سالم بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی اکر ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ''میں نے (خواب میں دیکھا) کہ مجھے ایک برتن دیا گیا ہے، جو دودھ سے بھرا ہوا تھا میں نے اس میں سے پی لیا 'یہاں تک کہ میں سیر ہو گیا تو میں نے محسوس کیا کہ دودھ میری جلد اور گوشت کے درمیان رگوں کے اندر چلا رہا ہے۔ اس میں سے کچھ بچ گیا تو وہ میں نے ابو بکر کو دیدیا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! اس سے مراد علم ہے'جو اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو عطا کیا تھا'یہاں تک کہ جب آپﷺ اس سے بھر گئے اور یہ باقی بچ گیا تو آپ ﷺ نے وہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو عطا کر دیا ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم نے ٹھیک کہا ہے۔''
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6854
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6855
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :
''میں ہر دوست کو دوستی سے بری ذمہ ہوں اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہو تا تو میں ابو بکر کو خلیل بناتا البتہ بھائی چارہ اور ایمان کی محبت (باقی ہیں ) ویسے تمہارے آقا 'اللہ تعالیٰ کے خلیل ہیں ۔سفیان کہتے ہیں :''نبی اکرم ﷺ کی مراد آپ ﷺ کی اپنی ذات تھی۔''
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6855
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6856
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :
''اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں ابو بکر کو خلیل بناتا لیکن وہ میرا بھائی اور ساتھی ہے اور تمہارے آقا کو اللہ تعالی نے خلیل بنالیا ہے۔''
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6856
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6857
سید ہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم ﷺ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ (کے داخلے کے مخصوص ) دروازے کے علاوہ مسجد کے' راستے کی طرف کھلنے والے'تمام دروازوں کا بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6857
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6858
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ' نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
''کسی شخص کے مال نے مجھے اتنا نفع نہیں دیا جتنا ابو بکر کے مال نے مجھے نفع دیا(راوی کہتے ہیں:) ا س پرحضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ رو پڑے انہوں نے عرض کی: میں اور میرا مال آپ ﷺ ہی کا ہے۔''
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6858
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6859
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6859
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6860
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کا جس بیماری کے دوران انتقال ہوا اس بیماری کے دران آپ ﷺ اپنے سے پر پٹی لپیٹ کر (مسجدمیں ) تشریف لائے آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما ہوئے آپﷺ نے اللہ تعالی کی حمدو ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا:
''لوگوں میں سے کسی شخص نے اپنی جان اور مال کے حوالے سے ابن ابو قحافہ سے زیادہ میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اگر میں لوگوں میں سے کسی کو خلیل بناتا ہوتا تو ابو بکر کو بنالیتا البتہ اسلام کی دودستی (باقی ہے) تم لوگ مسجد میں موجود ہردروازہ بند کر دو صرف ابو بکر (کے داخلے کا مخصوص ) دروازہ (کھلا رہنے دیا جائے)
(امام ابن حبان ؒ فرماتے ہیں ) نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان تم لوگ مسجد کے ہر دروازے کو بند کر دو صرف ابو بکر کا دروازہ کھلا رہنے دیا جائے اس میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے بعد (مسلمانوں کے) خلیفہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ہوں گے'کیونکہ نبی اکرم ﷺ کو تمام لوگو ں کے حوالے سے یہ اندازہ تھا کہ وہ آپ ﷺ کے بعد خلیفہ ہونے کے خواہش مند ہو سکتے ہیں صرف حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں (یہ اندازہ تھا کہ وہ اس بات کے خواہشمند نہیں ہوں گے) تو نبی اکرم ﷺ نے فرمادیا ''کہ تم مسجد میں داخلے کا ہر دروازہ بند کر دو صرف ابو بکر کے داخلے کا مخصوص دروازہ (بند نہ کرو)
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6860
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6861
حضرت ابوسعید خدریرضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ منبر پر تشریف فرما ہوئے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ایک بندے کو اللہ تعالی نے یہ اختیار دیا کہ وہ اسے جتنی چاہے دنیا کی آرائش و زیبائش عطا کر دے یا پھر اپنی بارگاہ (کا مرتبہ ومقام اور اجر و ثواب ) عطا کر دے تو اس بندے نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں موجود (اجر وثواب ) کو اختیار کیا (راوی کہتے ہیں : ) اس پر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ رو پڑے انہوں نے عرض کی : ہم اپنے باپ اپنی مائیں آپﷺ پر قربان کرتے ہیں (راوی کہتے ہیں : ) اصل میں وہ اختیار دئیے گئے شخص نبی اکرم ﷺ تھے اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اس بارے میں ہم سے زیادہ جانتے تھے' تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
''اپنے مال اور ساتھ کے اعتبار سے میرے ساتھ سب سے زیادہ اچھا سلوک ابو بکر نے کیا ہے' اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں ابو بکر کو خلیل بناتا لیکن اسلام کا بھائی چارہ (باقی ہے) مسجد میں موجود ہردروازہ بند کر دیا جائے صرف ابو بکر کے داخلے کا مخصو ص دروازہ کھلا رہنے دیا جائے۔''
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6861
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6862
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ہم میں سے نبی اکرم ﷺ کے سب سے زیادہ محبوب تھے وہ ہم میں سب سے بہتر تھے اور وہ ہمارے سردار تھے۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6862
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6863
حضر ت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں اس معاملے کا سب سے زیادہ حق دار نہیں ہوں؟ کیا میں نے سب سے پہلے اسلام قبول نہیں کیا تھا ؟ کیا میں نےفلاں کام نہیں کیا تھا میں نے فلاں کا م نہیں کیا تھا ؟
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6863
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6864
عامر بن عبداللہ بن زبیر اپنے والد (حضرت عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا نام عبداللہ بن عثمان تھا۔ نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا : تم اللہ تعالی کی طرف سے جہنم سے آزاد کردہ شخص ہو' اسی وجہ سے ان کا نام عتیق رکھ دیا گیا (یعنی آزاد کیا ہوا شخص)
كان اسم أبي بكر عبد الله بن عثمان ← أَبِيهِ ← عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، ← زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ، ← سُفْيَانَ، ← حَامِدُ بْنُ يَحْيَى، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ، وَعُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ [ص:280] سِنَانٍ،
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6864
صیح ابن حبان · کتاب المناقب ‹ کِتَابُ اِخبَارِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ عَن مَنَاقِبِ الصَّحَابَۃِ رِجَالِھُم وَنِسَائِم بِذِکرِ اَسمَائِھِم رَضوَانُ اللہِ عَلَیھِم اَجمَعِینَ · حديث 6865
حضرت انس بنمالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : نبی اکرم ﷺ احد پہاڑ پر چڑھے آپ ﷺ کے ساتھ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بھی چڑھ گئے' تو وہ حرکت کرنے لگا نبی اکرم ﷺ نے اپنا پاؤں ا س پر مارا اور فرمایا: احد ٹھہرے رہو! تمہارے اوپر ایک نبی ، ایک صدیق اور د وشہید موجود ہیں۔
Sahih Ibn Hibban · The Book of Virtues › The Book of the Chronicles, peace and blessings of God be upon him, on the authority of their companions, their husbands, and their sleep by mentioning their names, the blessing of all of them · Hadith 6865