صیح ابن حبان · کِتَابُ الْبِرِّ وَالْاِحْسَانِ ‹ بَابُ الصِّدْقِ وَاَلْاَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّھْیِ عَنِ الْمُنْکَرِ · حديث 295
اَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بن مسرھد قال حدثنا بن اَبِیْ عَدِیٍّ عَنِ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ عَنْ یَّحْیَی بْنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ اِبْرَاھِیْمَ التیمی عَنِ ابْنِ عَتِیْکٍ الْاَنْصَارِیِّ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلّٰی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إن من الْغَیْرَۃِ مَا یُحِبُّ اللہُ وَمِنْھَا مَا یُبْغِضُ اللہُ فَاَمَّا الْغَیْرَۃُ الَّتِیْ یُحِبُّ اللہُ فَالْغَیْرَۃُ فِی اللہِ وَاَمَّا الْغَیْرَۃُ الَّتِیْ یُبْغِضُ اللہُ فَالْغَیْرَۃُ فِیْ غَیْرِ اللہِ وَاِنَّ مِنَ الْخُیَلَاءِ مَا یُحِبُّ اللہُ وَمِنْھَا مَا یُبْغِصُ اللہُ فَاَمَّا الْخُیَلَاءُ الَّتِیْ یُحِبُّ اللہُ اَنْ یَّتَخَیَّلَ الْعَبْدُ بِنَفْسِہِ عِنْدَ الْقِتَالِ وَاَنْ یَّتَخَیَّلَ عِنْدَ الصَّدَاقَۃِ وَاَمَّا الْخُیَلَاءُ الَّتِیْ یُبْغِضُ اللہُ فَالْخُیَلَاءُ لغیر الدین۔ (3:66)
ابن عتیک انصاری اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتےہیں : ’’غیرت کی ایک قسم وہ ہے ‘ جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے ‘ اور ایک قسم وہ ہے ‘ جسے اللہ تعالیٰ نا پسند کرتا ہے ‘ جہاں تک اس قسم کا تعلق ہے ‘ جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے ‘ تو یہ غیرت ہے ‘ جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں ہے ‘ اور وہ غیرت جسے اللہ تعالیٰ نا پسند کرتا ہے ‘ تو یہ وہ غیرت ہے ’ جو اللہ تعالیٰ کی بجائے کسی اور کے لئے ہو ، تکبر کا اظہار کرنے والے لوگوں میں کچھ لوگ وہ ہیں ‘ جنہیں اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے ‘ اور کچھ لوگ وہ ہیں ‘ جنہیں اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے ‘ جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے ‘ جو تکبر کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کو پسند کرتا ہے ‘ تو اس سے مراد وہ بندہ ہے ‘جو جنگ کے وقت اپنے آپ کو نمایاں کرے اور وہ شخص جو صدقہ کرتے وقت اپنے آپ کو نمایاں کرے۔ اور جہاں تکبر کرنے والے اس شخص کا تعلق ہے ‘ جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے ‘ تو اس سے مراد وہ شخص ہے ‘ جو کسی دینی معاملے کی بجائے ( دنیاداری کے حوالے سے ) تکبر کا اظہار کرتا ہے ‘‘۔ امام ابن حبان ؓ فرماتےہیں : اب عتیک نامی راوی ابو سفیان بن جابر عتیک بن نعمان اشہلی ہیں ۔ ان کے والد صحابی ہیں۔
أَبِيهِ ← ابْنِ عَتِیْکٍ الْاَنْصَارِیِّ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ ← بن أَبِي عَدِيٍّ ← مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، ← الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ،
Sahih Ibn Hibban · The Book of Righteousness and Kindness › The chapter on charity and enjoining good and forbidding what is wrong · Hadith 295
