صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6854
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْعَطَّارُ*، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رَأَيْتُ كَأَنِّي أُعْطِيتُ عُسًّا مَمْلُوءًا لَبَنًا، فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى تَمَلَّأْتُ، فَرَأَيْتُهَا تَجْرِي فِي عُرُوقِي بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ، فَفَضَلَتْ مِنْهَا فَضْلَةٌ، فَأَعْطَيْتُهَا أَبَا بَكْرٍ»، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا عِلْمٌ أَعْطَاكَهُ اللَّهُ حَتَّى إِذَا تَمَلَّأْتَ مِنْهُ، فَضَلَتْ فَضْلَةٌ، فَأَعْطَيْتَهَا أَبَا بَكْرٍ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ أَصَبْتُمْ»
سالم بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی اکر ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ''میں نے (خواب میں دیکھا) کہ مجھے ایک برتن دیا گیا ہے، جو دودھ سے بھرا ہوا تھا میں نے اس میں سے پی لیا 'یہاں تک کہ میں سیر ہو گیا تو میں نے محسوس کیا کہ دودھ میری جلد اور گوشت کے درمیان رگوں کے اندر چلا رہا ہے۔ اس میں سے کچھ بچ گیا تو وہ میں نے ابو بکر کو دیدیا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! اس سے مراد علم ہے'جو اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو عطا کیا تھا'یہاں تک کہ جب آپﷺ اس سے بھر گئے اور یہ باقی بچ گیا تو آپ ﷺ نے وہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو عطا کر دیا ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم نے ٹھیک کہا ہے۔''
أَبِيهِ ← سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← عَبْدُ اللہِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْعَطَّارُ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ
Hadith 6854
