صیح ابن حبان · کِتَابُ الْاَطْعِمَۃِ ‹ ذِکْرُ الْاِخْبَارِ عَمَّا یُسْتَحَبُّ لِلْمَرْءِ اَنْ لَا یَخْلُوَ بَیْتُہُ مِنَ التَّمْرِ · حديث 5219
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، [ص:23] عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: دَعَا رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَانْطَلَقْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا طَعِمَ وَغَسَلَ يَدَهُ، قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ وَلَا يُطْعَمُ، مَنَّ عَلَيْنَا فَهَدَانَا، وَأَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَكُلُّ بَلَاءٍ حَسَنٍ أَبْلَانَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ مِنَ الطَّعَامِ، وَسَقَى مِنَ الشَّرَابِ، وَكَسَا مِنَ الْعُرْيِ، وَهَدَى مِنَ الضَّلَالَةِ، وَبَصَّرَ مِنَ الْعَمَى، وَفَضَّلَ عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ»
حضرت ابو ہریرہؓ بیا ن کرتے ہیں: ایک انصاری نے نبی اکرمﷺ کی دعوت کی حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتےہیں: نبی اکرمﷺ کے ساتھ میں بھی چلا گیا جب نبی اکرمﷺ نے کھانا کھایا اور اپنے ہاتھ دھو لئے ‘ تو آپ ﷺ نے یہ پڑھا۔ ’’ ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے ‘ جو کھلاتا ہے اسے کھلایا نہیں جاتا اس نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں ہدایت نصیب کی اس نے ہمیں کھانے کےلئے دیا۔ ہمیں پلایا اور ہمیں اچھی طرح کی صورت حال میں مبتلا کیا۔ ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے مخصوص ہے ‘ جس نے کھانے میں سے کھلایا اور مشروب میں سے پلایا اور بے لباس جسم کو پہنایا اور گمراہی سے ہدایت نصیت کی۔ نابینا کوبصارت عطا کی اور اس کی اپنی مخلوق میں سے بہت سے لوگوں پر ہمیں فضیلت عطا کی ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے ‘ جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ‘‘۔
فَانْطَلَقْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا طَعِمَ وَغَسَلَ يَدَهُ، ← دَعَا رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ النَّبِيَّ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ، [ص:184] ← سُھَیْلِ بْنِ اَبِیْ صَالِحٍ ← زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← بِشْرُ بْنُ مَنْصُورٍ ← عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، ← الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ،
Hadith 5219
