران حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا سر لایا گیا تو اس نے چھڑی کو اس کی نا ک پر لگایا اور بولا : میں نے اتنا خوبصورت شخص کبھی نہیں دیکھا تو میں نے کہا : یہ نبی اکرم ﷺ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں ۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6972
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6973
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6973