صیح ابن حبان · بَابُ صِفَۃِ النَّارِ وَاَھلِھَا ‹ بَابُ صِفَۃِ النَّارِ وَاَھلِھَا · حديث 7474
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْهَيْثَمِ الْأَيْلِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا صَارَ أَهْلُ الْجَنَّةِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَأَهْلُ النَّارِ إِلَى النَّارِ أُتِيَ بِالْمَوْتِ حَتَّى يُجْعَلَ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، ثُمَّ يُذْبَحُ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ لَا مَوْتَ، يَا أَهْلَ النَّارِ لَا مَوْتَ، فَيَزْدَادُ أَهْلُ الْجَنَّةِ فَرَحًا إِلَى فَرَحِهِمْ، وَيَزْدَادُ أَهْلُ النَّارِ حُزْنًا إِلَى حُزْنِهِمْ» قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: خَبَرُ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ: «يُجَاءُ بِالْمَوْتِ كَأَنَّهُ كَبْشٌ أَمْلَحُ»، [ص:517] تَنَكَّبْنَاهُ، لِأَنَّهُ لَيْسَ بِمُتَّصِلٍ، قَالَ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: سَمِعْتُهُمْ يَذْكُرُونَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ، وَمَعْنَى قَوْلِهِ: «يُجَاءُ بِالْمَوْتِ» يُرِيدُ يُمَثِّلُ لَهُمُ الْمَوْتُ لَا أَنَّهُ يُجَاءُ بِالْمَوْتِ
حضرت عبداللہ بن عمرؓ نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : "جب اہل جنت ، جنت میں چلے جائیں گے اور اہل جہنم جہنم میں چلےجائیں گے ، تو موت کو لایا جائے گا اس کو جنت اور جہنم کے درمیان رکھا جائے گا ، اور پھر ذبح کر دیا جائےگا ۔ پھر ایک منا دی یہ اعلان کر ے گا ۔ اے اہل جنت اب موت نہیں آئے گی ۔ اے اہل جہنم اب موت نہیں آئے گی ۔ اس کے نتیجے میں اہل جنت کی خوشی میں اضافہ ہو جائے گا ، اور اہل جہنم کے غم میں اضافہ ہو جائے گا"۔( امام ابن حبان ؒ فرماتے ہیں :)اعمش نے ابو صالح کے حوالے سے حضرت ابوسعید خدری ؓ سے یہ روایت نقل کی ہے کہ موت کو ایک دنبے کی شکل میں لایا جائے گا ۔ ہم نے اس روایت کو نقل نہیں کیا ہے کیونکہ اس کی سند متصل نہیں ہے ۔ شجا ع بن ولید نے اس اعمش کے حوالے سےنقل کیا ہے وہ یہ کہتےہیں : میں نے اسے لوگوں کو ابو صالح کے حوالے سے نقل کرتے ہوئےسنا ہے ۔ روایت کے یہ الفاظ "موت کو لایا جائے گا "اس کے ذریعے مراد یہ ہے کہ موت کو کسی وجود کی شکل میں لایا جائے گا۔ یہ مراد نہیں ہے کہ موت کو لایا جائے گا ۔
ابْنِ عُمَرَ ← عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّ أَبَاهُ ← ابْنُ وَهْبٍ، ← هَارُونُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْهَيْثَمِ الْأَيْلِيُّ، ← الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ،
Hadith 7474
